YouVersion Logo
تلاش

یسوع کے ساتھ تعلق کا آغازنمونہ

Beginning A Relationship With Jesus

2 دن 7 میں سے

سوالات
وہ لوگ جن کو تعلقات قائم رکھنے کا ہنر آتا ہے وہ اکثر بہترین سوال پوچھنے والے بھی ہوتے ہیں۔ یہ ایک ایسا کام بھی ہے جس میں خدا کو مہارت حاصل ہے۔
آئیں خدا کے کچھ پسندید سوالات پر نظر کریں۔
تم کہاں ہو؟ (پیدائش 3 : 8 – 9)
بائبل کے شروع میں، خدا اپنی اس صلاحیت کو آدم اور حوا کے ساتھ تعلق میں ظاہر کرتا ہے – وفاداری، شفاف اور روزمرہ کا تعلق۔
پیدائش 3 باب میں ہم پڑھتے ہیں کہ آدم اور حوا نے پسند گیا کہ خدا کو چھوڑ کر اپنی زندگی اس سے الگ بسر کریں۔ جب یہ تعلق ٹوٹا، خدا آدم اورحوا کو تلاش کرنے لگا۔ وہ ان کو سزا دینے یا شرمندہ کرنے کے لئے نہیں ان کو تلاش کر رہا تھا بلکہ وہ ان کے ساتھ اپنا تعلق بحال کرنے کے لئے ان کو تلاش کر رہا تھا۔
جب خدا آپ کی زندگی میں ہلچل برپا کرتا ہے تو آپ وہ انسان ہیں جس کو خدا تلاش کر رہا ہے، تا کہ آپ خدا کو جان سکیں اور اس کے ساتھ تعلق قائم کر سکیں۔
آپ کیا چاہتے ہیں؟ (یوحنا 1 : 35 – 39)
یوحنا 1 باب میں ہم پڑھتے ہیں کہ یسوع کچھ متجسس آدمیوں سے وہی سوال پوچھتا ہے جو خدا نے پوچھا۔ اس نے ان سے کہا، " آپ کیا چاہتے ہیں؟" (یوحنا 1 : 38)
مگر آدمیوں نے اس سوال پر دھیان نہ دیا اور بات ہی تبدیل کر دی، اور یسوع کو پوچھا، "تو کہاں رہتا ہے؟" ان کو اپنا پتہ بتانے کی بجائے اس نے جواب دیا کہ "آؤ ۔۔۔ اور دیکھو" (یوحنا 1 : 39)۔ جواب دینے کی بجائے اس نے ان کو دعوت دی۔
ہم میں سے اکثر خدا کو کہتے ہیں، "ہمیں اس سے کوئی چیز چاہئے،" اسی دوران خدا ہم سے کہتا ہے۔ "میں تمہارے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔"
تم کیا کہتے ہو میں کون ہوں؟ (متی 16: 13 – 15)
یہ وہ جگہ ہے جہاں سے مسیحیت کا آغاز ہوتا ہے۔ اس سوال کے جواب میں ہی آپ کی شروعات ہے، اس جواب میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ یسوع کو کیا سمجھتے ہین۔ خوش قسمتی سے، جو جواب یسوع نے دیا وہ بائبل میں لکھا گیا، جو کہ یوحنا 10 : 36، یوحنا 11 : 25، یوحنا 10 : 11، یوحنا 8 : 58 میں درج ہے۔
یہ یسوع کے چند بیانات ہیں، کہ وہ اپنی شناخت کے سوالات کا کیسے جواب دیتا ہے۔ مگر یسوع رکتا نہیں؛ وہ اس کو ذاتی بناتا ہے۔
کیا آپ اس پر یقین کرتے ہیں؟ (یوحنا 11 : 25 - 26)
یسوع ہمیشہ چیزوں کو ذاتی بناتا ہے۔ وہ اپنے شاگردوں سے کہتا ہے، "تم بتاؤ تم کیا کہتے ہو میں کون ہوں؟" اس نے یوحنا11: 25-26 میں مارتھا سے کہا، "کیا تم اس پر ایمان رکھتی ہو؟"۔
یسوع یہ ہی سوال ہم سے بھی پوچھتا ہے، اور ان سوالات کا جواب ہی خدا کے ساتھ تعلق ہے، خدا کو تلاش کرنا اور سچائی کو تلاش کرنا ہے۔ سچائی کو تلاش کرنے کا شروع یسوع مسیح ہے۔
دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Beginning A Relationship With Jesus

کیا آپ یسوع مسیح میں اپنے ایمان کا آغاز کر رہے ہیں؟ کیا آپ کو مسیحیت کے بارے میں اور جاننا ہے مگر آپ کو پتا نہیں کہ کیا جاننا ہے یا کیسے جاننا ہے یا کیسے پوچھنا ہے؟ آپ یہاں سے شروع کر سکتے ہیں۔ ہم نے David Dwight اور Nicole Unice کی کتاب “Start Here” سے یہ مطالعاتی مطالعہ لیا ہے۔

More

ہم شکریہ ادا کرنا چاہیں گے David Dwight, Nicole Unice اور David C Cook کا کہ انہیں نے ہمیں یہ مطالعاتی منصوبہ دیا۔ مزید معالومات کے لئے، http://www.dccpromo.com/start_here/