کرسمس میں امیدنمونہ
یسوع بڑی اہمیت رکھتا ہے اس کی طرف سفر کریں
پرھیں متی 2 : 1
سچائی کی تلاش عارضی کام نہیں۔ اس میں وہ سب کچھ خرچ ہو سکتا ہے جو آپ کے پاس ہے۔ ہمیں عقل مند آدمیوں (مجوسیوں) سے پتا چلتا ہے جو کرسمس کی کہانی میں ہیں۔
مجوسی بڑے سے بڑا سفر طے کرنے کو تیار تھے سچائی کی تلاش میں، متی 2 : 1 میں لکھا ہے، "جب یِسُو ع ہیرودیس بادشاہ کے زمانہ میں یہُودیہ کے بَیت لحم میں پَیدا ہُؤا تو دیکھو کئی مجُوسی پُورب سے یروشلِیم میں یہ کہتے ہُوئے آئے۔" ہم اس کا اندازہ لگا سکتے ہیں کے مجوسی دور مشرق سے چلے اور مشرق وسطیٰ میں سے لمبا سفر طے کرتے ہوئیں اور کافی خرچہ کر کے یسوع کو ڈھنڈتے ہوئے آئے۔
یسوع بیت لحم میں پیدا ہوا تھا، جو کہ یروشلیم سے 6 میل کے فاصلے پر ہے۔ یسوع کی پیدایش کے زمانہ میں یروشلیم دنیا کا روحانی مرکز تھا۔ تمام روحانی سرگرمیاں یروشلیم میں ہوتی تھیں۔ دنیا کے تمام روحانی پیشوا یروشلیم میں ہوتے تھے، مگر ان میں سے کوئی بھی یسوع کو تلاش نہیں کر رہا تھا۔ صرف لوگ جو باہر سے آ رہے تھے "مجوسی" یسوع کو تلاش کر رہے تھے جو بالکل مختلف تہذیب سے تھے۔
بادشاہ ہیرودیس کو بھی بچے یسوع کا پتا نہ چلا۔ بیت لحم کے کاروباری رہنماؤں کو بھی پتا نہ تھا۔ آپ کے بھی درمیان یسوع ہوتا ہے مگر آپ کو پتا نہیں چلتا اگر آپ اسے تلاش نہیں کر رہے ہوتے۔
مگر عقل مند لوگ (مجوسی) یسوع کو تلاش کرتے ہیں۔ وہ یسوع کو تلاش کرنے کے لئے 4 سے 5 ماہ کا جلا دینے والا صحرا کا سفر کرنے کو تیار ہیں۔ وہ خدا کو تلاش کرنے میں سنجیدہ تھے۔ وہ خدا کو تلاش کرنے کے لئے سب کچھ کرنے کو تیار تھے۔
یہ ہے عقل مندی۔ یہ کام ہمیں بھی کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی خدا کی تلاش میں کسی چیز کو مداخلت نہیں کرنے دینی چاہئے۔ یہ دنیا میں سب سے بڑی کامیابی ہے۔
یسوع نے کہا کہ آسمان کی بادشاہی ایک موتی کی طرح ہے جو اتنا قیمتی ہے کہ ہم اسے حاصل کرنے کے لئے اپنا سب کچھ بھی بیچ سکتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ مجوسی یہ بات یسوع کے تمثل بیان کرنے سے سالوں پہلے جانتے تھے۔
مجوسی یسوع کی عبادت کے لئے وہ سب کچھ دے دینے کو تیار تھے جو ان کے پاس تھا۔ وہ لمبے سفر کے لئے اپنے گھر کے آرام کو دے دینے کو تیار تھے، کیونکہ ان کے لئے یسوع کو تلاش کرنا ہی ضروری کام تھا۔ وہ اس کی عبادت کرنا چاہتے تھے۔
آپ کیا چھوڑیں گے یسوع کی عبادت کے لئے؟

کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
بہت سارے لوگوں کے لئے، کرسمس ایک طویل کاموں کی فہرست بن چُکی ہے جو اُنہیں بہت تھکا دیتی ہے اور اس کی وجہ سے 26 دسمبر کی خواہشمند ہو جاتے ہیں. پیغامات کی اس سلسلے میں، پادری رِک آپ کو کرسمس کے جشن منانے کی اصل وجہ یاد دلانے میں مدد کرنا چاہتے ہیں ۔اور کیوں نا صرف تہوار کی چُھٹیوں کے دوران بلکہ زندگی بھر کیلئے بدلنا چاہتے ہیں۔.
More
یہ پیغامRick Warren © 2014 کی طرف سے ہے. جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ اس مطالعاتی منصوبہ کو اجازت سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔