YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

خدا کی بکتر - رسولوں کے اعمالنمونہ

خدا کی بکتر - رسولوں کے اعمال

7 دن 10 میں سے

ایمان و یقین کی حفاظتی شیلڈ

انجیل مقدس کا قصہ ۔ پا ؤل اور تباہ شدہ جہاز"27:21-37, الاعمال 28:1 "

آج ہم ایمان و یقین کی حفاظتی شیلڈ کے بارے میں جان رہے ہیں جو کہ حفاظت کا ایک عظیم ہتھیار ہے کیوں کہ ہم اسے ادھر اُدھر حرکت دے سکتے اور مخصوص حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرسکتے ہیں ۔ انجیل مقدس کہتی ہے کہ ہم اسے شیطان کی طرف سے پھینکے گئے تمام آگ کے تیروں کو بجھانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس کی طرف سے ایسا نہیں کہا جاتا کہ اگر تیر آتے ہیں بلکہ یہ کہا جاتا ہے کہ جب وہ تیر آتے ہیں تو ہم ان کے خلاف اپنے آپ کو بے بس نہیں پائیں گے ۔ حقیقت یہ ہے کہ دشمن مسلسل ہم پر حملہ کررہا ہے ۔ آپ کا دشمن آگ کے تیروں کی مدد سے آپ کو گمراہ اور حیران کرنا چاہتا ہے ۔ ان نے آپ کے لیے ایک مخصوص حکمت عملی تیار کر رکھی ہے ۔ اس نے آپ کی عادات، گہرے خوف اور کمزوری کا مطالعہ کیا ہے اوران چیزوں کو خاص طور پر اپنے تیروں کے نشانے پر رکھا ہے ۔

ایمان خداوند اور اس کے کلام پر یقین رکھنے کا نام ہے چاہے ہم اس کی روحانی بادشاہت کو نہ دیکھ سکیں ۔ ہمیں علم ہے کہ خداوند

موجود ہے اگرچہ ہم اسے نہیں دیکھ سکتے اور یہ وہ ایمان ہے جو ہمارے دلوں میں موجود ہے ۔ چونکہ ہم میں ایمان ہے اس لیے ہم دشمن کے ان حملوں کو شکست دے سکتے ہیں ۔

انجیل مقدس کے باب کتاب الاعمال سے لی گئی آج کی کہانی میں پاؤل ایک خوف ناک طوفان کےدوران سمند ر پر موجود تھا اور خداوند اسے بتاتا ہے کہ کوئی بھی غیر ملکی بحری جہاز اس سمندی طوفان میں تباہ نہیں ہوگا! پاؤل اس بات کا یقین کرلیتا ہے کہ خداوند نے اس سے بات کی ہے اگرچہ وہ خداوند کو نہیں دیکھ سکتا تھا ۔ یہ دیکھنا ایک پرجوش کیفیت تھی کہ اس کے بعد پاؤل ہر شخص کو بتاتا ہے کہ خداوند نے اسے کیا کہا ہے اور انہیں طاقت کی غرض سے ایک بہت بڑا کھانا کھانے کا کہتا ہے ۔ نہ صرف پاؤل نے خدا پر یقین کیا بلکہ وہ سر عام خداوند کا پیغام دوسروں کو پہنچانا اور اس پر عمل کرانا چاہ رہا تھا ! اگر جہاز کی تباہی سے کوئی شخص جاں بحق ہوجاتا تو یہ بات پاؤل کے لیے خوف ناک حد تک شرمندگی کا باعث بنتی۔ بعض

اوقات ہمیں خدا کے کلا م کے بارے میں سر عام بات کرنے کی ضر ور ت پڑتی ہے اور ہم آدمیوں کی بجائے خداوند پر یقین رکھتے ہیں ۔ جو کچھ آپ نہیں دیکھ سکتے اس پر یقین کرکے کیا آپ ایمان ویقین

میں خداوند پر ایمان و یقین رکھنے کا فیصلہ کرتا ہوں۔

سوالات

1.حقیقی زندگی میں برائی کے آگ والے تیر کیا ہیں ؟

2.اس چیز کی کوئی مخصوص مثال دیں کہ آپ عمومی زندگی مین اپنی ایمان و یقین کی حفاظتی شیلڈ کی مدد سے کسی تیر کو کس طرح موڑیں گے ؟

3.آپ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا کرتے ہیں کہ آپ ایمان و یقین کےبغیر گھر سے نہ نکلیں ؟

4.انجیل مقدس کی آج کی کہانی میں پاؤل بذریعہ بحری جہاز کہاں جارہا ہوتاہے ؟ اس جہاز پر کتنے لوگ سوار

تھے ؟

5.پاؤل کو کیسے پتہ چلا کہ طوفان کی وجہ سے جہاز تباہ ہوجائے گا لیکن کوئی بھی شخص جاں بحق نہیں

ہوگا؟

دِن 6دِن 8

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خدا کی بکتر - رسولوں کے اعمال

آرمر آف گاڈ (Armor of God) کو زیب تن کرنا کوئی عبادتی رسم نہیں ہے جِسے ہر صبح کیا جائے بلکہ زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ہے جسے ہم اپنی جوانی میں شروع کرسکتے ہیں۔ کرِسٹی کراؤس (Kristi Krauss) کی طرف سے تحریر کیا گیا پڑ...

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم "Equip & Grow کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://www.childrenareimportant.com/urdu/armor/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔