YouVersion Logo
تلاش

ترانہ: آپ کی کہانی میں خداوند کا فضلنمونہ

ترانہ:  آپ کی کہانی میں خداوند کا فضل

4 دن 5 میں سے

ہمارے بے ترتیب حالات میں خدا کا فضل

خدا کا فضل ہر کسی کے لیے ہے۔ چاہے آپ تمام اصولوں پر عمل کریں، یا آپ کی غلطیوں نے آپ کو قید میں ڈال دیا ہو۔ چاہے آپ خریداری کے عادی ہوں یا نشے کے۔ چاہے آپ کا خاندان آپ سے محبت کرتا ہو یا آپ کے زندگی کے تمام لوگ آپ کو چھوڑ گئے ہوں۔ چاہے آپ یہ سمجھیں کہ آپ اس کے مستحق ہیں، یا یہ سوچیں کہ آپ نے بہت زیادہ غلطیاں کی ہیں— خدا کا فضل آپ کے لیے بھی ہے۔

خدا کا فضل آپ کے لیے تب نہیں ہے جب آپ کامل ہوں، سب کچھ سنوار لیا ہو، یا اپنی زندگی کو بہتر بنا لیا ہو۔ بلکہ خدا کا فضل آپ کے لیے تب ہے جب آپ پھر سے ناکام ہو جائیں، جب آپ سوچیں کہ کوئی آپ سے محبت نہیں کر سکتا، یا یہ خیال ہو کہ آپ بہت دور جا چکے ہیں۔ یہ فضل آپ کو اپنے گناہوں سے نجات دلاتا ہے اور آپ کو دوبارہ زندگی دینے کی طاقت رکھتا ہے۔

یوحنا 8 میں ایک عورت کی کہانی بیان کی گئی ہے جو زنا کے فعل میں پکڑی گئی تھی۔ اُس وقت کے مذہبی رہنما ایک ایسی عورت کو لے آئے جو ایک ایسے مرد کے ساتھ تھی جو اُس کا شوہر نہیں تھا۔ اُس وقت کے قانون کے مطابق، زنا کی سزا موت تھی۔

یسوع معبد/بیت المقدس کے صحن میں تعلیم دے رہے تھے جب رہنماؤں نے اس عورت کو ان کے سامنے پیش کیا۔ ہم تصور کر سکتے ہیں کہ اس عورت نے کس قدر شرمندگی، خجالت، اور خوف محسوس کیا ہوگا جب اسے یسوع کے سامنے پھینک دیا گیا۔

اس کے کانوں میں الزامات گونج رہے تھے۔ ہر طرف سے مذمت اسے گھیرے ہوئے تھی۔ وہ جانتی تھی کہ اس نے کیا کیا تھا۔ وہ جانتی تھی کہ وہ غلطی کر چکی ہے۔

جب لوگوں نے پتھر اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے، تو یسوع کے منہ سے نکلنے والے الفاظ نے انہیں حیران کر دیا: "یہاں تم میں کو ئی ایسا آدمی ہے جس نے گناہ نہ کیا ہو اور ایسا آدمی اگر ہے تو اس عورت کو پتھر مارنے میں پہل کرے"(یوحنا 8:7)۔ اور ایک ایک کرکے سب نے پتھر چھوڑ دیے، یہاں تک کہ صرف یسوع اور وہ عورت باقی رہ گئے۔

یسوع نے نہ تو اُس عورت پر چلّا کر بات کی، نہ اُس کا مذاق اُڑایا، اور نہ ہی اُس کی مذمت کی۔ بلکہ، یسوع نے اُس کی حالتِ زار اور ٹوٹ پھوٹ میں اُس کے قریب آ کر کہا کہ وہ اُس کی مذمت نہیں کرتے، اور اُسے ایک نئی اور مختلف

دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ترانہ:  آپ کی کہانی میں خداوند کا فضل

آپ نے شاید "فضل" کا لفظ سنا ہوگا، لیکن اس کا حقیقی مطلب کیا ہے؟ کیسے خداوند کا فضل ہماری زندگیوں کو بچا سکتا ہے اور انہیں بدل سکتا ہے؟ جانیں, کہ یہ حیرت انگیز خدا کا فضل ہماری زندگیوں میں کیسے داخل ہوتا ہے اور ہماری کہانیوں کو کس طرح بدل دیتا ہے۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Pulse Evangelism کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://pulse.org