YouVersion Logo
تلاش

ترانہ: آپ کی کہانی میں خداوند کا فضلنمونہ

ترانہ:  آپ کی کہانی میں خداوند کا فضل

3 دن 5 میں سے

فضل کی وضاحت

اس دنیا میں کوئی بھی تحفہ اُس تحفے کے مقابلے میں نہیں آ سکتاا جو خدا نے ساری مخلوق کو دیا ہے— وہ ہے خداکا فضل/بخشش۔

فضل وہ غیر مستحق، یا بغیر کسی وجہ کے، خدا کی طرف سے دیا جانے والا احسان ہے۔ یہ خدا کی فطرت کا اہم پہلو ہے۔ اور یہ مفت تحفہ نجات ہر ایک کے لیے دستیاب ہے۔

کیونکہ تُم کو اِیمان کے وسِیلہ سے فضل ہی سے نجات مِلی ہے اور یہ تُمہاری طرف سے نہیں۔ بلکہ یہ خُدا کی بخشِش ہے۔ اور نہ اَعمال کے سبب سے ہے تاکہ کوئی فخر نہ کرے"-(اِفِسیوں 2:8-9)

ایوانجلیسٹ بلی گراہم Evangelist, Billy Graham کے الفاظ میں، "خدا کا فضل” سادہ لفظوں میں، خدا کی طرف سے ہماری جانب رحم اور بھلا ئی ہے۔" فضل کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ مکمل طور پر خدا کا کام ہے۔ وہ اسے فراہم کرتا ہے اور ہم اسے حاصل کرتے ہیں۔

ہمارے دنیوی نظام میں ہمیں یہ سکھایا جاتا ہے کہ جو کچھ بھی ہم چاہتے ہیں، اس کے لیے ہمیں محنت کرنی پڑتی ہے، کام کرنا پڑتا ہے، اور وہ حق دار ہونا چاہیے۔ اسی لیے ہم اپنے کاموں میں محنت کرتے ہیں، رات بھر پڑھائی کرتے ہیں، اپنی کمزوریوں کو چھپاتے ہیں، اور اپنے آپ کو دوسروں کے سامنے ثابت کرتے ہیں۔ ہمیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہمیں جو مقصد حاصل کرنا ہے اس کے لیے ہم محنت کر کے اس کے حق دار بننا ہوگا۔

خدا کا فضل اس کے برعکس ہے۔ عیسائیت واحد مذہب ہے جو یہ نہیں کہتا "کرو"، بلکہ "ہو چکا ہے۔" ہم اپنی پوری زندگی محنت کرکے بھی خدا کی منظوری حاصل کرنے کے لیے کافی نہیں ہو سکتے، لیکن یسوع مسیح نے ہماری جگہ پر یہ کام پورا کر دیا ہے۔

یقیناً،جب یسوع مسیح آۓ اور ہماری جگہ پر کامل زندگی گزاری اور سزائے موت قبول کی، جو ہم میں سے ہر ایک کے حق میں تھی۔ صلیب پر اس کی قربانی ہر اس شخص کو دعوت دیتی ہے جو اس کے کام پر اعتماد کرے اور خدا کے ساتھ صحیح تعلق قائم کرے۔ ہم خدا کی قبولیت اور محبت کو حاصل کرنے کی کوشش کرنا بند کر سکتے ہیں، اور ہم یسوع کے کیے گئے کام میں سکون پا سکتے ہیں جو اس نے ہمارے لیے ہمارے تعلقات کو محفوظ کرنے کے لیے کیا۔ یہی فضل ہے

جب ہم خدا کے فضل کا تجربہ کرتے ہیں، تو یہ ہمارے جینے کے طریقے کو بدل دیتا ہے۔ فضل ہم سے کوششوں کا تقاضا نہیں کرتا، تاکہ ہم اسے حاصل کر سکیں، لیکن یہ ہمیں گناہ سے انکار کرنے اور ایک خدائی زندگی گزارنے کی تربیت دیتا ہے (طِطُس 2:11-13)۔ فضل ہمیں اچھے کام کرنے کے قابل بھی بناتا ہے.

اور خُدا تُم پر ہر طرح کا فضل کثرت سے کر سکتا ہے تاکہ تُم کو ہمیشہ ہر چِیز کافی طَور پر مِلا کرے اور ہر نیک کام کے لِئے تُمہارے پاس بہُت کُچھ مَوجُود رہا کرے

2 کرنتھیوں 9:8 ✔️

یسوع مسیح ہماری نجات کا ذریعہ ہے۔ ان کا فضل ہمیں گناہوں سے آزاد کرتا ہے، اور ہماری زندگیوں کو بدل دیتا ہے، جو دنیا کی کوئی اور طاقت نہیں کر سکتی۔

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ترانہ:  آپ کی کہانی میں خداوند کا فضل

آپ نے شاید "فضل" کا لفظ سنا ہوگا، لیکن اس کا حقیقی مطلب کیا ہے؟ کیسے خداوند کا فضل ہماری زندگیوں کو بچا سکتا ہے اور انہیں بدل سکتا ہے؟ جانیں, کہ یہ حیرت انگیز خدا کا فضل ہماری زندگیوں میں کیسے داخل ہوتا ہے اور ہماری کہانیوں کو کس طرح بدل دیتا ہے۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Pulse Evangelism کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://pulse.org