یسوع باد شاہ: عید قیامت المسیح کا پیغام Timothy Keller کی طرف سےنمونہ

JESUS THE KING: An Easter Devotional By Timothy Keller

7 دن 9 میں سے

"شراکت اور معاشرہ"
یاد کریں کہ یسوع نے کیا کہا جب اس نے پیالہ لیا:
پھر اس نے پیالہ لے کر شکر کیا اور ان کو دیا اور ان سبھوں نے اس میں سے پیا۔ اور اُس نے اُن سے کہا "یہ میرا وہ عہد کا خون ہے جو بہتیروں کے لِئے بہایا جاتا ہے۔" "میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ انگور کا شیرہ پھر کبھی نہ پیوں گا اس دن تک کہ خدا کی بادشاہی میں نیاء نہ پیوں۔" (مرقس 14 : 23 – 25)
یسوع کے الفاظ کا مطلب ہے کہ اس کی متبادل قربانی کے نتیجے میں اب نیاء عہد ہے خدا اور ہمارے درمیان میں۔ اس تعلق کی بنیاد یسوع کا خون ہے: "میرے عہد کا خون۔" جب اس نے کہا کہ میں نہ کھاؤں گا نہ پیوں گا جب تک وہ خدا سے بادشاہی میں نہ ملے، یسوع نے وعدہ کیا کہ وہ بغیر کسی شرط یہ ہمارے لئے کرے گا: "میں تمہیں خدا کے ہاتھوں میں دیتا ہوں۔ میں تمہیں بادشاہ کے جشن میں لاتا ہوں۔" یسوع اکثر خدا کی بادشاہت کو ایک بڑے جشن سے تشبیہ دیتا ہے۔ متی 8 میں یسوع نے کہا، "میں تم سے کہتا ہوں کہ بہت سے مشرق اور مغرب سے آئیں گے اور اس جشن میں شامل ہوں گے۔۔۔آسمان کی بادشاہی میں۔" یسوع نے وعدہ کیا کہ ہم اس بادشاہت کے جشن میں اس کے ساتھ ہوں گے۔
اس سادہ اظہار کے ساتھ جس میں روٹی اور مے اٹھنا ہے اس نے سادہ الفاظ استعمال کئے، "یہ میرا بدن ہے ۔۔۔ یہ میرا خون ہے،" یسوع کہہ رہا ہے کہ سب پہلے والے چڑھاوے، قربانیاں، فسح کے برے اس کی طرف اشارہ تھا۔ جیسے اس رات پہلی فسح خدا کی اسرائیل کو غلامی سے نجات دلوانے سے پہلے بروں کے خون سے منائی گئی تھی، یہ فسح کا کھانا خدا کے دنیا کو گناہ اور موت سے یسوع کے خون کے ذریعے نجات دینے سے ایک رات پہلے منائی گئی۔
آپ کے دل اور ذہن میں کیا ہو رہا ہے جو آپ دل سے یسوع کے پاس لے کر جائیں گے؟
Timothy Keller کی کتاب JESUS THE KING سے اقتباس
ترتیب دے کر Riverhead Books سے دوبارہ اشاعت، جو Penguin Group (USA) LLC, A Penguin Random House Company کا حصہ ہے۔ Copyright © 2011 by Timothy Keller
اور Timothy Keller and Spence Shelton کی کتاب JESUS THE KING STUDY GUIDE سے۔ Copyright (c) 2015 by Zondervan, جو HarperCollins Christian Publishers کا حصہ ہے۔
دِن 6دِن 8

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

JESUS THE KING: An Easter Devotional By Timothy Keller

New York Times کے بہترین مصّنف اور معروف پادری Timothy Keller، یسوع کی زندگی کے سلسلہِ اقساط ، مرقس کی انجیل کے مطابق بیان کرتے ہیں۔ ان کہانیوں پر قریبی نظر ڈال کر، وہ ایسٹر تک معروف، ہماری زندگی اور خدا کے بیٹے کی زندگی کے درمیان رشتے پر بصیرت لاتے ہیں. جہاں بھی کتابیں فروخت کی جاتی ہیں وہاں. "یسوع بادشاہ" اب کتاب اور مطالعہ راہنمائی چھوٹے گروپوں کے لیئے موجود ہے.

More

Riverhead Books میں سےاقتباس، جو کہ Penguin Random House کا حصہ ہے، HarperCollins Christian Publishers کی طرف سےتعلم کے لئے راہنمائی۔ مذید معلومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں: http://www.penguin.com/book/jesus-the-king-by-timothy-keller/9781594486661 یا http://www.zondervan.com/jesus-the-king-study-guide