ترانہ: آپ کی کہانی میں خداوند کا فضلنمونہ
تمام لوگوں کے لیےخدا کافضل
جب ہم خدا کے فضل کو قبول کر لیتے ہیں، تو یہ ہماری نظر کو بدل دیتا ہے کہ، ہم دوسروں کو کیسے دیکھتے ہیں۔ ہم لوگوں کو دشمن کے طور پر دیکھنے کے بجائے اُنہیں ایسے افراد کے طور پر دیکھ سکتے ہیں جنہیں خدا کے فضل اور بخشش کی ضرورت ہے۔
ہم اپنے اردگرد کے لوگوں سے کامل ہونے کی توقع کرنے کے بجائے اُنہیں اُن کی کمزوریوں اور خامیوں کے باوجود محبت دے سکتے ہیں۔ یا،ہم اپنے آپ کو دوسروں سے بہتر سمجھنے کے بجائے یہ جان سکتے ہیں کہ ہمارے اور اُن کے درمیان فرق صرف خُدا کے فضل کا ہے۔
ہم خدا کے فضل کے بارے میں خاموش نہیں رہ سکتے۔ ہم ان لوگوں سے گھرے ہوئے ہیں جو محبت، امید، خوشی، اور امن کی تلاش میں ہیں، لیکن وہ یسوع کے علاوہ ہر چیز میں یہ سب کچھ تلاش کر رہے ہیں۔ Charles Spurgeon چارلس سپرجن، جسے "مبلغوں کا شہزادہ" کہا جاتا ہے، نے ایک بار کہا تھا، "عظیم طبیب (خدا) نے آپ کو وہ دوائی سونپی ہے جو مریضوں کو شفا دیتی ہے۔ آپ دیکھتے ہیں کہ وہ آپ کے آس پاس مر رہے ہیں، لیکن آپ کبھی بھی شفا کی دوا کے بارے میں ذکر نہیں کرتے!"
سچ یہ ہے کہ ہمارے اردگرد کی دنیا یسوع کے بغیر ہلاک ہو رہی ہے۔ چونکہ ہم یسوع کے وسیلے سے خدا کے ساتھ صلح کر چکے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ نجات کہاں ملتی ہے۔ خدا نے ہمیں نجات کا پیغام دیا ہے، اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسے دوسروں تک پہنچائیں۔
"اور سب چِیزیں خُدا کی طرف سے ہیں جِس نے مسِیح کے وسِیلہ سے اپنے ساتھ ہمارا میل مِلاپ کر لِیا اور میل مِلاپ کی خِدمت ہمارے سُپُرد کی۔
متن: 2 کُرنتھِیوں 5 : 18
انجیل دنیا کے لیے سننے والی بہترین خبر ہے۔ یہ خدا کی طرف سے دنیا کے لیے پیغام ہے اور اس نے اسے ہمیں، اپنے بچوں کو، سونپ دیا ہے۔
✅ آپ کے ساتھی کارکن کو یہ پیغام سننے کی ضرورت ہے۔
✅ آپ کے پڑوسی کو یہ پیغام سننے کی ضرورت ہے۔
✅ آپ کے ہم جماعت کو یہ پیغام سننے کی ضرورت ہے۔
✅ آپ کے خاندان کو یہ پیغام سننے کی ضرورت ہے۔
✅ ہر ایک کو یہ پیغام سننے کی ضرورت ہے۔
اپنی کہانی کے ذریعے اپنے ایمان کا اظہار کریں۔اور بتائیں کریں کہ خدا کے فضل اور مہربانی نے آپ کی زندگی پر کیسے اثر ڈالا۔اورآپ کیسے گمراہی کے اندھیروں سے نکل کر راہِ راست پر آئے؟ یسوع پر اپنے ایمان کے بارے میں بات کرنا مشکل اور خوفزدہ کر دینے والا ہو سکتا ہے، لیکن یہ بتانا ضرور اہم ہے۔
یسوع نے ہماری خاطر توہین، تضحیک، تنقید، مسترد کیے جانے اور مزید بہت کچھ برداشت کیا۔ کیا آپ اس کے لیے وہی سب کچھ برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں؟
خدا سے دعا کریں کہ وہ آپ کو ہمت،طاقت عطا کرے۔ دعا کریں کہ وہ آپ کو لوگوں کو دیکھنے اور ان کی کہانیوں کو سننے میں مدد دے۔ اپنے ایمان کو بانٹنے کا مطلب ہے یسوع کی طرح محبت کرنا اور سننا، نہ کہ صرف درست الفاظ کہنا۔
زیادہ تر لوگ یسوع کو نہیں جانتے کیونکہ کسی نے انہیں کبھی خدا کے فضل کے بارے میں نہیں بتایا یا دکھایا۔ آج وہ دن ہو سکتا ہے جب یہ سب کچھ بدل جائے۔
ہمارا مفت تبلیغی تربیتی مواد pulse.org/makejesusknown سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
اگلے اقدامات
ہم سب کے پاس ایک کہانی ہے۔
ایک کہانی، کہ کیسے ہم خدا کے فضل سے متاثر ہوئے۔ دنیا کو ہماری کہانیاں سننے کی ضرورت ہے۔ اسی لیے اگلے تین سالوں میں، Pulse Evangelism پلز ایونجلسٹک مہم دنیا بھر میں جا کر خدا کے فضل کی ہزاروں کہانیاں جمع کرے گی۔
لوگوں کو وہ پیغام سننے کی ضرورت ہے جس نے ہمیں بدل دیا—خدا کا فضل سب کے لیے ہے۔ کوئی بھی باہر نہیں ہے۔ کوئی بھی اتنا دور نہیں گیا کہ وہ واپس نہ آ سکے۔ ہر وہ شخص جو کھو گیا ہے، اسے پایا جا سکتا ہے - " یعنی وہ اپنی ذندگی کی گمراہی کے اندھیروں سے نکل کر راہِ راست پرآسکتا ہے" خدا کا فضل ہی وہ واحد راستہ ہے جو ہمیں گھر لے جاتا ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ آپ اس عالمی تحریک کا حصہ بنیں۔ برائے مہربانی اس دیے گئے لنک پر کلک کریں
اور اپنی کہانی شیئر کریں۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
آپ نے شاید "فضل" کا لفظ سنا ہوگا، لیکن اس کا حقیقی مطلب کیا ہے؟ کیسے خداوند کا فضل ہماری زندگیوں کو بچا سکتا ہے اور انہیں بدل سکتا ہے؟ جانیں, کہ یہ حیرت انگیز خدا کا فضل ہماری زندگیوں میں کیسے داخل ہوتا ہے اور ہماری کہانیوں کو کس طرح بدل دیتا ہے۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Pulse Evangelism کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://pulse.org