یسوع باد شاہ: عید قیامت المسیح کا پیغام Timothy Keller کی طرف سےنمونہ

JESUS THE KING: An Easter Devotional By Timothy Keller

5 دن 9 میں سے

"یسوع کو مرنا پڑا"
جب یسوع نے لفظ ضرور استعمال کیا تو اس نے ظاہر کیا کہ وہ اپنی موت کی طرف جا رہا ہے – وہ اس کام کو رضاکارانہ طور پر کر رہا ہے۔ وہ صرف اس کی پیشن گوئی نہیں کر رہا۔ اس بات نے پطرس کو بہت تکلیف پہنچائی۔ یسوع کی بات کچھ ظاہر کر رہی تھی، "کہ میں لڑوں گا اور ہار جاوں گا،" کچھ اور جو اس نے کہا، "وہ اسی لئے آیا؛ اس کا مقصد مرنا ہے!" یہ بات پطرس کے لئے سمجھنا مشکل ہے۔
جیسے ہی یسوع یہ بات کرتا ہے تو پطرس اسے روکتا بلکہ "ملامت" کرتا ہے۔ یہ وہ لفظ تب استعمال ہوتا ہے جب یسوع بدروحوں کو نکال رہا ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پطرس جس حد تک بھی سخت لفظ استعمال کر سکتا ہے یسوع کے ساتھ کرتا ہے۔ پطرس اس قدر پریشان کیوں ہے جبکہ اس نے تو یسوع کو پہچان لیا ہے کہ وہ ہی مسیح ہے؟ پطرس نے اپنی ماں سے ہمیشہ سنا تھا کہ جب مسیح آئے گا تو برائی اور ناانصافی کو شکست ہو گی اور وہ تخت نشین ہو گا۔ مگر یسوع کہہ رہا ہے کہ "ہاں میں مسیح ہوں، میں بادشاہ ہو، مگر میں زندہ رہنے نہیں بلکہ مرنے آیا۔ میں طاقت حاصل کرنے نہیں بلکہ برداشت کرنے آیا؛ میں یہاں حکومت کرنے نہیں خدمت کرنے آیا۔ اسی طرح میں برائی کو شکست دوں گا اور ہر چیز کو درست کر دوں گا۔
یسوع نے صرف یہ نہیں کیا کہ ابن آدم دکھ اٹھائے گا؛ یسوع نے کہا کہ ضرور ہے کہ ابن آدم دکھ اٹھائے۔ یہ بیان سخت ہے کیونکہ اسے دھرایا گیا: "ضرور ہے کہ ابن آدم دکھ اٹھانے اس کے ساتھ اور بہت کچھ اور۔۔۔اور مارا جائے۔" الفاظ کو اچھی طرح استعمال کیا جائے اور پورا جملہ دوبارہ کہا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ اس فہرست میں سب چیزیں ضروری ہیں۔ یسوع ضرور دکھ اٹھائے، اسے مسترد کیا جائے، قتل کیا جائے، وہ ضرور جی اٹھے۔ یہ پوری دنیا کی کہانی میں سب سے زیادہ اہمیت رکھنے والی بات ہے اور اس سے خوف بھی آتا ہے۔ اس نے صرف یہ نہیں کیا "کہ وہ اس لئے آیا کہ مارا جائے" مگر "ضرور ہے کہ وہ مرے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ میں مروں۔ دنیا نئی نہیں ہو سکتی اور آپ کی زندگی بھی نئی نہیں ہو سکتی جب تک میں نہ مروں۔" کیوں یہ بہت ضروری ہے کہ یسوع مرے؟
پطرس کو پتہ چلا کہ یسوع کی مشکل موت کس قدر ضروری تھی۔ اس کے لئے – اور ہمارے لئے – اسے قبول کرنا کیوں مشکل تھا؟
Timothy Keller کی کتاب JESUS THE KING سے اقتباس
ترتیب دے کر Riverhead Books سے دوبارہ اشاعت، جو Penguin Group (USA) LLC, A Penguin Random House Company کا حصہ ہے۔ Copyright © 2011 by Timothy Keller
اور Timothy Keller and Spence Shelton کی کتاب JESUS THE KING STUDY GUIDE سے۔ Copyright (c) 2015 by Zondervan, جو HarperCollins Christian Publishers کا حصہ ہے۔
دِن 4دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

JESUS THE KING: An Easter Devotional By Timothy Keller

New York Times کے بہترین مصّنف اور معروف پادری Timothy Keller، یسوع کی زندگی کے سلسلہِ اقساط ، مرقس کی انجیل کے مطابق بیان کرتے ہیں۔ ان کہانیوں پر قریبی نظر ڈال کر، وہ ایسٹر تک معروف، ہماری زندگی اور خدا کے بیٹے کی زندگی کے درمیان رشتے پر بصیرت لاتے ہیں. جہاں بھی کتابیں فروخت کی جاتی ہیں وہاں. "یسوع بادشاہ" اب کتاب اور مطالعہ راہنمائی چھوٹے گروپوں کے لیئے موجود ہے.

More

Riverhead Books میں سےاقتباس، جو کہ Penguin Random House کا حصہ ہے، HarperCollins Christian Publishers کی طرف سےتعلم کے لئے راہنمائی۔ مذید معلومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں: http://www.penguin.com/book/jesus-the-king-by-timothy-keller/9781594486661 یا http://www.zondervan.com/jesus-the-king-study-guide