خطرناک دعائیںنمونہ
![Dangerous Prayers](/_next/image?url=https%3A%2F%2Fimageproxy.youversionapi.com%2Fhttps%3A%2F%2Fs3.amazonaws.com%2Fyvplans%2F18063%2F1280x720.jpg&w=3840&q=75)
تیری مرضی پوری ہو
لمبی، اونچی اور خوب صورت دعاؤں سے زیادہ خدا کو سادہ، حقیقی اور دل کو چھو جانے والی دعائیں پسند ہیں۔ اس لئے مجھے ترغیب ملی کہ یہ منصوبہ لکھوں۔ جو غلطی میں اپنی دعا میں کرتا تھا وہ یہ تھی کہ میری دعا متحرک نہیں تھی اور میں دعا میں اپنے تحفظ کا بہت خیال رکھتا تھا۔ میں خدا کے ساتھ چلتے ہوئے آرام دہ ماحول میں رہنا چاہتا تھا۔ مجھ جوش کی آگ نہیں لگی تھی میں سستی کی سردی میں چل رہا تھا۔ میری دعائیں نیم گرم تھیں۔ دعائیں جو تحفظ فراہم کریں اور نیم گرم ہوں ہمیں خدا کے طرف نہیں لے کر جاتیں یا اس سے خدا کا پیار دنیا پر ظاہر نہیں ہوتا۔
دعا کی تاثیر خطرناک ہے۔ دعا کا یہ راز مجھ پر تب ظاہر ہوا جب میں پڑھ رہا تھا کہ یسوع گتسمنی باغ میں اپنے باپ سے باتیں کر رہا ہے، یہ اس کے صلیب پر جان دینے سے کچھ وقت پہلے کی ہی بات یے۔ یہ جانتے ہوئے کہ آگے کیا ہونے والا ہے یسوع نے باپ سے پوچھا کہ اس کام کا کوئی اور طریقہ ہے۔ کسی عام شاگرد نے نہیں مگر خود یسوع خدا کے بیٹے نے ایک غیر محفوظ اور خطرناک دعا کی: "تو بھی میری مرضی نہیں بلکہ تیری ہی مرضی پوری ہو" (لوقا 22 : 42)۔
یسوع ہمیں کبھی وہ کام نہیں کہتا جو وہ خود نہ کر سکتا ہو۔ اس نے ہمیں ایمان کی زندگی کے لئے بلایا ہے نہ کہ آرام کی زندگی کے لئے۔ خدا کا بیٹا ہمیں اس لئے اپنے پاس نہیں بلاتا کہ ہم محفوظ، آسان، پریشانیوں سے پاک زندگی گزاریں بلکہ وہ ہمیں ایک ہدف فراہم کرتا ہے جس کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں اپنی عنہ کو ترک کرتے ہوئے دوسروں سے محبت کرنی ہے۔ اپنی روز مرہ کی خواہشات کو پورہ کرنے کی بجائے وہ ہمیں ان سے کنارہ کرنے کے لئے بلاتا ہے۔ اپنی خواہشات کو پورا کرنے کی بجائے وہ ہمیں اپنی صلیب اٹھانے اور اس کی پیروی کرنے کا حکم دیتا ہے۔
میں اس بات سے پریشان ہوں کہ لوگوں کے لئے دعا پرچی خرید کر کسی قرعہ اندازی میں شامل ہونا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ زمین پر ان کی زندگی مسائل، پریشانی اور تکلیف سے پاک ہو۔کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے لئے دعا روز مرہ کا ایک کام ہے، جیسے گانا گانا یا اپنے بچے کو کوئی پہلی جماعت کے قائدہ میں سے نظم سنانا۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے آپ کو قصور وار ٹھراتے ہیں اگر دعا نہ کریں۔
مگر اس میں سے کوئی بھی دعا کی طرز یسوع کی زندگی کے مطابق نہیں۔
اس کے برعکس وہ ہمیں کہتا ہے کہ سب کچھ چھور دو اور میرے پیچے ہو لو۔
یسوع صرف دوسروں کو یہ نہیں حکم دیتا کہ وہ اپنی تحفظ چھوڑ جائیں۔ اس نے ایمان سے خطرناک زندگی گزاری۔ اس نے کوڑھی انسانوں کو چھوا۔ اس نے بری عورتوں کو فضل کے بارے میں بتایا۔ خطرناک حالات میں جرات سے کام کیا۔ پھر اس نے ہمیں کہا کہ ہم بھی وہ کام کر سکتے ہیں جو اس نے کئے – بلکہ اس سے بھی زیادہ کر سکتے ہیں۔
اس لئے ہمیں خدا سے صرف یہ ہی نہیں کہنا کہ ہمارے کھانے پر برکت ڈالے یا "آج ہمارے درمیان رہے"
ہمیں بائبل میں بتایا گیا ہے کہ ہم "خدا کے رحم کے تخت کے پاس دلیری سے چلیں"(عبرانیوں 4 :16)۔ ہمیں شرم سے یا غیروں کی طرح نہیں جانا۔ ہمیں اس کے پاس حوصلے سے، یقین سے، ہمت سے جانا ہے۔ جب ہم ایسے دعا کریں گے تو " ہم پر رحم ہو اور وہ فضل حاصل کریں جو ضرورت کے وقت ہماری مدد کرے۔" (عبرانیوں 4 : 16)
دعا اثر کرتی ہے۔
دعا کیسے اثر کرتی ہے۔
جو آپ دعا میں مگتے ہیں اثر رکھتا ہے۔
آپ کی دعا خدا کو متاثر کرتی ہے۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
![Dangerous Prayers](/_next/image?url=https%3A%2F%2Fimageproxy.youversionapi.com%2Fhttps%3A%2F%2Fs3.amazonaws.com%2Fyvplans%2F18063%2F1280x720.jpg&w=3840&q=75)
کیا آرام سے ایمان کی دوڑ بھاگتے ہوئے تھک گئے ہیں؟ کیا آپ اپنے ڈر کا سامنا کرنے، ایمان بحال کرنے اور اپنی طاقت دیکھانے کے لئے تیار ہیں؟ اس 7 دن کے مطالعاتی منصوبے، جس کو Life.Church کے Pastor Craig Groeschel کی کتاب Dangerous Payers سے لیا گیا ہے، یہ ہمیں خطرنات طریقہ سے دعا کا موقع دیتا ہے – کیونکہ یسوع کی پیروی کبھی بھی آرام دے نہیں تھی۔
More