یسوع باد شاہ: عید قیامت المسیح کا پیغام Timothy Keller کی طرف سےنمونہ

JESUS THE KING: An Easter Devotional By Timothy Keller

6 دن 9 میں سے

"ناممکن کو ممکن بنانا"
جب ہم یسوع کے پاس آ رہے ہیں تو وہ ہم سے کہہ رہا ہے کہ ہم میں کچھ نہ کچھ ظاہرi خامی ہے – مگر پیسے میں طاقت ہے کہ ہم اس خامی کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ سچائی یہ ہے اس میں طاقت ہے کہ یہ ہمیں حقیقی روحانی حالت سے گمراہ کر سکے جسے دیکھنے کے لئے ہمیں خدا کی فضل اور معجزہ سے بھری ہوئی مداخلت کی ضرورت ہے۔ یہ خدا کے معجزہ اور فیصل کے بغیر ناممکن ہے۔
دیکھیں کہ یسوع کیسے اس نوجوان کو سمجھاتا ہے۔ جی، اس نوجوان کو سمجھنے کی ضرورت تھی، اگرچہ وہ ظاہری طور پر لگتا تھا کہ مکمل طور پر سمجھتا ہے۔ وہ امیر تھا، نوجوان تھا اور یقیناً خوش شکل بھی تھا – یہ بات مشکل ہے کہ آپ امیر نوجوان ہوں اور خوش شکل نہ ہوں۔ مگر اس کے پاس مکمل سمجھ نہیں تھی۔ اگر اس میں ہوتی تو وہ اس کی تلاش میں یسوع کے پاس آپ کر یہ نہ کہتا، "کہ میں کیا کروں کہ ہمیشہ کی زندگی کا وارث ہوں؟"
کسی بھی مذہبی یہودی کے پاس اس سوال کا جواب ہوتا۔ ربی ہمیشہ اس سوال کے حوالہ سے اپنی تحریروں اور تعلیم میں بات کرتے رہتے ہیں۔ اس کا جواب ہمیشہ ایک تھا؛ کیوں کہ مختلف نظریات رکھنے والے وہاں نہیں تھے۔ تو جواب تھا کہ "خدا کی شریعت کو مان اور گناہ سے بچ۔" اس جوان کو یہ جواب پتہ بھی تھا۔ پھر کیوں وہ یسوع کے پاس آیا؟
یسوع نے اسے حل بتانے کے لئے بیان کیا "ایک بات کی تجھ میں کمی ہے" اس سے ہم جوان آدمی کے سوالات کی وجہ پتہ کرتے ہیں۔ یہ آدمی کہہ رہا تھا،، "کیا آپ جانتے ہیں کہ میں نے سب کام اچھے کئے ہیں: میں معاشی طور پر، سماجی طور پر، اخلاقی طور پر اور مذہبی طور پر کامیاب ہوں۔ میں نے سنا ہے کہ تو بھلا ربی ہے اور اس لئے میں جاننا چاہتا ہوں کہ مجھ میں کیا کمی ہے اور مجھ سے کیا رہ گیا ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ کچھ رہ گیا ہے۔"
حقیقت میں اس میں کچھ کمی تھی۔ کیونکہ جو کوئی اس بات پر دھیان دے گا کہ اسے کیا کرنا ہے ہمیشہ کی زندگی حاصل کرے، کوئی اور وجہ کے بغیر وہ اسے حاصل کرے گا یہ خیال ہی ہے، اس میں تحفظ نہیں، شک ہے۔ اس میں کچھ کمی ہے۔ کسی کو کیسے معلوم ہو گا کہ اس میں کچھ کمی ہے یا نہیں؟
کیسے آپ ایک کامیاب کام کر سکتے ہیں اور دولت کے جال سے بچ سکتے ہیں؟ دولت کے بارے میں آپ کے وہ کون سے رویے ہیں جو انجیل نے تبدیل کئے ہیں – یا کر سکتی ہے؟
Timothy Keller کی کتاب JESUS THE KING سے اقتباس
ترتیب دے کر Riverhead Books سے دوبارہ اشاعت، جو Penguin Group (USA) LLC, A Penguin Random House Company کا حصہ ہے۔ Copyright © 2011 by Timothy Keller
اور Timothy Keller and Spence Shelton کی کتاب JESUS THE KING STUDY GUIDE سے۔ Copyright (c) 2015 by Zondervan, جو HarperCollins Christian Publishers کا حصہ ہے۔
دِن 5دِن 7

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

JESUS THE KING: An Easter Devotional By Timothy Keller

New York Times کے بہترین مصّنف اور معروف پادری Timothy Keller، یسوع کی زندگی کے سلسلہِ اقساط ، مرقس کی انجیل کے مطابق بیان کرتے ہیں۔ ان کہانیوں پر قریبی نظر ڈال کر، وہ ایسٹر تک معروف، ہماری زندگی اور خدا کے بیٹے کی زندگی کے درمیان رشتے پر بصیرت لاتے ہیں. جہاں بھی کتابیں فروخت کی جاتی ہیں وہاں. "یسوع بادشاہ" اب کتاب اور مطالعہ راہنمائی چھوٹے گروپوں کے لیئے موجود ہے.

More

Riverhead Books میں سےاقتباس، جو کہ Penguin Random House کا حصہ ہے، HarperCollins Christian Publishers کی طرف سےتعلم کے لئے راہنمائی۔ مذید معلومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں: http://www.penguin.com/book/jesus-the-king-by-timothy-keller/9781594486661 یا http://www.zondervan.com/jesus-the-king-study-guide