YouVersion Logo
تلاش

ترانہ: آپ کی کہانی میں خداوند کا فضلنمونہ

ترانہ:  آپ کی کہانی میں خداوند کا فضل

1 دن 5 میں سے

خدا کا حیران کن فضل

ایک گانا جو 1772 میں لکھا گیا تھا، وہ صدیوں تک کیسے زندہ رہ سکتا ہے؟ ایک آدمی کے تجربے کے بارے میں لکھی گئی باتیں آج بھی ہماری زندگیوں سے کیسے تعلق رکھتی ہیں؟

شاید اس لیے کہ اس گیت کے اشعار ہماری اُن بنیادی ضروریات کو بیان کرتے ہیں جو ہم سب کے اندر موجود ہیں

اور وہ ہے خدا کے فضل کی ضرورت، جو ہماری زندگیوں کو بدل دیتا ہے۔ شاید اس لیے کہ ایک آدمی کی کہانی ہماری بھی کہانی بن سکتی ہے، جیسے گمراہی سے راہِ راست پر آنا، نجات پانا اور ایک نئی زندگی کا آغاز کرنا۔ یہی وہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے یہ گیت "حیرت انگیز فضل" آج بھی زندہ ہے۔

کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ ان مشہور الفاظ کو لکھنے والے شخص کی کہانی کیا ہے، جو انگلینڈ کے قصبے اولنی میں لکھی گئی تھی۔
اپنی جوانی کی عمر میں، جان نیوٹن John Newtonنے خدا کی عبادت کرنے کی بجائے اپنا زیادہ وقت گالم گلوچ میں گزارا۔ اس نے لوگوں کا استحصال کیا، بجائے اس کے کہ ان سے محبت کرتا۔ اس کی زندگی میں مایوسی امید سے کہیں زیادہ تھی۔ غلاموں کی تجارت کرنے والے، جہاز کا کپتان ہونے کے ناطے، وہ خدا سے بہت دور رہتا تھا اور ان مسیحی اقدار کو ترک کر چکا تھا جو اس کی والدہ نے اسے بچپن میں سکھائی تھیں۔دوسرے الفاظ میں، نیوٹن گمراہ تھا۔ مکمل طور پر، بالکل، بے شک گمراہ تھا۔ لیکن اس کی کہانی یہیں ختم نہیں ہوئی۔

١٧٤٨/1748 میں، نیوٹن اپنی کشتی کو ایک شدید طوفان میں چلا رہا تھا۔ اُسے خوف تھا کہ کشتی اور اس کا عملہ لہروں میں ڈوب کر تباہ ہو جائے گا اور سب کچھ ختم ہو جائے گا، بشمول اس کی اپنی زندگی کے۔ اسی طوفان میں نیوٹن کو وہ خدا یاد آیا جس کے بارے میں اُس کی والدہ نے اُسے بچپن میں سکھایا تھا۔ اُس نے خدا کی طرف پکارا اور سمندر میں مرنے اور اپنی بگڑی ہوئی حالت سے بچنے کی دعا کی۔

یہ نیوٹن کے لیے ایک اہم موڑ تھا۔ کشتی محفوظ جگہ پر پہنچ گئی اور اس نے مسیح کے ساتھ اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔ اس نے اپنی گمراہی کی زندگی کو خیرآباد کیا اور ایک نئی روشن زندگی کا آغاز کیا.

نیوٹنJohn Newton بعد میں اپنے وقت کے سب سے بااثر پادریوں میں سے ایک بن گئے اور غلامی کے خاتمے کی تحریک میں اہم کردار ادا کیا—یہ وہی تحریک تھی جس کا وہ خود پہلے کبھی حصہ تھا۔

اپنی زندگی کے دوران، نیوٹن نے دو باتوں کو کبھی نہیں بھلایا: 'وہ ایک بڑا گناہگار تھا اور مسیح ایک عظیم نجات دہندہ ہے۔' نیوٹن جانتا تھا کہ اس کی کہانی میں تبدیلی کی وجہ صرف خدا کے فضل کی بدولت تھی۔

"کیونکہ تُم کو اِیمان کے وسِیلہ سے فضل ہی سے نجات مِلی ہے اور یہ تُمہاری طرف سے نہیں۔ بلکہ یہ خُدا کی بخشِش ہے۔ اور نہ اَعمال کے سبب سے ہے تاکہ کوئی فخر نہ کرے"-(اِفِسیوں 2:8-9)

جان نیوٹن اس دنیا سے بہت عرصہ پہلے رخصت ہو گئے، لیکن ان کی زندگی کا ترانہ ابھی تک زندہ ہے — حیرت انگیز فضل:

حیرت انگیز فضل! کیا میٹھی آواز ہے،
جس نے ایک گنہگار کو بچایا جیسے میں!
میں کبھی کھو چکا تھا، لیکن اب پایا گیا ہوں
اندھا تھا، لیکن اب دیکھتا ہوں۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ترانہ:  آپ کی کہانی میں خداوند کا فضل

آپ نے شاید "فضل" کا لفظ سنا ہوگا، لیکن اس کا حقیقی مطلب کیا ہے؟ کیسے خداوند کا فضل ہماری زندگیوں کو بچا سکتا ہے اور انہیں بدل سکتا ہے؟ جانیں, کہ یہ حیرت انگیز خدا کا فضل ہماری زندگیوں میں کیسے داخل ہوتا ہے اور ہماری کہانیوں کو کس طرح بدل دیتا ہے۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Pulse Evangelism کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://pulse.org