یسوع باد شاہ: عید قیامت المسیح کا پیغام Timothy Keller کی طرف سےنمونہ

JESUS THE KING: An Easter Devotional By Timothy Keller

4 دن 9 میں سے

"حق نہ ہوتے ہوئے خود اعتمادی"
اس نے جواب میں کہا، "ہاں خداوند،" "کتے بھی میز کے تلے لڑکوں کی روٹی کے ٹکڑوں میں سے کھاتے ہیں۔" اس نے اس سے کہا "اس کلام کی خاطر جا؛ بدروح تیری بیٹی سے نکل گئی ہے۔" اور اس نے اپنے گھر میں جا کر دیکھا کہ لڑکی پلنگ پر پڑی ہے اور بدروح نکل گئی ہے۔ (مرقس 7 : 28 – 30)
دوسرے الفاظ میں، اس نے کہا، "ہاں خداوند، کتے بھی میز سے کھاتے ہیں اور میں اپنے حصہ کے لئے آئی ہوں۔" یسوع نے اسے تمثیل سنائی جس میں اسے کچھ قبول کرنا تھا اور اس کی مراد پوری ہونی تھی اور اس نے قبول کر لیا۔ اس نے وہ کام کر دیا: "میں یہ بات جانتی ہوں کہ – میں اسرائیل سے نہیں ڈرتی، میں اس خدا کی عبادت نہیں کرتی جس کی اسرائیلی کرتے ہیں۔ اس لئے میز پر میری جگہ نہیں۔ میں یہ قبول نہیں ہوں۔"
کیا یہ حیران کن نہیں؟ وہ یہ فیصلہ قبول نہیں کرتی؛ وہ اپنے حق کے لئے نہیں کھڑی۔ وہ کہتی ہے، "میں مانتی ہوں، میری میز پر جگہ نہیں – مگر میز پر دنیا کے ہر فرد کے لئے بہت ہے اور مجھے بس اپنا چاہئے۔" وہ یسوع سے با ادب انداز میں درخواست کرتی جا رہی ہے، وہ انکار قبول نہیں کر رہی۔ جو یہ عورت کر رہی ہے مجھے اچھا لگا۔
مغربی ثقافتوں میں ہمارے پاس اس قسم کی خود اعتمادی نہیں ہے۔ ہم صرف اپنے حقوق کے لئے دباؤ ڈالتے ہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ کیسے احتجاج کرنا ہے جب تک ہمیں اپنے حقوق کے لئے کھڑا نہ ہونا پڑے، اپنے وقار، بھلائی اور بیان پر قائم نہ ہونا پڑے، "یہ ہے جس کی ہم پر ذمہ داری ہے۔" مگر یہ عورت ایسا کچھ بھی نہیں کر رہی۔ اس کا کچھ حق نہیں مگر وہ پھر بھی شفا کے لئے درخواست کر رہی ہے، ہم اس کے بارے میں زیادہ نہیں جاتے۔ وہ یہ درخواست نہیں کر رہی کہ، "اے خداوند، مجھے کچھ میری بھلائی کی وجہ سے ملنا چاہئے۔" وہ کہہ رہی ہے، "مجھے وہ عطا کر جس کی میں حق دار نہیں ہوں مگر اپنی بھلائی کی وجہ سے مجھے عطا کر – مجھے یہ ابھی چاہئے۔" دیکھیں یہ کس قدر واضع ہے کہ وہ اس مشکل کو بھی قبول کرتی ہے اور اس میں چھپے فائدہ کو بھی قبول کرتی ہے؟
اگر ہم ربی یسوع کے بیان کا ترجمہ کریں "کیا جواب ہے!" تو یسوع نے کہا "زبردست جواب، لاثانی جواب۔" اس کی درخواست کا جواب دے دیا گیا اور اس کی بیٹی کو شفا ملی۔
غیر قوم عورت کا ایمان کیسے آپ پر اثر انداز ہوتا ہے جب آپ خداوند کے پاس جاتے ہیں؟
Timothy Keller کی کتاب JESUS THE KING سے اقتباس
ترتیب دے کر Riverhead Books سے دوبارہ اشاعت، جو Penguin Group (USA) LLC, A Penguin Random House Company کا حصہ ہے۔ Copyright © 2011 by Timothy Keller
اور Timothy Keller and Spence Shelton کی کتاب JESUS THE KING STUDY GUIDE سے۔ Copyright (c) 2015 by Zondervan, جو HarperCollins Christian Publishers کا حصہ ہے.
دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

JESUS THE KING: An Easter Devotional By Timothy Keller

New York Times کے بہترین مصّنف اور معروف پادری Timothy Keller، یسوع کی زندگی کے سلسلہِ اقساط ، مرقس کی انجیل کے مطابق بیان کرتے ہیں۔ ان کہانیوں پر قریبی نظر ڈال کر، وہ ایسٹر تک معروف، ہماری زندگی اور خدا کے بیٹے کی زندگی کے درمیان رشتے پر بصیرت لاتے ہیں. جہاں بھی کتابیں فروخت کی جاتی ہیں وہاں. "یسوع بادشاہ" اب کتاب اور مطالعہ راہنمائی چھوٹے گروپوں کے لیئے موجود ہے.

More

Riverhead Books میں سےاقتباس، جو کہ Penguin Random House کا حصہ ہے، HarperCollins Christian Publishers کی طرف سےتعلم کے لئے راہنمائی۔ مذید معلومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں: http://www.penguin.com/book/jesus-the-king-by-timothy-keller/9781594486661 یا http://www.zondervan.com/jesus-the-king-study-guide