YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

خدا کی بکتر - رسولوں کے اعمالنمونہ

خدا کی بکتر - رسولوں کے اعمال

9 دن 10 میں سے

جذبہ کی تلوار

انجیل مقدس کا قصہ۔ پیٹر بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب "کرتا ہے2:12-17, 22-30, 34- الاع مال 41"

جذبہ کی تلوار حفاظتی لباس کا پہلا حصہ ہے جو کہ بجائے دفاعی چیز کے ، دراصل ایک ہتھیار ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ اس کے ذریعے ہم دشمن کے خلاف جارحیت کرسکتے ہیں ۔ جذبہ کی تلوار انجیل مقدس یا کلام خداوند ہے ۔ اپنی تلوار کو جنگ میں استعمال کرنے کے لیے آپ کو انجیل مقدس کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے ۔ اس کا مطلب انجیل مقدس کو بار بار پڑھنا اور اس کی آیت کو زبانی یاد کرنا ہے ۔

کتاب الاعمال سے لی گئی آج کی حقیقی کہانی میں پیٹر لوگوں کے ہجوم کو تبلیغ کرتے ہوئے انجیل مقدس کا استعمال کرتا ہے ۔ وہاں کچھ ایسے لوگ تھے جو خداوند پر یقین نہیں رکھتے تھے اورانہوں نے اس کا مذاق اڑانا شروع کردیا ۔ پیٹر کھڑا رہا اور ان مذاق اڑانے والوں سے بات کی ؛ اس نے نہ صرف انہیں تبلیغ کی بلکہ جنگ لڑنے کے لیے انجیل مقدس کو استعمال کیا ۔ جب ہم انجیل مقدس کو زبانی یاد کرلیتے ہیں تو زندگی میں کبھی بھی ضرورت پڑنے پر ہم اس کو استعمال کرسکتے ہیں ۔ اسی دن تین ہزار لوگوں کو محفوظ بنا دیا گیا اور انہوں نے پیٹر کی جانب سے کلا مِ خداوند یعنی انجیل مقدس کے ذریعے تبلیغ کرنے پر چرچ میں شمولیت اختیار کی (عیسائیت قبول کی) ۔ کس قدر رحمت ہے !پیٹر نے اپنی تلوار مہارت سے استعمال کی کیوں کہ اس مخصوص صورت حال کے لیے اس نے انجیل مقدس ( کے متعلقہ حصہ) کو بہترین انداز میں یاد کیا ہوا تھا۔ اس نے اپنی مہارت سے دشمن سے لڑائی کی اور تین ہزار لوگوں کا رجوع خداوند کی طرف کیا۔

آپ انجیل مقدس کی جتنی زیادہ آیات کا علم رکھتے ہوں گے اتنا بہتر طریقے سے آپ تلوار استعمال کرسکیں گے ۔ جب انجیل مقدس کو چکے ہوتے ہیں اور اس کو یاد کرلیتے ہیں تو پھر خداوند اسے ضرورت کے وقت ہمارے ذہن میں لاتا ہے ۔ آپ اپنی تلوار کس حد تک است عمال کرسکتے ہیں؟

میں خداوند کا کلام سیکھنے اور اسے روزمرہ کے معمولات میں استعمال کرنے کا فیصلہ کرتا ہوں ۔

سوالات

1.آپ دشمن کے خلاف جارحیت کب کرسکتے ہیں ؟

3.جذبہ کی تلوار کا غلط استعمال کس طرح کیا جاتا ہے ؟

4.یروشلم میں پینٹی کاسٹ (ایک تہوار) کے موقع پر پیٹر کی جانب سے کیے گئے خطاب کی وجہ سے کتنے لوگوں نے عیسائیت قبول کی ؟

5.یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ وہ یسوع مسیح کی پیروی کرتے ہیں ، نئے عیسائی اس ضمن میں کیا اقدام کرتے ہیں ؟

دِن 8دِن 10

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خدا کی بکتر - رسولوں کے اعمال

آرمر آف گاڈ (Armor of God) کو زیب تن کرنا کوئی عبادتی رسم نہیں ہے جِسے ہر صبح کیا جائے بلکہ زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ہے جسے ہم اپنی جوانی میں شروع کرسکتے ہیں۔ کرِسٹی کراؤس (Kristi Krauss) کی طرف سے تحریر کیا گیا پڑ...

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم "Equip & Grow کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://www.childrenareimportant.com/urdu/armor/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔