دوبارہ شروع کریںنمونہ

Begin Again

3 دن 7 میں سے

تجربہ دمشق کی راہ کا
ساؤل کی دمشق کی راہ پر تبدیلی کا بہت دفعہ بیان کیا جاتا ہے اور اسے بہت سی تبدیلیوں میں نشان کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے – یہ نشان ان لوگوں کے لئے ہے جن کو روح القدس فضل سے چھوتا ہے اور وہ نئی زندگی شروع کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ پولس کا نام ساؤل بھی تھا نام سے پریشان نہ ہوں۔
اعمال 9 : 1 -2 میں یسوع کے پیروکاروں کو "راہ" (طریق) کے لوگ کہتے تھے کیونکہ مسیحی یہ دعویٰ کرتے تھے کہ یسوع پر ایمان ہی نجات کی "واحد راہ" ہے (یوحنا 14 : 6 پرھیں)۔ پولس ایک مغرور یہودی مذہبی رہنما تھا اور یہ ماننے کو تیار نہیں تھا کہ اس کے مذہب میں غلطی ہے۔
ساؤل دمشق کی راہ پر نکلا اور موت اس کے دل میں تھی – ان کو ستانے کے لئے جو "راہ" کے پیروکار تھے۔ دمشق کی راہ پر ساؤل کا سامنہ اندھا کر دینے والی روشنی سے ہوا، جو بھرپور دوپہر کے سورج کی روشنی سے بھی تیز تھی۔ پھر اس نے آواز سنی جو اسے کہہ رہی تھی: "اے ساؤل اے ساؤل! تو مجھے کیوں ستاتا ہے؟" (اعمال 9 :4)۔ ساؤل نے پُوچھا اَے خُداوند! تُو کَون ہے؟ تو اس آواز نے جواب دیا، "میں یسوع ہوں جسے تو ستاتا ہے۔ مگر اٹھ شہر میں جا اور جو تجھے کرنا چاہئے وہ تجھ سے کہا جائے گا۔" (اعمال 9 : 5 -6)
حننیاہ ماننے کو تیار نہیں تھا کہ ساؤل یسوع پر ایمان لے آیا۔ 11 آیت میں خداوند نے حننیاہ کو بتایا کہ ساؤل کو دعا کرتا ہوا دیکھے جو ثبوت ہے کہ وہ تبدیل ہو گیا۔
ساؤل نابینا تھا! خدا نے ساؤل کو عاجز کیا تاکہ اس کو اندازہ ہو کہ کس قدر اسے یسوع کی ضرورت ہے۔ جب شخص ضرورت مند بن جاتا ہے تو یسوع اس کے قریب آتا ہے۔ (اعمال 9 : 19 – 22) کے مطابق ساؤل کی زندگی 180 ڈگری کے زاویے میں تبدیل ہوئی، ایک مکمل بنیادی تبدیلی۔
یہ پولس کا بیان ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہوا – اور ہمارا بھی جنہوں نے یسوع پر ایمان رکھا – پڑھیں 2 کرنتھیوں 5 : 17۔ زیادہ لوگوں کو "دمشق کی راہ کے تجربہ" جیسی حیران کن تبدیلی نہیں ملتی جو ساؤل کو ملی مگر ہم سب یہ کہنے کے قابل ہیں: "جب سے میں نے یسوع مسیح کو جانا ہے میری زندگی بدل گئی۔" کیا آپ کہہ سکتے ہیں؟ کیا آپ بیان کر سکتے ہیں کہ خدا نے کب آپ کو عاجز کیا تاکہ وہ آپ کو اپنے قریب لا سکے؟
ایسا موقع جس میں ڈر، گناہ کی قبولیت اور روشنی شامل ہو، ساؤل کو معلوم ہو گیا تھا کہ یسوع ہی حقیقی مسیحا ہے اور ساؤل نے معصوم لوگوں کے قتل اور گرفتاری میں مدد کی ہے۔ ساؤل کو احساس ہوا اگرچہ فریسی ہوتے ہوئے اس کا ایمان گہرا تھا مگر اب وہ خدا کی سچائی کو جان گیا تھا اور اس کی فرمانبرداری اس کے لئے ضروری تھی۔
اس دوران جب ساؤل حقیقی لاتبدیل نیاء آدمی بن گیا۔ وہ دوبارہ پیدا ہوا۔ اس نے اپنی تبدیلی کے وقت کو مثال بنانے کے لئے اپنا عبرانی نام ساؤل تبدیل کر کے پولس رکھا – تاکہ وہ نئی زندگی حاصل کرے۔
دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Begin Again

نیاء سال۔ ایک نیاء دن۔ خدا نے یہ تبدیلیاں اس لئے بنائیں کہ ہم جان سکیں کہ وہ نئی شروعات کا خدا ہے۔ اگر خدا حکم دے کر دنیا کی تخلیق کر سکتا ہے تو وہ آپ کی زندگی کی تاریکی کو حکم دے کر آپ کی زندگی میں ایک نئی شروعات کر سکتا ہے۔ کیا آپ کو شروعات کی تازگی پسند نہیں! جو اس مطالعاتی منصوبہ کی طرح ہے۔ لطف اٹھائیں!

More

ہم شکرگزار ہیں Mr. Boris Joaquin کے جو Breakthrough Leadership Management Consultancy کے صدر اور Chief Equipping Officer ہیں۔ وہ leadership programs اور عام ہنر سکھانے کے Philippines میں master trainer اور اعلیٰ درجہ کے مقرر ہیں۔ اپنی بیوی Michelle Joaquin کے ساتھ مل کر انہوں نے یہ مطالعات منصوبہ بنایا ہے۔ مذید معلومات کے لئے ملاحظہ کریں: http://www.theprojectpurpose.com/