دوبارہ شروع کریںنمونہ

Begin Again

2 دن 7 میں سے

نئی شروعات کا خدا۔ اسے معلوم نہیں تھا کہ وہ اس دن کس کو ملنے والی ہے اور وہ کیسے اس کی زندگی کو تبدیل کر دے گا۔ اس کی پانچ بار شادی ہو چکی تھی اور جس کے ساتھ وہ ابھی رہ رہی تھی وہ اس کا شوہر نہیں تھا۔ اسی لئے (بائبل کے کچھ علماء بیان کرتے ہیں) وہ دوپہر کو پانی بھرنے آئی جب کوئی پانی نہیں بھر رہا۔ لگتا ہے کہ وہ برادری میں قبول کی جانے والی عورت نہیں تھی۔ اس کے اخلاقی انتخاب کی وجہ سے اسے الگ کر دیا گیا۔ ضرور ہے کہ ایک سامری عورت ہوتے ہوئے اس نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ یسوع اس سے بات کرے گا یا اس سے پانی مانگے گا۔ اس نے خود بھی یہ بات کہی: "تو یہودی ہے اور میں سامری عورت، تو مجھ سے پانی کیوں منگتا ہے؟" اس کو اپنی "قدر" معلوم تھی۔ مگر یسوع کو پتہ تھا وہ کیا کر رہا ہے؛ یہ اس کی بڑی خوشی تھی – جیسے خالی پیٹ کے لئے کھانا ہوتا ہے۔ وہ جانتا تھا کہ وہ کون ہے اور اسے یہ بھی پتہ تھا کہ اسے کون اور کیا چاہئے۔ جی، اس نے اس سے پانی مانگا، انسان تھا اور پسینے والی گرمی میں چل چل کر تھک بھی چکا تھا۔ مگر پھر اس نے اسے زندگی کے پانی کی پیش کش کی، تاکہ وہ پھر کبھی پیاسی نہ ہو۔ اس کی زندگی سے یہ ظاہر تھا کہ کس قدر اس کو زندگی کے پانی کی تلاش تھی اور اس کا دل اپنا گھر تلاش کر رہا تھا۔ اور وہ – اس کا مسیحا، اس کا گھر تھا۔ اپنا پانی کا گھڑا جسے وہ اپنی پیاس بجھانے کے لئے استعمال کرتی تھی، کنویں کے پاس چھوڑ کر وہ واپس گاؤں بھاگ گئی تاکہ گاؤں والوں کو بتا سکے اس آدمی کے بارے میں جس نے اسے اس کی زندگی میں پیش آنے والی تمام باتیں بتا دیں اور ایسا سوال پوچھا کہ جو ہر کوئی اپنی زندگی میں پوچھ رہا تھا۔"کیا یہ مسیحا ہو سکتا ہے؟" (آیت 29) اس کی گواہی سے بہت سے سامری یسوع پر ایمان لائی (آیات 39 – 42)۔ جب یسوع نے اسے بتایا کہ اس نے جو کچھ کیا اور اس نے اسے زندگی کی دعوت دی جس میں دوبارہ پیاس نہیں لگتی، تو اس نے اس کی زندگی مکمل بدل دی۔ اسے معافی مل گئی، فضل حاصل کیا اور زندگی میں نئی جگہ ملی۔ اس پر خوش خبری کا فضل چھا گیا اور وہ بھاک کر سب کے پاس گئی، ان لوگوں کو جنہیں وہ جانتی تھی تاکہ کہ وہ بھی نئی زندگی حاصل کریں جو اس کو ملی۔ یہ صرف اس کی شروعات نہیں بلکہ بہت سے لوگوں کو شروعات تھی۔ یہ یسوع کی خوشی تھی۔ غور کرنے کے سوالات: 1۔ کچھ لوگ کہہ سکتے ہیں کہ عورت کا پانی والا گھڑا، مردوں کے پیار سے اپنے دل کو بھرنے کی کوشش کو ظاہر کرتا ہے۔ مگر اس نے اس کے دل کی گہری تلاش کو کبھی مطمئن نہیں کیا۔ کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہے؟ آپ اپنے پانی کے گھڑے کو کس سے بھر رہے ہیں؟ اس نے آپ کے دل کو کس قدر اطمینان پہنچایا؟ 2۔ یسوع نے سامری عورت کو دعوت دی جس سے اسے حقیقی دل کا اطمینان حاصل ہو: خود اسے دعوت دی۔ کیا آپ یہ زندگی کے پانی کا تحفہ حاصل کرنا اور اپنی زندگی میں نئی شروعات کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں؟

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Begin Again

نیاء سال۔ ایک نیاء دن۔ خدا نے یہ تبدیلیاں اس لئے بنائیں کہ ہم جان سکیں کہ وہ نئی شروعات کا خدا ہے۔ اگر خدا حکم دے کر دنیا کی تخلیق کر سکتا ہے تو وہ آپ کی زندگی کی تاریکی کو حکم دے کر آپ کی زندگی میں ایک نئی شروعات کر سکتا ہے۔ کیا آپ کو شروعات کی تازگی پسند نہیں! جو اس مطالعاتی منصوبہ کی طرح ہے۔ لطف اٹھائیں!

More

ہم شکرگزار ہیں Mr. Boris Joaquin کے جو Breakthrough Leadership Management Consultancy کے صدر اور Chief Equipping Officer ہیں۔ وہ leadership programs اور عام ہنر سکھانے کے Philippines میں master trainer اور اعلیٰ درجہ کے مقرر ہیں۔ اپنی بیوی Michelle Joaquin کے ساتھ مل کر انہوں نے یہ مطالعات منصوبہ بنایا ہے۔ مذید معلومات کے لئے ملاحظہ کریں: http://www.theprojectpurpose.com/