YouVersion Logo
تلاش

خدا کی بکتر - رسولوں کے اعمالنمونہ

خدا کی بکتر - رسولوں کے اعمال

4 دن 10 میں سے

سچائی کا بیلٹ

انجیل مقدس کا قصہ۔ انینیس اور سیفیرا "5:1-10 اعمال "

حفاظتی لباس کا پہلا حصہ جس کا ذکر ایفیسینز کے باب 6میں کیا گیا ہے وہ سچائی کا بیلٹ ہے ۔ یہ ایسی چیز ہے جو سپاہی کی کمر کے گرد باندھا جاتا ہے اور پورے حفاظتی لباس کو قابوکرنے میں مدد دیتا ہے ۔ بیلٹ حفاظتی لباس کو سپاہی کے جسم پر قابو رکھتا ہے ، تلوار کو اپنی جگہ پر قائم رکھتا ہے اور یہ (بیلٹ) ایک ایسی چیز ہے جو سپاہی اتارے گا بھی نہیں ۔ درحقیقت، اگر سپاہی کے پاس سچائی کا بیلٹ نہیں ہے تو اس کا لباس گر جائے گا او ر وہ ہر ایک کے سامنے شرمندگی محسوس کریں گے !

سچ کا ایک حصہ وہ ہے جو ہمارے منہ سے نکلتا ہے ۔ ہمیں ایسا عیسائی ہونا چاہئیے جو صرف سچ بولے اورخداوند یا اپنے والدین کے سامنے جھوٹ نہ بولے لیکن سچائی کے بیلٹ کا دوسرا حصہ یہ ہے کہ ہم خداوند اور اس کے فرمان پر یقین کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں ۔

حقیقت یہ ہے کہ ہمارا دشمن شیطان ہمیشہ جھوٹ بولنے کی کو شش کرتا ہے اور ہمیں بھی غیر حقیقی امور سرانجام دینے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔

انجیل مقدس کے آج کے قصہ میں ، انینیئس اور سیفیرا نے ایک ایسے جھوٹ پر یقین کرلیا کہ ان کا اپنے شاگردوں سے دیانت داری کا مظاہرہ کرنا زیادہ ضروری نہیں ہے ۔ انہوں نے بہانہ کیا کہ انہوں نے اپنی جائیداد اس رقم کی نسبت کم رقم کے عوض بیچی تھی جو انہوں نے وصول کی ۔ انہوں نے دشمن پر یقین کرلیا جس نے انہیں سوچنے پر مجبور کردیا کہ خدا وند انہیں دیکھ سکتا یا فروخت کی تفصیلات کے بارے میں آگاہ نہیں ہے ۔ لیکن خداوند ہر چیز کو دیکھتا ہے ۔ شاگرد/پیروکار خداوند کے نمائندے تھے۔ چونکہ انہوں نے پیروکاروں سے جھوٹ بولا، درحقیقت انہوں نے خدا وند سےجھوٹ بولا۔ انہوں نے فروخت کے بارے میں سچائی کو چھپایا کیوں کہ انہوں نے ان جھوٹوں پر یقین کرلیا جو شیطان نے ان کے کام میں سرگوشی کیے تھے ۔ آپ کے یقین کے مطابق کون سے جھوٹ ہیں جن کی وجہ سے آپ کا حفاظتی لباس اتر سکتا ہے ؟

یہ بہت ضروری ہے کہ ہمیشہ سچ بول کر اور خدا وند اور اس کے کلا م کے بارے میں سچائی پر یقین کرکے ہم ہمیشہ سچائی کا بیلٹ باندھے ہوئے ہوتے ہیں ۔

میں دیانت دار ی کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرتا ہوں

سوال

1.اگر آپ دیانت دار نہیں ہیں تو آ پ کے سچائی کے بیلٹ کے ساتھ کیا ہوگا؟ کیا یہ آپ کے حفاظتی لباس کے باقی حصوں کو متاثرکرے گا؟

2.ایسی کون سی خاص حالت ہے جہاں آپ جھوٹ نہیں بول رہے ہوتے لیکن دیانت داری کا مظاہرہ بھی نہیں کر رہے ہوتے ؟َ

3.جھوٹ بولنے کا کیا نتیجہ ہوتا ہے ؟

4.انینیئس اور سیفیرہ نے اپنی جائیداد کی فروخت کے بارے میں ایک جیسی کہانی کس طرح سنائی حالانکہ ان دونوں کے پیٹر سے بات

کرنے کے درمیان تین گھنٹے کا وقفہ تھا؟

5.انینیئس اور سیفیرہ نے کس سے جھوٹ بولا؟ آج جب لوگ جھوٹ بولتے ہیں تو وہ کس سے جھوٹ بول رہے ہیں ؟َ

دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خدا کی بکتر - رسولوں کے اعمال

آرمر آف گاڈ (Armor of God) کو زیب تن کرنا کوئی عبادتی رسم نہیں ہے جِسے ہر صبح کیا جائے بلکہ زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ہے جسے ہم اپنی جوانی میں شروع کرسکتے ہیں۔ کرِسٹی کراؤس (Kristi Krauss) کی طرف سے تحریر کیا گیا پڑھنے کا یہ منصوبہ کتابِ اعمال (Book of Acts) میں سے ہِیروز کا جائزہ لیتی ہیں۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم "Equip & Grow کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://www.childrenareimportant.com/urdu/armor/