YouVersion Logo
تلاش

کرسمس میں امیدنمونہ

The Hope Of Christmas

4 دن 10 میں سے

مصروف ہیں، یسوع کے لئے وقت نہیں؟
پڑھیں لوقا 2 :7
ایک سال جب ہمارے بچے جوان تھے، میری بیوی نے فیصلہ کیا کہ میں اسے بتاؤں ہمارا خاندان چھٹیوں میں کہاں جا رہا ہے۔ میں نے فیصلہ کیا کہ ہم مگمل طور پر بغیر کسی منصوبہ کے آنے والی چھٹی پر جائیں گے جو بھی ہو۔ ایک پادی اور رہبر کےطور پر، میری زندگی کا ہر دین منصوبہ کے مطابق ہوتا ہے۔ چھٹی کے لئے منصوبہ بنانا میری دلجشپی کی بات نہیں تھی۔
ایک مکمل طور پر منصوبہ کے بغیر خاندان اور بچوں کے ساتھ چھٹی منانے جانا ایک اچھی فیصلہ نہیں ہے۔ جب بغیر منصوبہ کے پہلی پانچ راتیں گزریں تو اس چھٹی کی چار راتوں کو ہم مختلف شہروں میں گاڑی میں سوئے کیوں کے ہمیں ہر ہوٹل سے پتا چلا کے وہ پہلے سے بھرے ہیں۔ میرے بچے خیمہ میں سونے سے خوش نہیں تھے، پانچویں رات ہم نے فیصلہ کیا کہ منصوبہ بنایا جائے۔
اس چھٹی نے مجھے سکھایا کہ سمجھ سکوں کہ بائبل ہمیں کیا بتانا چاہتی ہے پہلے کرسمس کی گہانی میں مریم اور یوسف کے لئے سرائے میں جگہ نہ تھی۔
ابدی خدا اور وعدہ کئے ہوئے مسیحا کے بارے میں پیش گوئیاں ہزاروں سال پہلے ہو چکی تھیں۔ پیش گوئیوں نے پہلے ہی ظاہر کر دیا تھا کہ دنیا کا نجات دہند آ رہا ہے۔ اس کی پیدایش اس قدر معنی خیز تھی کہ اس نے تاریخ کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا، قبل مسیح اور بعد از مسیح۔ آپ کی سال گرہ کی تاریخ کا بھی تعلق یسوع کی سال گرہ کی تاریخ سے ہے۔
پھر بھی جب خدا کا بیٹا دنیا میں آیا تو اس کے لئے کوئی جگہ نہ تھی۔ سرائے کے مالک نے بنیادی موقع کھو دیا۔ اگر یسوع اس کے کسی کمر ے میں پیدا ہوتا تو وہ سرائے کا مالک ایک بڑا ہوٹل بناتا اور اس پر ایک بڑا سا بورڈ لگاتا جس پر لکھا ہوتا "خدا کا بیٹا یہاں پیدا ہوا!"۔ وہ اس کمرے کی تاریخ بدل سکتا تھا! مگر اس نے موقع کھو دیا ایک بڑی برکت جو اس کی زندگی میں آنے کو تھی جاتی رہی کیونکہ اس کے پاس یسوع کے لئے جگہ نہ تھی۔
ہمیں سرائے کے مالک پر بہت غصہ آ رہا ہو گا کیونکہ اس کے پاس یسوع کے لیے جگہ نہ تھی۔ ہم بھی اسی طرح کا رویہ رکھتے ہیں۔
ہم سب اسے اپنی زندگیوں میں اہمیت دیتے ہوئے ہچکچاتے ہیں پر ہمیں اسے اہمیت دینا ضروری ہے۔ ہم اس تہوار کو ان کام سے بھر لیتے ہیں جن کی اہمیت یسوع کے آگے کچھ بھی نہیں۔ ہم اپنا پیسہ نئی سے نئی جیزوں پر لگاتے ہیں اور خدا کے کام کے لئے کچھ بھی نہیں دیتے جو دنیا میں ہو رہا ہے۔ ہم سارا وقت اپنے کاموں میں لگا دیتے ہیں اور ہمارے پاس گرجا میں دوسروں کی مدد کے لئے کوئی وقت نہیں ہوتا۔
جب ہم اس سال کرسمس منانے کی تیاری کرتے ہیں، اپنے آپ سے یہ سوال کریں: آپ نے اپنے سرائے میں یسوع کے لئے جگہ رکھی ہے؟
دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

The Hope Of Christmas

بہت سارے لوگوں کے لئے، کرسمس ایک طویل کاموں کی فہرست بن چُکی ہے جو اُنہیں بہت تھکا دیتی ہے اور اس کی وجہ سے 26 دسمبر کی خواہشمند ہو جاتے ہیں. پیغامات کی اس سلسلے میں، پادری رِک آپ کو کرسمس کے جشن منانے کی اصل وجہ یاد دلانے میں مدد کرنا چاہتے ہیں ۔اور کیوں نا صرف تہوار کی چُھٹیوں کے دوران بلکہ زندگی بھر کیلئے بدلنا چاہتے ہیں۔.

More

یہ پیغامRick Warren © 2014 کی طرف سے ہے. جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ اس مطالعاتی منصوبہ کو اجازت سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔