خطرناک دعائیںنمونہ
![Dangerous Prayers](/_next/image?url=https%3A%2F%2Fimageproxy.youversionapi.com%2Fhttps%3A%2F%2Fs3.amazonaws.com%2Fyvplans%2F18063%2F1280x720.jpg&w=3840&q=75)
مجھے جانچ لے
کیا آپ ہمت کر سکتے ہیں کہ آپ ایسی دعا کریں جو آپ نے کبھی نہیں کی؟
جو آپ کے سارے دل، جان، ذہن اور ہر طاقت جو آپ میں ہے اس کے ذریعہ ہو؟ آپ کی زندگی اور ارد گرد کے لوگوں کی زندگی پر کیا اثر پڑے گا اگر آپ خطرناک دعائیں شروع کریں۔
کیا آپ اس کے اثر کو تلاش کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔
ساؤل بادشاہ نے داؤد پر غداری کا جھوٹا الزام لگایا اور ایک بڑی فوج کو بار بار داؤد کے پیچھے بھیجا تا کہ وہ سے جان سے مار دیں۔اپنے سارے دل سے داؤد نے خدا کو خوش کرنا جاہا۔ وہ اپنے غصہ سے جنگ کر رہا تھا تا کہ بادشاہ کی حفاظت اور عزت کر سکے۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس کے ارادے ٹھیک نہیں داؤد نے اپنے دل کو خدا کے سامنے پیش کر دیا اور بہت غیر محفوظ، شفاف اور خطرناک دعا کی جو آپ نے شائد کبھی سنی ہو۔ ہر طرح سے خدا کو جلال دیتے ہوئے داؤد نے دعا کی، "اے خدا! تو مجھے جانچ اور میرے دل کو پہچان۔ مجھے آزما اور میرے خیالوں کو جان لے۔ اور دیکھ کہ مجھے میں کوئی بری روش تو نہیں اور مجھے کو ابدی راہ میں لے چل" (زبور 139: 23 ۔ 24)۔
اب یہ دعا مشکل نہیں، مگر زندگی میں اس پر عمل کرنا بہت مشکل ہے۔ کیونکہ اگر آپ میں اس دعا کو کرنے کی ہمت ہے، پھر آپ میں اس بات کی بھی ہمت ہونی چاہئے کہ آپ وہ کام کریں جو خدا آپ کو حکم دے گا آپ اس پر عمل کریں گے۔ اس لئے وہ دعا نہ کریں جس پر آپ عمل نہیں کر سکتے۔
خبردار، اس دعا میں آپ کو مجرم ٹھہرانے کی طاقت ہے۔ تاکہ آپ کو ٹھیک کر سے اور آپ کی زندگی کی سمت بدل سکے، آپ کے نظریہ کو تبدیل کر سکے، اور دوسروں کے نظریات جو آپ کے بارے میں ہیں ان کو بھی تبدیل کر سکے۔
ہو سکتا ہے کہ آپ ابھی بھی سوچ رہے ہیں کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ۔ ہو سکتا ہے کہ آپ سوچ رہے ہوں کہ آپ کو کیوں خدا کو کہنے کی ضرورت ہے کہ آپ کے دل کو جانچ لے، کیونکہ وہ تو آپ کو پہلے سے ہی جانتا ہے۔ خدا کو پتہ ہے کو اس میں کیا ہے۔
اس کو پتہ ہے کہ اندر کیا ہے تو کیوں یہ سوال پوچھا رہا ہے؟
یہ وہ جگہ ہے جہاں پریشانی ہے۔ پہلے تو ہمیں لگتا ہے کہ ہم اپنے دل کو جانتے ہیں۔ درست؟ مجھے اپنےمقصد کا پتہ ہے۔ مجھے پتہ ہے کہ کیا ضروری ہے۔ مجھے پتا ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے۔ اس کی بجائے آپ اپنے آپ کو بتائیں، میرے پاس اچھا دل ہے۔ مجھے دوسروں کو تکلیف نہ دینے کی کوشش کرنی ہے۔ میں کوشش کر رہا ہوں کہ راست کام کروں۔ میرا دل اچھا ہے۔ میں دعا کر رہا ہوں۔ کیا ایسا نہیں؟
مگر خدا کا کلام اس کے الٹ حقیقت ظاہر کرتا ہے۔ یہ حیران کن ہے جب آپ پہلی بار اسے سنتے ہیں مگر یرمیاہ ہمیں کچھ سچائیاں بتاتا ہے۔ یرمیا ایک لاوی کاہن کا بیٹا تھا وہ 650 قبل از مسیح میں پیدا ہوا تھا۔ اسے خدا نے بادشاہ یوسیاہ کے حکومت کے دور میں ایک نوجوان نبی کر طور پر بھیجا تاکہ خدا کے کلام کو اسرائیل اور دوسری قوموں تک پہنچائے۔ یرمیاہ آپ کو، مجھے اور ہر ایک انسان کو سیدھے الفاظ میں بتاتا ہے، آپ کا دل اچھا نہیں ہے۔حقیقت میں آپ کا دل اچھا نہ ہونے کے ساتھ ساتھ برا اور گنہگار طرز پر چلنے والا ہے۔ نبی کہتا ہے۔ دل سب چیزوں سے زیادہ حیلہ باز اور لاعلاج ہے۔ اس کو کون دریافت کر سکتا ہے؟ (یرمیاہ 17 :9)
مسیح کے بغیر آپ کا دل حیلہ بار ہے۔ جس قدر آپ یسوع کے قریب جاتے ہیں اس قدر ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ہم میں کس قدر کمیاں ہیں، مغرور، خود غرض، لالچی، بری چیزوں کے عادی، روح سیاہ۔
یہ خطرناک دعا خدا کے ساتھ رابطہ کے راستہ کو ظاہر کرے گی۔ خدا کو یہ کہنے کی بجائے کہ وہ آپ کے لئے کچھ کرے آپ اس سے درخواست کریں کہ اس چیز کو ظاہر کرے جو آپ میں ہے۔ خدا کے ساتھ اس سچے رابطہ میں آپ فوراً تبدیل نہیں ہوں گے مگر یہ آپ کی مدد کر گا کہ آپ روحانی ضروریات کو پہچانیں اور اپنی زندگی ان ضروریات کی طرف مائل کریں۔
اس لئے داؤد کی یہ دعا حیران کن خطرناک ہے۔
"خداوند میرے دل کو پہچان۔"
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
![Dangerous Prayers](/_next/image?url=https%3A%2F%2Fimageproxy.youversionapi.com%2Fhttps%3A%2F%2Fs3.amazonaws.com%2Fyvplans%2F18063%2F1280x720.jpg&w=3840&q=75)
کیا آرام سے ایمان کی دوڑ بھاگتے ہوئے تھک گئے ہیں؟ کیا آپ اپنے ڈر کا سامنا کرنے، ایمان بحال کرنے اور اپنی طاقت دیکھانے کے لئے تیار ہیں؟ اس 7 دن کے مطالعاتی منصوبے، جس کو Life.Church کے Pastor Craig Groeschel کی کتاب Dangerous Payers سے لیا گیا ہے، یہ ہمیں خطرنات طریقہ سے دعا کا موقع دیتا ہے – کیونکہ یسوع کی پیروی کبھی بھی آرام دے نہیں تھی۔
More