YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

خدا کی بکتر - رسولوں کے اعمالنمونہ

خدا کی بکتر - رسولوں کے اعمال

3 دن 10 میں سے

اپنے میدان میں ثابت قدم رہیں

انجیل مقدس کا قصہ۔ سٹیفن کی موت "6:8-15, 7:51-60 اعمال

جب ہم خدا تعالیٰ کا حفاظتی لباس آرمر آف گاڈ اور کتاب الاعمال کا مطالعہ کرتے ہیں تو یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کا حفاظتی لباس زیب تن کرتے ہیں اور اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ آپ سچائی کا بیلٹ پہننے کے لیے دُعا نہیں کرسکتے ۔ جب آپ اپنے منہ سے سچ بولتے ہیں اور اپنے دل میں خدا وند کی سچائی پر یقین رکھتے ہیں توآپ کا سچائی کا بیلٹ آن ہوتا ہے ۔ نہ ہی آپ اپنے ایمان و یقین کی حفاظتی شیلڈ حاصل کرنے کی دعا کرسکتے ہیں۔ اگر آپ ایمان و یقین سے زندگی گزارتے ہیں او ر جو کچھ خداوند فرماتا ہے اس پر یقین رکھتے ہیں اور جو کچھ انسان کہتے ہیں اس پر یقین نہیں رکھتے تو ایمان و یقین کی حفاظتی شیلڈ آپ کے ہاتھ میں ہے اور آپ اسے دشمن سے حفاظت کے لیے استعمال کررہے ہیں ۔ بالکل یہی اصول اپنے میدان (جنگ) میں ثابت قدم رہنے کے لیے بھی یکساں ہے ۔ آپ میدان میں ثابت قدم رہنے کے لیے ایک دعا کے مخصوص حروف کو استعمال کرتے ہوئے دعا نہیں کرسکتے ۔ جب آپ خداوند پر یقین رکھتے ہیں اورپیٹھ پھیرنے سے انکار کرتے ہیں تو آپ دراصل ثابت قدمی کا مظاہرہ کررہے ہوتے ہیں ۔ انجیل مقدس کے باب کتاب الاعمال سے سٹیفن کا قصہ ہمارے لیے ایک عظیم مثال ہے ۔ وہ ایک متقی اور ذہین آدمی تھا جس نے تسلسل کے ساتھ حفاظتی لباس زیب تن کیے رکھا۔ جب مذ ہبی مخالفت اس کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی تو وہ اپنے یقین و عقیدے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہا اگرچہ اس کا مطلب اس کی یقینی موت تھا۔

یسوع مسیح کی تعریف کرنے پر مذہبی رہنما اس سے اس قدر ناراض تھے کہ انہوں نے ہجوم کو تشدد کرنے پر اکسایا اور نتیجتاً سٹیفن کو پتھر مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ انجیل مقدس کے اس پورے واقعے میں سٹیفن اپنے ایمان و عقیدے پر مضبوطی سے ڈٹا رہا اور اپنی رائے عوامی رائے عامہ کی بنیاد پر تبدیل نہیں کی۔

جب آپ خدا تعالیٰ پر یقین رکھتے ہیں اور اس مقصد کے لیے ظلم و ستم سہنا چاہتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے میدان میں ثابت قدم کھڑے ہیں اور اس طرح مضبوطی سے کھڑے ہیں کہ گویا آپ نے خدا تعالیٰ کا حفاظتی لباس پوری طرح زیب تن کیا ہوا ہے ۔

میں ثابت قدم رہنے کا فیصلہ کرتا ہوں ۔

سوالات

1.انسانی زندگی کے نشیب و فراز کیا ہیں ؟

2.ہمیں شیطان کے خلاف کھڑا ہونے کی ضرورت کب ہوتی ہے ؟

3.ثابت قدم رہنے کے لیے کون سا کام ہے جو ہمیں کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ؟

4.کون شخص فرشتوں کا سا چہرہ رکھنے والے کے طور پر جانا جاتا ہے جب وہ غلط طور پر موردِ الزام ٹھہرایا گیا تھا؟

5.مرنے سے پہلے اس نے کیا کہا ؟

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خدا کی بکتر - رسولوں کے اعمال

آرمر آف گاڈ (Armor of God) کو زیب تن کرنا کوئی عبادتی رسم نہیں ہے جِسے ہر صبح کیا جائے بلکہ زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ہے جسے ہم اپنی جوانی میں شروع کرسکتے ہیں۔ کرِسٹی کراؤس (Kristi Krauss) کی طرف سے تحریر کیا گیا پڑ...

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم "Equip & Grow کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://www.childrenareimportant.com/urdu/armor/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔