YouVersion Logo
تلاش

خطرناک دعائیںنمونہ

Dangerous Prayers

6 دن 7 میں سے

مجھے بھیچ

کافی سال تک پاسٹر کے طور پر رہنے کےبعد، میں نے دیکھی کچھ بڑی پیار بھری، لوگوں کی دعائیں جو وہ پہلی دفعہ کرتے ہیں ۔ ہر ہفتہ ہمارے چرچ کی بہت سی ضروریات ہمیں گھیر لیتی ہیں، میں دعا کی درخواستیں، کاغذ کے ذریعے، فون کے ذریعے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے اور ہمارے چرچ کی موبائل ایپ کے ذریعے ہم تک پہچتی ہیں۔ آپ حیران ہوں گے کہ لوگ جو سب سے زیادہ کہتے ہیں اور مجھے وہ کر کے بہت خوشی ملتی ہے کہ: "پاسٹر، کیا آپ ۔۔۔۔ کے لئے دعا کریں گے؟"

میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے اور میں اس ذمہ داری کے لئے بہت عزت اور خوشی محسوس کرتا ہوں میں کسی ضرورت کو خدا کے تخت کے سامنے لے کر جاؤں، خدا کے رحم کے لئے درخوست کروں، آگے بڑھنے کے لئے، کسی کو کچھ دینا، عمل کرنا، معجزے کرنا، ان لوگوں کے لئے جن کو میں جانتا اور پیار کرتا ہوں۔ ہر ہفتہ لوگ پوچھتے ہیں کہ خدا ان کے پیاروں کو کنسر سے شفا دے گا، ہمسایہ کو نوکری ملے گی یا ایک شادی جو تکلیف دہ ہے اس میں بہتری آئے گی۔ طالب علم کہتے ہیں دعا کریں کہ ہمیں ہماری مرضی کے کالج میں داخلہ ملے، مدد ملے جس سے وہ تعلیم کے اخراجات پورے کر سکیں یا پریشانی کو برداشت کر سکیں کیونکہ ان کے والدین نے طلاق لے لی۔ کچھ جیون ساتھی کے لئے دعا کرتے ہیں۔ کچھ کہتے ہیں کہ انہیں مدد چاہئے تاکہ وہ اس شخص کو معاف کر سکیں جس نے انہیں نقصان پہنچایا۔

دعا کی درخواستیں مختلف ہیں مگر لوگ خدا کو کہتے ہیں کہ وہ ان کے لئے یا ان کے پیاروں کے لئے کچھ کرے۔ خدا میری مدد کرے، خدا اس کی مدد کر جو میرا پیارا ہے۔ خداوند مجھے تیری ضرورت ہے ۔۔۔ اےباپ، کیا ۔۔۔ہوجائےگا؟

خدا میرے لئے کچھ کر۔

مہربانی فرما کر میری سن۔۔۔ہم اسی طرح دعا کریں گے۔ ہم ہمیشہ خدا کی موجودگی، طاقت، ہماری زندگیوں میں کام کرنے والے خدا سے اطمینان کی درخواست کرنی چاہئے۔ ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ وہ ہمارے ذریعہ معجزات دیکھائے۔ ہمیں اپنے پیاروں کی بہتری کے لئے دعا کرنی چاہئے اور اپنے آپ کو یاد دلوانا چاہئے کہ کیسے خدا ان کی زندگی میں کام کرتا ہے۔ ہمیں اپنی تمام ضروریات کے لئے خدا سے درخواست کرنی جائے۔

مگر ہمیں اس جگہ روک نہیں جانا چاہئے۔

کیسا لگے اگر ہم خدا سے اپنے لئے کچھ مانگنے کی بجائے خطرناک دعا کریں، جس میں ہم اپنی نفی کریں اور آسمانی باپ سے کہیں کہ میں حاضر ہوں؟

کیسا لگے اگر ہم دعا کریں جو ہماری تمام دعاؤں سے زیادہ خطرناک ہو۔

"اے خدا مجھے بھیج اور استعمال کر۔"

یسعیاہ نے ایسی دعا کی کہ وہ بغیر کسی روک کے خدا کی حضوری میں رہے گا۔ پرانے عہد نامہ کے نبی بیان کرتے ہیں کہ اس کا سامنہ پاک خدا سے ہوا اور خدا نے اسے کہا، " میں کسے بھیجوں؟ اور کون ہمارے لئے جائے گا؟" (یسعیاہ 6: 8) اور کام، جگہ، وقت جانے بغیر یسعیاہ نے یہ حیران کن زندگی تبدیل کر دینے والی دعا کی : "میں حاظر ہوں۔ مجھے بھیج" (یسعیاہ 6 :8)

دھیان دیں کہ یسعیاہ نے تفصیل نہیں پوچھی۔ اس نے خدا سے یہ نہیں پوچھا کہاں یا کب یا کیا ہوگا۔ اس لئے یہ دعا خطرناک ہے۔ "اے خدا مجھے بھیج۔ مجھے استعمال کر۔ میں تفصیل نہیں مانگ رہا۔ مجھے یہ نہیں جاننا کہ فائدہ کیا ہو گا۔ یا یہ آسان ہو گا یا نہیں۔ یا مجھے یہ اچھا لگے گا یا نہیں۔ کیونکہ کہ تو ہی میرا خدا، میرا بادشاہ، میرا نجات دہندہ، میں تجھ پر یقین رکھوں گا۔ کیونکہ کہ تو کائنات پر قادر ہے، میں سب کچھ تجھ پر چھوڑتا ہوں، میرا ہر حصہ۔ میرا ذہن، آنکھیں، منہ، کان، دل، ہاتھ، قدم تو تیرے سامنے ہیں تو اپنی مرضی کے مطابق ان کی رہنمائی کر، مجھے تجھ پر یقین ہے۔ اے خدا میں تیار ہوں۔ اب سوال کیا ہے؟"

سوچیں کہ اگر آپ دعا کریں، کیا آپ محفوظ دعا نہ کریں تو آپ بیمار ہو جاتے ہیں؟ کیا آپ چیزوں کے لئے زندگی گزار کر تنگ آ گئے ہیں، اس سے فرق نہیں پڑتا؟ کیا آپ نیم گرم آدھے دل والے مسیحی بن کر تنگ آ گئے ہیں ۔ تو پھر خطرناک دعا کریں۔

خداوند میں حاضر نہیں۔

مجھے بھیچ

دِن 5دِن 7

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Dangerous Prayers

کیا آرام سے ایمان کی دوڑ بھاگتے ہوئے تھک گئے ہیں؟ کیا آپ اپنے ڈر کا سامنا کرنے، ایمان بحال کرنے اور اپنی طاقت دیکھانے کے لئے تیار ہیں؟ اس 7 دن کے مطالعاتی منصوبے، جس کو Life.Church کے Pastor Craig Groeschel کی کتاب Dangerous Payers سے لیا گیا ہے، یہ ہمیں خطرنات طریقہ سے دعا کا موقع دیتا ہے – کیونکہ یسوع کی پیروی کبھی بھی آرام دے نہیں تھی۔

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Pastor Craig Groeschel اور Life.Church کے شکرگزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں:https://www.craiggroeschel.com/