YouVersion Logo
تلاش

کرسمس میں امیدنمونہ

The Hope Of Christmas

6 دن 10 میں سے

اس کرسمس یسوع کو کھو نہ دیں
پڑھیں لوقا 10 : 41 – 42
ہم اور آپ چاہتے ہیں کہ ہماری زندگی لوگوں سے بھری رہے۔ ہم اپنے آپ کو زیادہ مصروف رکھتے، وقت گزارتے، پیسے لگاتے اور کام کرتے ہوئے تھک جاتے ہیں۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے، خدا کی سچائی اکثر آپ کی زندگی میں نہیں آتی۔
ہمیشہ خدا آپ کو سچائی کا بنیادی مقصد سمجھانا چاہتا ہے – کئی دفعہ صبح بائبل کے مطالعہ میں اور اتوار کی عبادت میں – اور اپ سوچتے ہیں کہ آپ کچھ کریں، مگر فوراً آپ کی زندگی ہجوم میں کھو اور بھول جاتے ہیں۔
سچائی آپ کی زندگی میں برائی کی وجہ سے نہیں جاتی۔ اکثر اچھی چیزیں ہماری زندگی میں سے سچائی کو دور کرتی ہیں جو خدا نے ہمارے لئے پیدا کی ہوتی ہے۔ خدا کے مقصد کو اپنی زندگی میں پورا کرنے کے لئے آپ کو زیادہ کام نہیں کرنا یہ کام بہت تھوڑا ہے۔
یسوع کے احباب مریم اور مرتھا کی مثال پر غور کریں۔ ایک دفعہ انہوں نے یسوع کو رات کے کھانے پر بلایا۔ مریم نے یسوع کی بات سننے میں شام گزاری۔ دوسری طرف مارتھا مصروف تھی مہمان نوازی اور کھانے کی تیاری میں جبکہ سب چیزیں موجود تھیں۔
مارتھا پریشان ہو گئی کہ سارا کام اس کو کرنا پڑ رہا ہے اور اس کی بہن یسوع کے پاس بیٹھی ہے۔ اسی لئے یسوع نے اس سے گہا: "خُداوند نے جواب میں اُس سے کہا مرتھا ! مرتھا ! تُو تو بُہت سی چِیزوں کی فِکر و تردُّد میں ہے لیکن ایک چِیز ضرُور ہے اور مریم نے وہ اچّھا حِصّہ چُن لِیا ہے جو اُس سے چِھینا نہ جائے گا۔" (لوقا 10 : 41 – 42)
جب آپ کی زندگی ختم ہو جائے گی صرف ایک ہی بات معنی رکھے گی: کیا آپ نے خدا کے بیٹے کو جاننے کی کوشش کی؟ کرسمس کے اضافی تحفے آپ اس لئے خرید سکے کیونکہ آپ لئے دفتر میں زیادہ وقت گزارنا ضروری نہیں سمجھا۔ چھٹی کے دن کے لئے آپ کو کھانا بنانا بھی اچھا نہیں لگا۔ یسوع کو جاننا اور اس کے ساتھ وقت گزارنا سال ہا سال کے لئے معانی خیز ہے۔
کرسمس میں دلچسپی لائیں۔ تحفوں پر کاغذ لگائیں۔ اپنے گھر کو ضیافت کے طور پر تیار کریں۔ اپنے خاندان کے ساتھ یادیں بیان کریں۔ مگر اس کرسمس کو یسوع کے قدموں میں وقت گزارے بغیر نہ جانے دیں۔ کچھ دیر کے بعد جو کچھ بھی آپ کرسمس میں کرتے ہیں ختم ہو جائے گا مگر یسوع کے لئے آپ کی عبادت کبھی ختم نہیں ہوگی۔
دِن 5دِن 7

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

The Hope Of Christmas

بہت سارے لوگوں کے لئے، کرسمس ایک طویل کاموں کی فہرست بن چُکی ہے جو اُنہیں بہت تھکا دیتی ہے اور اس کی وجہ سے 26 دسمبر کی خواہشمند ہو جاتے ہیں. پیغامات کی اس سلسلے میں، پادری رِک آپ کو کرسمس کے جشن منانے کی اصل وجہ یاد دلانے میں مدد کرنا چاہتے ہیں ۔اور کیوں نا صرف تہوار کی چُھٹیوں کے دوران بلکہ زندگی بھر کیلئے بدلنا چاہتے ہیں۔.

More

یہ پیغامRick Warren © 2014 کی طرف سے ہے. جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ اس مطالعاتی منصوبہ کو اجازت سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔