YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

خدا کی بکتر - رسولوں کے اعمالنمونہ

خدا کی بکتر - رسولوں کے اعمال

8 دن 10 میں سے

نجات /خلاصی کا ہیلم ٹ

انجیل مقدس کا قصہ ۔ ساؤ ل کا مذہب تبدیل کرنا "9:1- الاعمال 19 "

ضروری ہے کہ ہم خلاصی /نجات کا ہیلمٹ پہنیں کیوں کہ اگر ہم نے سر پر ضرب کھانی ہے تو یہ ہمارے لیے مہلک ثابت ہوتی ہے ۔ اپنے ہیلمٹ کو ہم کس طرح یقینی بنا سکتے ہیں ؟ انجیل مقدس اس بات کو واضح کرتی ہے کہ ہماری خلاصی کی بنیاد یسوع مسیح کے صلیب پر مکمل کیا گیا کام ہے ۔

جب وہ ہمارے گناہوں کی وجہ سے وفات پاگئے تو انہوں نے قیمت ادا کردی اور ہمارے لیے خلاصی خرید لی! ہم اچھے اعمال کی بدولت جنت تک نہیں پہنچ سکتے لیکن صرف یسوع مسیح پر اعتبار کرکے ہم محفوظ ہوئے ۔ خلاصی کے ہیلمٹ کے لیے ہمیں دعائیہ تقریب روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اگر ہم نے خلاصی کےلیے یسوع مسیح پر اعتبار کیا تو پھر ہم نے اپنا (خلاصی ) کا ہیلمٹ پہنا ہوا ہے !

انجیل مقدس کے باب کتاب الاعمال سے لی گئی آج کی کہانی میں خداوند معجزانہ انداز میں ساؤل کے سامنے نمودار ہوا ۔ ساؤل جو کہ بعد میں پاؤل بن گیا ، عیسائیوں کا مذاق اڑاتا اور انہیں تنگ کررہا تھا ۔ ایک دن دمشق کی سڑک پر ، یسوع مسیح روشنی کی ایک چمک (نور) کے ساتھ ساؤ ل کے سامنے نمودار ہوا اور پاؤل نابینا ہوکر گرپڑا۔ تین دن بعد خداوند نے ایک عیسائی کو بھیجا جس نے اسے ٹھیک کیا اور یسوع مسیح کے پاس لے گیا ۔ اسی ہفتے ساؤل یسوع مسیح پر ایمان لایا اور محفوظ رہا!

پاؤل کی طرح آپ بھی خلاصی /نجات کا ہیلمٹ حاصل کرسکتے ہیں بشرطیکہ آپ اس مقصد کےلیے یسوع مسیح پر ایمان لائیں ۔ میرے ساتھ یہ دعا مانگیں، پیارے یسوع مسیح آج میں تسلیم کرتا ہوں کہ میں گناہ گار ہوں اور میں نے غلط کام کیا ہے ۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ آپ میرے گناہوں کی وجہ سے صلیب پر وفات پاگئے اور یہ کہ آپ حقیقت ہیں۔ آج میں دل سے آپ کو اپنا آقا اور نجات دہندہ کے طور پر تسلیم کرتا ہوں ۔ مجھے قبول کرنے، محبت کرنے اور جنت میں مجھے ابدی زندگی عطا کرنے پر آپ کا شکریہ !

اپنی خلاصی کے لیے میں یسوع مسیح پر یقین کرنے کا فیصلہ کرتا ہوں

سوالات

1.کیا آپ کو اپنی خلاصی کے بارے میں یقین ہے ؟

2.کیاآپ سمجھتے ہیں کہ آپ اپنی خلاصی کھو بھی سکتے ہیں ؟َ

3.ساؤل جب اپنے گھوڑے پر سوار ہوکر قبصہ دمشق کی طرف روانہ ہوا تو کیا حادثہ پیش آیا ؟

4.خداوند نے دمشق کے انینیس کو کیا فرمایا؟

5.انینیس نے خدا وند کو کیا بتایا ؟ جب ہم خداوند سے شکایت کرتے ہیں تو کیا ہوتا ہے ؟

دِن 7دِن 9

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خدا کی بکتر - رسولوں کے اعمال

آرمر آف گاڈ (Armor of God) کو زیب تن کرنا کوئی عبادتی رسم نہیں ہے جِسے ہر صبح کیا جائے بلکہ زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ہے جسے ہم اپنی جوانی میں شروع کرسکتے ہیں۔ کرِسٹی کراؤس (Kristi Krauss) کی طرف سے تحریر کیا گیا پڑ...

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم "Equip & Grow کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://www.childrenareimportant.com/urdu/armor/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔