YouVersion Logo
تلاش

خطرناک دعائیںنمونہ

Dangerous Prayers

1 دن 7 میں سے

آپ کی دعا خطرے سے بھری ہونا کیوں ضروری ہے

بہت سے لوگوں کی طرح میں بھی سالوں تک اس کوشش میں لگا ہوا تھا کہ دعا کو روز مرہ کی عادت اور موثر بناؤں۔میری سوچ اچھی تھی مگر پھر بھی میں دعا کے دوران کسی اور طرف متوجہ اور پریشان ہو جاتا تھا۔ ایک نوجوان پاسٹر کے طور پر میرے دوست نے مجھے احساس دلایا کہ اب تبدیلی کا وقت ہے۔ کافی دیر تک میں نے بے ایمان دعا کو برداشت کیا مگر میں جانتا تھا کہ خدا مجھ سے اس سے زیادہ کی امید رکھتا ہے اور میں اسے اور زیادہ جاننا چاہتا ہوں۔

"Craig, کیا تمہارا ایمان ہے کہ خدا ابھی بھی معجزات کرتا ہے؟"

"میں نے جواب دیا "مجھےیقین ہے،"

"اچھی بات ہے ۔ کیونکہ تمہاری دعائیں بہت کمزور ہیں۔"

میں نے اس لطیفے پر ہنسنے کی کوشش کی مگر میرے دوست کے اس لطیفے نے مجھے حیران کر دیا ۔ کیونکہ وہ درست تھا۔

میں خاموش رہ گیا، میں نے اپنی صفائی میں کچھ نہیں کہا، میں نے اس کے مشاہدے کی سچائی پر غور کرنا شروع کر دیا۔میں اس سچائی سے انکار نہیں کر سکتا تھا کیونکہ مجھے بھی اس کا پتہ تھا مگر میں اسےقبول نہیں کرتا تھا: میری دعائیں بہت کمزور تھیں۔

یہ مطالعاتی منصوبہ ان کے لئے ہے جو دعا کو یاد کرنے، اس کو باربار کرنے، اندازہ لگانے اور آرام دہ دعا کرنے میں الجھے ہوئے ہیں۔

ہم اس خدا کی خدمت کرتے ہیں جو ہمارے کہنےیا سوچنے سے پہلے ہی ہمیں بہت زیادہ عطا کرتا ہے۔ تو یہ وقت ہے کہ ہم آرام دہ کھیل کو چھوڑ دیں۔ ہمیں آرام دہ زندگی کے لئے نہیں بنایاگیا۔ ہم جنونی، طاقت ور، دنیا کی تبدیلی کے لئے متحرک آگے بڑھ رہے ہیں! مجھے امید ہے کہ یہ مطالعاتی منصوبہ آپ کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ آپ حدود کو پار کریں اور ترغیب دے گا کہ آپ خطرناک دعا کرنا اور بہادری سے زندگی گزارنا سیکھیں۔

جیسے جیسے میں نے بائبل کو پڑھنا شروع کیا تو میں حیران رہ گیا کہ خدا کے لوگوں نے بہت اقسام کی دعائیں کی ہیں۔ انہوں نے صرف ان چیزوں کے لئے دعا نہیں کی جو بہت ذاتی ہیں – جیسے کہ اولاد کے لئے (1 سموئیل 1 : 27) – مگر کچھ دعائیں ضروریات کے لئے تھیں جیسے کھانے اور روز مرہ کی چیزوں کے لئے۔ (متی 6 : 11) اور کچھ دعائیں دشمن سے بچھاؤ کے لئے تھیں۔ (زبور 59 : 1 – 2)۔ اور کئی دفعہ دعا میں خدا کو آہستہ سے آواز دی جاتی۔ اور پھر پریشانی کے دوران دکھ سے دعا کی جاتی ہے۔

ان کی دعائیں سچی۔ دکھ سے بھری۔ شعلہ بیان۔ با ہمت۔ حقیقی تھیں۔ مگر میں جو دعا کر رہا تھا وہ یہ تھی کہ خدا مجھے محفوظ رکھے اور میرے کھانے پر برکت دے۔

میرا دوست درست تھا۔

میری دعاؤں کا مطلب نہیں تھا۔

آپ اس میں فرق دیکھ سکتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ دعا میں ایمان نہیں رکھتے، آپ رکھتے ہیں، مگر آپ ایک جگہ محدود ہیں۔ آپ کی دعا مشکلات کے بارے میں ہے، کوئی درخواست ہے، آپ پہلے جیسے ہیں، وقت بھی درست ہے، آپ دعا کرنا چاہتے بھی ہیں، آپ کو زیادہ دعا کی ضرورت بھی ہے، جو جوش سے بھری ہوئی ہو، ایمان بھی اس میں شامل ہو، آپ کو خدا سے بات کرنی ہے اور اس کی سننی ہے تاکہ آپ اس سے پیار بھری بات کر سکیں، جیسے آپ اپنے جیون ساتھی یا اچھے دوست سے بات کرتے ہیں۔ آپ بات کرنا چاہتے ہیں مگر آپ کو پتہ نہیں کہ کیسے بات کریں۔ آپ کی دعا محفوظ ہی رہ جاتی ہے۔

ہموار، بے جوش، خیالی، ساکن، اداسی بھری۔

میرے دوست نے مجھے جگایا کہ یہ وقت ہے جب مجھے اپنی دعائیہ زندگی کو تبدیل کرنا ہے۔ بہت دیر سے میں بے جوش، ایمان سے خالی اور بے معنی دعا کر رہا تھا۔ میں جانتا تھا کہ خدا چاہتا ہے کہ میں اس سے بہتر ہوں اور اس کے بارے میں زیادہ جان سکوں، اس بات کو ذہن میں رکھے بغیر کہ مجھے اس کے لئے کیا قربانی دینی ہوگی۔

جب آپ خدا سے حقیقی، ضرورت بھری اور پیار بھری دعا کر رہے ہوتے ہیں تو وہ اسے روحانی تحفظ میں نہیں چھپاتا۔ وہ اسے بھی سنتا ہے کہ ہم کیا مانگ رہے ہیں اور ہم سے امید رکھتا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ وہ ہمارے لئے آگے کچھ بہترین لے کر آ رہا ہے۔ کچھ دن ہمیں برکت حاصل ہوتی ہے اور کچھ دن ہمیں مشکلات، مخالفت اور ظلم کا سامنا ہوتا ہے۔ مگر جب بھی آپ خطرے میں دعا کرتے ہیں تو وہ آپ کے ساتھ موجود ہوتا ہے۔

کیا آپ کچھ زیادہ کے لئے تیار ہیں؟ کیا آپ ایسے زندگی گزارتے تنگ آ گئے ہیں؟ کیا آپ تیار ہیں با ہمت، ایمان سے بھری، خدا کو جلال دینے والی، زندگی بدلنے والی اور دنیا کو بدلنے والی دعا کے لئے؟

اگر ہاں تو یہ مطالعاتی منصوبہ آپ کے لئے ہے۔

مگر یاد رکھیں اس میں مشکلات ہیں۔ جب آپ دعا شروع کریں گے تو "آپ دوسروں تک جائیں گے، آپ کو ٹوٹ پھوٹ کا سامنا ہوگا اور آگے بڑھنا ہو گا۔" آپ کو گہرے، امتحان، تکلیف، مشکلات اور ناامیدی، دل ٹوٹنے کا سامنا ہو گا۔ مگر آپ کے پاس ایمان کی خوشی، معجزات سے ہوئی حیرانی، تسلی اور خدا کے ساتھ چلنے کی خوشی ہوگی۔

آرام دہ دعا کا وقت ختم۔

بات کرنے کا یہی وقت ہے تو خدا سے بات کریں اور اس کی سنیں۔

یہ خطرے سے بھری دعا کرنے کا وقت ہے۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Dangerous Prayers

کیا آرام سے ایمان کی دوڑ بھاگتے ہوئے تھک گئے ہیں؟ کیا آپ اپنے ڈر کا سامنا کرنے، ایمان بحال کرنے اور اپنی طاقت دیکھانے کے لئے تیار ہیں؟ اس 7 دن کے مطالعاتی منصوبے، جس کو Life.Church کے Pastor Craig Groeschel کی کتاب Dangerous Payers سے لیا گیا ہے، یہ ہمیں خطرنات طریقہ سے دعا کا موقع دیتا ہے – کیونکہ یسوع کی پیروی کبھی بھی آرام دے نہیں تھی۔

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Pastor Craig Groeschel اور Life.Church کے شکرگزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں:https://www.craiggroeschel.com/