YouVersion Logo
تلاش

یسوع کے ساتھ تعلق کا آغازنمونہ

Beginning A Relationship With Jesus

6 دن 7 میں سے

"خدا کون ہے؟"
اگر ہم کچھ ضروری باتیں خدا کے بارے میں سمجھ جائیں تو ہم اس کی پیروی کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ آئیں خدا کے بارے میں چار خصوصیات سیکھتے ہیں:
خدا ابدی ہے
جو بھی الفاظ خدا کے لئے استعمال ہوتے ہیں وہ وقت کی قید سے باہر ہوتے ہیں۔ جیسے ابد الاباد، ابدی، ہمیشہ تک، جو ہے، تھا اور آنے والا ہے۔ خدا ابدی ہے۔ ابدی کا مطلب یہ نہیں کہ بہت بہت پہلے سے۔ اس کا مطلب ہمیشہ سے ہمیشہ تک ہے۔ یہ "وقت کے ادراک سے بارے" ہے۔
خدا تعلق رکھتا ہے۔
بائبل بہت سے حوالہ جات میں ہمیں سیکھاتی ہے کہ خدا تین شخصیات میں مکمل یگانگت کے ساتھ رہتا ہے۔ ان کو تثلیث کہا جاتا ہے۔ خدا ایک اکیلا شخص نہیں، بائبل خدا کے بارے میں بتاتی ہے کہ خدا باپ، خدا بیٹا (یسوع مسیح)، اور خدا روح القدس ہے۔ یہ تین مختلف اشخاص ہیں، مگر وہ نگانگت سے رہتے اور کام کرتے ہیں۔
خدا کامل ہے
خدا میں کوئی کمی نہیں اور اس کو کسی ترقی کی ضرورت نہیں۔ اس کو صلاحیت، راستباری، علم، طاقت یا ہنر جیسی چیزوں کی ضرورت نہیں۔ خاص کر اگر ہماری طرف دیکھا جائے تو، خدا اخلاقی طور پر کامل ہے۔ بائبل بتاتی ہے، "خدا روشنی ہے اس میں ذرا بھی تاریکی نہیں" (ا یوحنا 1 : 5)۔
خدا قادر مطلق ہے۔
خدا ہر جگہ موجود ہے، وہ قادر مطلق ہے، وہ سب کچھ جاننے والا ہے۔ ان الفاظ کا مطلب ہے (ترتیب سے) کہ خدا کی "ہر جگہ موجدگی" اور اس کی "کامل قدرت" اور اس کا "ہر بات کا علم رکھنا۔" وہ بیک وقت ہر جگہ موجود ہے، ہر چیز پر اس کی قدرت ہے، اور وہ ہر چیز کو جانتا ہے۔
پھر یہ سب کچھ کیون ضروری ہے؟
خدا کی ابدیت کو جاننا میرے لئے بہترین امید ہے۔ وہ تعلق رکھتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ میں اس سے بات کر سکتا ہوں۔ خدا کامل ہے اگرچہ مجھ اس کی سمجھ نہیں پھر بھی میں خدا پر اعتقاد رکھ سکتا ہوں۔ اور یہ جاننا کہ وہ سب کچھ ہے میں ایمان رکھتا ہو کہ وہ ہی ہے جو سب چیزوں پر قادر ہے اور اس نے ہمیں اکیلا نہیں چھوڑا، اور ہر چیز جو کہ شیطانی ہے اس کو شکست کا سامنا ہوگا۔
تو خدا کون ہے؟ خدا وہ ہے جس نے آپ کو بنایا ہے، وہ ہے جو آپ کو آپ کے خطرناک ترین خوابوں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے اور وہی ہے جس نے آپ کو اپنا بیٹا یسوع مسیح دے دیا تا کہ وہ آپ کے لئے اپنی جان دے سکے اور آپ کے ساتھ ابدی تعلق قائم کر سکے۔
آپ کو یہ پتہ چلے گا کہ خدا ہمارے دوسرے لوگوں کے بارے میں نظریات کو تبدیل کرتا ہے، ہم ان کو ابدی روحوں کی طرح دیکھتے ہیں نہ کہ کسی عام شخص کی طرح۔
خدا کے بارے میں جاننا ہمیں مشکلات میں مختلف طریقے سے کام کرنا سیکھاتا ہے۔ خدا کے بارے میں جاننا ہمیں سکھاتا ہے کہ ہماری زندگی ہمیشہ قابو میں ہے۔ خدا کے بارے میں جاننا ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم میں انسانیت ہونی چائیں اور اس کا کوئی مقصد ہونا چاہئے۔ خدا کے بارے میں جاننا ہمیں سکھاتا ہے کہ ہماری زندگی کا مقصد ہے۔
دِن 5دِن 7

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Beginning A Relationship With Jesus

کیا آپ یسوع مسیح میں اپنے ایمان کا آغاز کر رہے ہیں؟ کیا آپ کو مسیحیت کے بارے میں اور جاننا ہے مگر آپ کو پتا نہیں کہ کیا جاننا ہے یا کیسے جاننا ہے یا کیسے پوچھنا ہے؟ آپ یہاں سے شروع کر سکتے ہیں۔ ہم نے David Dwight اور Nicole Unice کی کتاب “Start Here” سے یہ مطالعاتی مطالعہ لیا ہے۔

More

ہم شکریہ ادا کرنا چاہیں گے David Dwight, Nicole Unice اور David C Cook کا کہ انہیں نے ہمیں یہ مطالعاتی منصوبہ دیا۔ مزید معالومات کے لئے، http://www.dccpromo.com/start_here/