ترانہ: آپ کی کہانی میں خداوند کا فضلنمونہ
میں کبھی کھویا ہوا تھا
جان نیوٹن John Newton کی کہانی ایک جملے میں سمٹ جاتی ہے: "میں کبھی کھویا ہوا تھا، لیکن اب پایا گیا ہوں۔" یہ جملہ ان کی گمراہی سے نجات کی کہانی کو سمجھنے کے لیے بہت اہم ہے۔
ہم صرف تب ہی پائے جا سکتے ہیں جب ہمیں یہ حقیقت معلوم ہو جائے کہ ہم گمراہی کے اندھیروں میں کھوئے ہوئے ہیں۔ جب ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ایک سیدھا راستہ ہے، لیکن ہم اس پر نہیں ہیں، تب ہی ہمیں اپنے گمراہ ہونے کا احساس ہوتا ہے یہ بھی کہ ہمیں اپنی ذات کی صحیح شناخت اور روحانی نجات کی ضرورت ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ یسوع مسیح کے بغیر، ہم سب روحانی طور پر گمراہ ہیں، چاہے ہم جسمانی طور پر راستے پر ہی کیوں نہ ہوں۔
بائبل میں لکھا ہے کہ گمراہی کا مطلب کیا ہے:
"ماضی میں تمہاری روحانی زندگیاں خدا کے خلاف
تمہارے گنا ہوں اور تمہارے برے اعمال کی وجہ سے مردہ تھیں۔ ہاں!ماضی میں تم گناہ کرتے رہتے تھے اور دُنیا ہی کے معیار پر زندگی گزار رہے تھے زمین پر جو تم نے شیطانی قوتوں کی حکمرانی کی پیروی کی۔ جو لوگ خدا کی باتوں کے منکر تھے انہی پر وہ رُوح اختیار رکھتی ہے"(افسیوں 2:1-2)
جب ہم گمراہ ہوتے ہیں، تو ہم گناہ میں زندگی گزار رہے ہوتے ہیں—جوغلط کام ہم کرتے ہیں وہ خدا کے کامل شریعت کے خلاف جاتے ہیں۔ ہم گناہ اور نیکی کے درمیان فرق نہیں جانتے۔ ہم یسوع کی پیروی نہیں کر رہے ہوتے بلکہ "دنیا کے طریقوں" پر چل رہے ہوتے ہیں۔ دنیا کا راستہ زندگی کا وعدہ کرتا ہے، لیکن یہ صرف تباہی اور آخرکار موت کی طرف لے جاتا ہے۔
کوئی بھی شخص جو گمراہ ہو، وہ کبھی بھی اپنے گھر میں نہیں رہ سکتا۔ جب ہم روحانی طور پر گمراہ ہوتے ہیں، تو ہم یسوع کے ساتھ گھر میں نہیں رہتے۔ یسوع وعدہ کرتا ہے کہ خدا اور وہ خود ان کے گھروں میں رہتے ہیں جو ان سے محبت کرتے ہیں
(یوحنا 14:23)۔)
خوشخبری یہ ہے کہ گمراہی سے نجات کا راستہ موجود ہے۔ہمیں ہمیشہ کے لیے خدا کے گھر سے باہر نہیں رہنا پڑے گا۔ دروازے پر کوئی تالا نہیں ہے۔ لیکن، ہم صرف اس صورت میں ہی پائے جا سکتے ہیں جب کوئی دوسرا آ کر ہمیں تلاش کرے۔ اسی لیے یسوع آئے۔ان کا آنا ہماری زندگی کے لیے بڑی امید کی علامت ہے۔ لوقا 19:10 میں وہ فرماتے ہیں: "ابنِ آدم گم شدہ کو ڈھونڈنے اور نجات دینے کے لیے آیا ہے۔"
یسوع گمراہی کے اندھیروں میں کھوئے ہوئے لوگوں کو تلاش کرتے ہیں اور انہیں بچاتے ہیں، ہر شخص کو اپنے پاس واپس لانے کی رہنمائی کرتے ہیں۔ تاکہ، جان نیوٹن کے ساتھ ہم بھی یہ گائیں
"میں کبھی کھو چکا تھا، لیکن اب پایا گیا ہوں۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
آپ نے شاید "فضل" کا لفظ سنا ہوگا، لیکن اس کا حقیقی مطلب کیا ہے؟ کیسے خداوند کا فضل ہماری زندگیوں کو بچا سکتا ہے اور انہیں بدل سکتا ہے؟ جانیں, کہ یہ حیرت انگیز خدا کا فضل ہماری زندگیوں میں کیسے داخل ہوتا ہے اور ہماری کہانیوں کو کس طرح بدل دیتا ہے۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Pulse Evangelism کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://pulse.org