YouVersion Logo
تلاش

خطرناک دعائیںنمونہ

Dangerous Prayers

5 دن 7 میں سے

مجھے توڑیں

حفاظت اور برکت کے لئے دعا کرنا اچھا ہے مگر اس سے آگے بڑھیں تو کیا ہو گا؟ کیا ہوگا اگر ہم روح القدس سے طاقت کی خواہش کریں، طاقت جو آسمان سے ملتی ہے، ایمان کی مضبوطی، باپ سے حقیقی پیار؟

خدا کو تحفظ، مذید برکت، محفوظ زندگی کی درخواست کرنے کی بچائے، درخواست کریں کہ وہ آپ کو توڑے۔

جب ہم سوچتے ہیں کہ ہم دعا کریں، "خداوند مجھے توڑ،" تو مجھے یاد آتے ہے کہ ایمی اور میں ایک چھوٹے گروپ میں تھے اور ہم نے ایک بات سیکھی۔ تیز ہوا چل رہی تھی، جنوری کی ایک سرد رات تھی بدھ کا دن تھا اور ہم ایک گرم آرام دہ کمرے میں سات یا آٹھ دوسرے لوگوں کے ساتھ بات کر رہے تھے کہ حقیقی خطرناک دعا کیا ہوتی ہے۔

ہم اس بات پر متفق تھے کہ ہم سب ایسی دعا کرنا چاہتے ہیں۔ اور ہم اس بات پر قائم ہیں۔ ہمیں ڈر ہے کہ اس کے نتائج کیا ہوں گے۔ جو خاتون پہلے بولی اس نے اس کو سنجیدگی سے سمجھا مگر اقرار کیا کہ اس نے اس سے دکھ اٹھایا۔ وہ ایک پیار کرنے والی بیوی اور چار بچوں کی ماں تھی، وہ بارویں جماعت کی طلبہ تھی جب سے ایمان دار کی طرح یسوع کی پیروی کر رہی تھی۔ وہ چرچ میں بچوں کو خداوند کے بارے میں سکھتی بھی رہی، دہ یکی ایمان داری سے دیتی، بچوں کو سنبھالنے میں بھی مدد کرتی، ہفتہ وار بائبل کی جماعت میں بھی جاتی اور اونچی آواز میں گروہی طور پر دعا بھی کرتی۔

مگر جب اس کو یہ دعا کرنی تھی کہ خدا مجھے توڑے تو اس نے انکار کر دیا۔ "میں معافی چاہتی ہوں، مگر میں سچ بولوں گی،" اس نے کہا۔ "میں خدا سے درخواست نہیں کرنا چاہتی کہ وہ مجھے توڑے۔ میں ڈرتی ہوں کہ نتیجہ کیا ہو گا۔ میں چار بچوں کی ماں ہوں۔ میں ان سے بہت پیار کرتی ہوں۔ دعا کرنا کہ اے خدا مجھے توڑ یہ میرے لئے بہت بھیانک ہے۔ کیا ہو گا اگر میں بیمار یا پریشان یا اپنے خاندان سے جد ہو گئی؟"

اس چھوٹے گروہ کے بہت سے لوگ اس سے متفق تھے۔

مگر میرا سوال آپ سب سے آج بھی وہی ہے: جب آپ اپنے آرام کو پکڑے رکھتے ہیں تو آپ کیا کھو دیتے ہیں؟

جب آپ درد اور بے آرامی سے دور بھاگتے ہیں، تو کیا آپ کو نہیں ملتا؟

یسوع نے کیا " کیونکہ جو کوئی اپنی جان بچانا چاہے اسے کھوئے گا اور جو کوئی میری خاطر اپنی جان کھوئے گا اسے پائے گا۔" (متی 16 :25)۔ یسوع ہمیں آرام اور آسائش کی زندگی کے لئے نہیں بلا رہا، بلکہ ایک ایسی زندگی کے لئے جو وقف کی جاتی ہے اور جس میں قربانی ہوتی ہے۔ ہماری بڑی خواہش یہ نہیں ہونی چاہئے کہ ہماری مرضی پوری ہو بلکہ یہ ہونی چاہئے کہ یسوع کی مرضی پوری ہو۔ اور یسوع ہمیں بلا رہا ہے کہ ذاتی زندگی کی قربانی دیں، تا کہ ہم لمحہ بہ لمحہ، دن بہ دن اس کے لئے زندگی گزار سکیں۔ اپنے آرام دے کمرے کو اور محفوظ دعا کو چھوڑیں تاکہ آپ جان سکیں کہ دوسروں کہ لئے کیسے ٹوٹا جاتا ہے۔

جب آپ محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ہم کچھ کھو دیتے ہیں جو کہ ہمارے تحفظ اور آرام سے کہیں زیادہ قیمی ہے۔ ہم اندازہ نہیں لگا سکتے کہ دوسرے طرف خدا کے لئے ٹوٹنے میں کس قدر برکات موجود ہے۔

لوقا بیان کرتا ہے، "پھر اس نے روٹی لی اور شکر کر کے توڑی اور یہ کہہ کر ان کو دی کہ یہ میرا بدن ہے جو تمہارے واسطے دیا جاتا ہے۔ میری یادگاری کے لئے یہی کیا کرو۔" (لوقا 22 :19)۔ بائبل کے تمام علماء اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ یسوع نے ایسا کرنے کی ہدایت اپنے پیرو کاروں کو اس لئے دی تاکہ وہ اس کی موت اور جی اٹھنے کو یاد کر سکیں، اس کی تمجید کر سکیں اور اس کی خوشی منا سکیں۔ کچھ علماء ایسے بھی ہیں جو یقین رکھتے ہیں کہ ایسا کرنے کو اس لئے کہا گیا تا کہ ہم اس طرز سے زندگی گزار سکیں۔ کیا یہ صرف ایک رسم نہیں تھی جو یسوع ادا کر رہا تھا جو ہم اپنے چرچ میں بھی ادا کرتے ہیں؟ کیا وہ ہمیں دعوت دے رہا ہے کہ ہم روز توڑے جائیں اور ہمیں انڈیلا جائے؟ کیا ہم ہمیں حوصلہ ہے، سننے کی طاقت ہے، ایمان ہے کہ ہم دعا کر سکیں کہ "اے خدا مجھے توڑ"؟

جب ہم چرچ میں پاک شراکت کی رسم ادا کرتے ہیں صرف تب ہی ہم یسوع کو یاد نہیں کرتے۔ جب ہم اپنی روز مرہ زندگی گزارتے ہیں تب بھی ہم اسے یاد کرتے ہیں۔ کیونکہ یسوع کے بدن کو توڑا گیا، اس کا خون ہمارے لئے بہایا گیا، ہمیں روز اس کے لئے جینا ہے، ٹوٹنا ہے اور بہائے جانا ہے۔

جب ہم پہلی دفعہ اسے دیکھتے تو ہمیں یہ توجہ نہیں کرتا۔ کو چاہتا ہے کہ وہ "ٹوٹ جائے" اور "بہایا جائے"؟ یہ بہت درد ناک ہے اور بہت برا دکھ ہے۔ مگر جب ہم اپنے زندگی بخش دیتے ہیں تو ہمیں حقیقی خوشی ملتی ہے۔ اپنی خواہشوں کے پیچھے بھاگنے کی بجائے، ہم اس کام کے لئے ان کی قربانی دیتے ہیں۔ اپنی زندگی کو ان چیزوں سے بھرنے کی بجائے جن کی ہم خواہش کرتے ہیں، ہم اپنی زندگیوں کو خالی کرتے ہیں تو کہ دوسروں کی زندگیوں میں تبدیلی لا سکیں۔

خدا کے نزدیک توٹنا ایک بار کا عمل نہیں، یہ روز مرہ کا فیصلہ ہے۔ پولس نے کہا، "میں روز مرتا ہوں" (1 کرنتھیوں 15 : 31)۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ ہر روز، وہ اپنی خواہشات کی قربانی دیتا ہے تاکہ خدا کی مرضی ہر روز پوری کر سکے۔ اگر آپ با ہمت ہے کہ آپ یہ دعا کر سکیں تو تیار ہو جائے۔ خدا کو جاننے کے لئے اور اس سے خدا آپ کو جان سکے، ایسے تجربات کے لئے جو آپ کی زندگی میں رو نما نہیں ہوئے۔

آپ اسے آسانی سے کر سکتے ہیں۔ مگر میری سوچ ہے کہ آپ کو اس سے زیادہ کرنا چاہئے۔ میں مختلف چیز کا انتخاب کرتا ہوں۔ میں ایمان سے، ہمت کرنے سے، خطرے اٹھانے سے بھرا ہوں۔ میں چھوٹی سوچ سے اور آرام دے زندگی سے خدا کو کبھی کم تر نہیں سمجھوں گا۔ اگر ٹوٹ جانے کے بعد برکت مل رہی ہوں تو میں ٹوٹنا چاہوں گا۔

دِن 4دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Dangerous Prayers

کیا آرام سے ایمان کی دوڑ بھاگتے ہوئے تھک گئے ہیں؟ کیا آپ اپنے ڈر کا سامنا کرنے، ایمان بحال کرنے اور اپنی طاقت دیکھانے کے لئے تیار ہیں؟ اس 7 دن کے مطالعاتی منصوبے، جس کو Life.Church کے Pastor Craig Groeschel کی کتاب Dangerous Payers سے لیا گیا ہے، یہ ہمیں خطرنات طریقہ سے دعا کا موقع دیتا ہے – کیونکہ یسوع کی پیروی کبھی بھی آرام دے نہیں تھی۔

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Pastor Craig Groeschel اور Life.Church کے شکرگزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں:https://www.craiggroeschel.com/