خطرناک دعائیںنمونہ
مجھے تنگ کریں
ہم جس کے بارے میں دعا کرتے ہیں یہ ضروری ہے۔ یہ صرف ضروری نہیں بلکہ ظاہر کرنے والا ہے۔
ہماری دعا کے مواد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم کون ہیں اور ہمارا خدا کے ساتھ کیا تعلق ہے مگر لوگ اسے ایسے نہیں سمجھتے۔ جس چیز کے بارے میں ہم دعا کرتے ہیں یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم خدا پر کیسا یقین رکھتے ہیں۔ اگر ہمارے زیادہ تر دعائیں "ہمارے بارے میں" اور "ہم پر اثر کرنے والوں کے بارے" ہوتی ہیں تو ہماری دعا کے مواد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارا یقین ہے کہ خدا صرف ہمارے لئے ہی موجود ہے۔
تو کچھ وقت نکالیں اور دعا کا جائزہ لیں۔ ان سب باتوں کے بارے میں سوچیں جن کے لئے آپ نے حال ہی میں دعا کی ۔ یہ آپ کی ساری زندگی نہیں صرف آپ کی گزرے سات دن ہیں۔ آپ ایک کاغذ لیں یا موبائل پر لکھیں اور ان دعاؤں کی فہرست بنائیں جو آپ نے گزرے ہفتہ میں خدا سے مانگیں۔ کیا آپ کو یاد ہے؟ آپ نے کس بارے میں دعا کی؟ آپ نے خدا سے کیا کرنے کی درخواست کی؟
ایمان داری سے جواب دیں۔ اگر خدا کا جواب آپ کی ایک ہفتہ کی دعا کے لئے ہاں میں ہو، تو دنیا میں کیا تبدیلی آئے گی؟
اگر آپ کی دعا عام تھی، جو محفوظ کرتی ہے، تو یقیناً اچھا دن گزرا، ٹھیک پہنچ گئے یا اچھے کھانے کی برکت ملی، آپ کو آلو اور مشروب بھی ملے۔
کئی سال تک اگر میں دعاؤں کا جائزہ لیتا تو نتیجہ کچھ اچھا نہیں ہوتا۔ اگر خدا سب کچھ کرتا جو میں نے دعا میں اس ہفتہ کے لئے مانگا تو مجھے نہیں لگتا کہ دنیا میں کچھ تبدیلی آنی تھی۔ کچھ ہفتوں میں تو میں نے کچھ بھی نہیں مانگا۔ باقی میں نے جو کچھ بھی مانگا وہ میرے لئے تھا اور اس سے دنیا میں تو تبدیلی نہیں آنی تھی۔
میری دعائیں زیادہ ہی محفوظ تھیں۔
میں کائنات کے خالق اور اس کو قائم رکھنے والے کے پاس جا سکتا ہوں جو عظیم ہے اور کہتا ہے کہ میں ہوں۔ جو اول اور آخر ہے۔ جو آغاز اور اختتام ہے۔ جو ہر طرح قادر ہے، ہر جگہ موجود ہے، سب کچھ جانتا ہے، جو آسمان سے آگ نازل کرتا ہے، شیروں کے منہ بند کرتا ہے یا جو طوفان کو روک دیتا ہے۔ مگر میں اسے کہہ رہا ہوں کہ مجھے محفوظ رکھ تا کہ دن اچھا گزرے۔
بہت سالوں تک میں نہیں سمجھا۔ مگر جب میں نے خطرناک دعا کی تو مجھے معلوم ہوا کہ خدا جب مجھے آرام بخشتا ہے تو میں اپنے بارے میں سوچتا ہوں اور وہ مجھے اپنے ابدی منصوبہ کی طرف کے جانا جاہتے۔
میرا ایمان مضبوط ہے۔
میری زندگی بھر پور ہے۔
میرا دل بھرا ہوا ہے۔
سوچیں کہ کیا تبدیلی آئے گی اگر آپ سب کچھ ظاہر کریں گے۔ اگر آپ زیادہ خطرہ میں رہیں گے۔ آپ کو اس بات کو زیادہ سوچنا چاہئے کہ خدا آپ کی زندگی میں کیا کر رہا ہے بجائے اس کے کہ خدا آپ کی زندگی کے لئے کیا کر رہا ہے۔کیا ہوگا اگر آپ باہمت دعا کریں؟ آپ بڑے خواب دیکھیں؟ ہمت سے اپنے آپ کو محفوظ کئے بغیر یسوع کی پیروی کریں؟
یہ وقت ہے کہ آپ اپنے دعا کے طریقہ میں فرق ڈالیں۔ یہ وقت ہے کہ آپ محفوظ، آرام دے اور سوچی سمجھی اور آسان دعا کو چھوڑیں۔ یہ وقت ہے باہمت، غیر محفوظ دعا کا جو آپ کو ایک اچھی جگہ لے کر جائے۔ یہ وقت ہے خطرناک دعا کرنے کا۔ یہ وقت ہے تنگی کو قبول کرنے کا۔
اگر آپ زمین پر تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو آپ کو آسمان سے طاقت چاہئے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ خدا آپ کی زندگی کے ذریعہ کام کرے تو بڑی سوچ رکھ کر دعا کریں، با ہمت، جو سنی جا سکے۔
خدا کو تلاش کریں اور بڑا خواب دیکھیں۔ ناکامیوں سے ڈرنا چھوڑ دیں۔ یہ وقت ہے کہ آپ خطروں میں شامل ہوں۔ ایمان رکھیں۔ ہمت کریں۔ یقین کریں۔ آپ کی زندگی ہمیشہ آرام دہ نہیں رہ سکتی۔ اس میں ایمان کی ضرورت ہے۔ کیونکہ بغیر ایمان کے خدا کو پسند آنا ناممکن ہے۔
آپ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟
Learn more about Craig Groeschel’s new book, Dangerous Prayers.
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
کیا آرام سے ایمان کی دوڑ بھاگتے ہوئے تھک گئے ہیں؟ کیا آپ اپنے ڈر کا سامنا کرنے، ایمان بحال کرنے اور اپنی طاقت دیکھانے کے لئے تیار ہیں؟ اس 7 دن کے مطالعاتی منصوبے، جس کو Life.Church کے Pastor Craig Groeschel کی کتاب Dangerous Payers سے لیا گیا ہے، یہ ہمیں خطرنات طریقہ سے دعا کا موقع دیتا ہے – کیونکہ یسوع کی پیروی کبھی بھی آرام دے نہیں تھی۔
More