YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

خدا کی بکتر - رسولوں کے اعمالنمونہ

خدا کی بکتر - رسولوں کے اعمال

10 دن 10 میں سے

بلا تعطل دعا /عبادت کرنا

انجیل مقدس کی کہانی۔ پیٹر جیل سےنکلنے میں کامیاب ہوجاتا ہے "12:1- اعمال 19"

دعا دوسرا ہتھیار ہے جسے ہم دشمن کے خلاف جارحیت میں استعمال کرسکتے ہیں اور اسے حفاظت کی غرض سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ دعا کے ساتھ ہم جنگیں لڑسکتے ہیں ،کامیاب ہونے کے لیے خداوند سے حکمت وصول کرسکتے ہیں ،ہمارے لیے لڑنے کے لیے آسمان سے فرشتے لاسکتے اور اس چیز کو بہتر سمجھ سکتے ہیں جس کے ہم خلاف ہیں ۔

آج کی انجیل مقدس کی کہانی میں ہم پیٹر کو جیل میں دیکھتے ہیں جب کہ پورا چرچ اس کے لیے دعائیں کررہا تھا۔ جب وہ دعا کرتے ہیں تو خداوند نے ایک فرشتہ بھیجا جو پیٹر کو آزاد کرسکے ! فرشتہ اسے جیل سے باہر نکال کر باہر گلی میں لے آتا ہےاور پیٹر گھر واپس آجاتا ہے جہاں چرچ میں موجود بہنیں اور بھائی دعا کررہے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے اس کے لیے دروازہ بھی نہیں کھولا کیوں کہ انہیں یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ واقعی پیٹر ہے ! وہ اس کی نجات کے لیے دعا کررہے تھے لیکن ہم یہ دیکھ کر حیران ہوگئے کہ واقعی ایسا ہوگیا!

کئی بار آپ میں دعا کرتے ہیں لیکن حیران ہوتے ہیں جب خداوند ہماری دعاؤں کا جواب دیتا ہے اور ہماری مدد کو آتا ہے ۔ وہ ہمیں دعا کرنے کا حکم دیتا ہے اور ہماری مدد کا وعدہ کرتا ہے ۔ یہ حفاظتی لباس کا ایک حصہ ہے جو آپ کو روزانہ کرنا ہوگا اگر آپ اس کو روزانہ استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ دعا چیزوں کو بدل دیتی ہے ! اپنی لڑائی میں مسلسل دعا کرتے رہیں کیوں کہ آج کی جنگ میں ہمیں اس کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے ۔

یہ یاد رکھتے ہوئے کہ جنگ روحانی نوعیت کی ہے ، میں ہمیشہ دعا کرنے کا انتخاب کرتا ہوں۔

سوالات

1.دعا خداکے حفاظتی لباس میں شامل کیوں ہے ؟

2.دشمن کے خلاف دفاع کے لیے اور دشمن کے خلاف جارحیت کے لیے دعا کی مثال کیا ہے ؟

3. اگر خداوند کو ہر چیز پر اختیار حاصل ہے تو پھر وہ ہمیں دعا کرنے کے لیے کیوں کہتا ہے جب وہ پہلے ہی جانتا ہے کہ کیا ہورہاہے یاہونے والا ہے ؟

4.ہمارے استعمال کے لیے دوجارحانہ ہتھیار کون سے ہیں ؟

5.جب پیٹر نے میری کے گھر کے دروازے پر دستک دی تو دروازے پر کون آیا ؟

پڑھنے کا یہ منصوبہبچوں کے نصاب Equip & Grow سے اخذ کیا گیا ہے، جس میں کتابِ اعمال (Book of Acts) میں سےہیروز کا جائزہلیا گیا ہے۔ اس منصوبہ سے گھر میں لطف اندوز ہوں، اور پھر مکملنصاب کو چرچ میں طالب علموں کے لیے کتابوں، گیمز (کھیلوں)، دستکاریوں، گانوں، سجاوٹوں اور بہت کچھ کے ساتھ مکمل کریں!

https://www.childrenareimportant.com/urdu/armor/

دِن 9

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خدا کی بکتر - رسولوں کے اعمال

آرمر آف گاڈ (Armor of God) کو زیب تن کرنا کوئی عبادتی رسم نہیں ہے جِسے ہر صبح کیا جائے بلکہ زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ہے جسے ہم اپنی جوانی میں شروع کرسکتے ہیں۔ کرِسٹی کراؤس (Kristi Krauss) کی طرف سے تحریر کیا گیا پڑ...

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم "Equip & Grow کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://www.childrenareimportant.com/urdu/armor/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔