YouVersion Logo
تلاش

کاٹتا ہوا دکھ: چھٹی کے دنوں میں امیدنمونہ

Grief Bites: Hope for the Holidays

4 دن 5 میں سے

کیا چھٹیوں کے دوران خوشی ممکن ہے۔۔۔خاص کر شدید غم کے دوران؟
حقیقی خوشی یقیناً غم کے دوران ممکن ہے!
خوشی اور امید بھری خوشی میں فرق ہے۔
خوشی کا جذبات، خیالات، حالات اور ایمان سے تعلق ہو سکتا ہے۔ امید بھری خوشی اس سے حاصل ہوتی ہے جب ہم سمجھتے ہیں کہ باپ خدا ہمیں کس قدر محبت کرتا ہے، اس کی بھلائی کو اپنے اوپر نچاور ہونے دیں اور اس کے کامل اطمینان، پیار بھری حوصلہ افضائی اور آرام میں داخل ہو کر۔
اس کا مطلب یہ جاننا ہے کہ خدا کے پاس آپ کے دل کے درد کے ساتھ آپ کی زندگی کے لئے بھی منصوبہ ہے اور وہ درد کی بے صلہ نہیں چھوڑتا۔
حتمی طور پر یہ بات جاننی ہے کہ چھٹیوں کی خوشی اس میں خاص کر ملتی ہے!
غم سے پہلے میں سوچتا تھا کہ چھٹیاں خوشی بھری ہیں کیونکہ ہمیں کامل چھٹیوں کا منصوبہ بناتے اور ان پر خاندان اور دوستوں کے ساتھ عمل کرتے تھے۔ جب غم آیا تو پھر مجھے معلوم ہوا کہ چھٹیوں کی خالص ترین خوشی تو خدا میں ملتی ہے۔
خدا ہی چھٹیوں کا حقیقی معنی ہے اور یہ اسی کے لئے ہیں۔
شکرگزاری ایک دن ہی نہیں جس میں ہم اپنے پیاروں اور زمینی برکتوں کو یاد کرتے ہیں۔۔۔ شکرگزاری دن ہے اس بڑی برکت کو ماننے کا کیونکہ خدا کی محبت اور ہمارے خیال رکھنے کے لئے ہم کس قدر شکرگازار ہیں! وہ ہمارے دلوں اور زندگیوں کے لئے جو کچھ کر رہا ہے ہم اس کے لئے شکرگزار ہیں، ابدی خزانہ کے لئے شکرگزار ہیں جو وہ ہماری جانوں کے لئے بنا رہا ہے اور حقیقی اور خوبصورت دوستی کے لئے جو اس نے ہمیں خود میں دی شکرگزار ہیں!
ہمیں احساس ہے کہ خدا ابدی جگہ پر ہمارے لئے گھر بنا رہا ہے اور آسمان پر ہمارے پیارے موجود ہیں اور بڑا اور بامعنی خزانہ ہمارے لئے ہے یہ کس قدر اعلیٰ وجہ ہے شکرگزاری کی۔
کرسمس کا مقصد پیاروں کے ساتھ وقت گزارنا، درخت اور گھر سجانا، کرسمس کے گیت کانا، کھانا پکانا یا TV پر کرسمس کی نشریات دیکھنا نہیں ہے۔۔۔ کرسمس کا خالص مقصد یہ جاننا ہے کہ ہمارے نجات دہندہ نے آسمان چھوڑ دیا (کیا آپ اس کا احساس کر سکتے ہیں؟) تاکہ وہ انسان بن سکے تاکہ ہمارے ساتھ خاص ذاتی تعلق رکھ سکے۔
آسمان کا سارا جلال اور پرستش چھوڑ کر – مکمل کاملیت، خوشی اور ہر سہولت جس میں فرشتوں کی پرستش شامل – ان چھٹیوں کو خاص بنانے کے لئے جنہیں ہم کرسمس کہتے ہیں، تاکہ ہم اس کے پاس آزادی سے آ سکیں اور اس کے ساتھ قریبی تعلق رکھ سکیں، یہ میرے لئے سر چکرا دینے والی باتیں ہیں! کرسمس کی کہانی جو ہماری سمجھ سے باہر امید عطا کرتی ہے! یہ مجھے تقویت دیتی ہے کہ میں دوسروں سے محبت کروں اور ان کی حوصلہ افزائی کروں جیسے خداوند نے ہم سے محبت کی اور ہماری حوصلہ افزائی کی۔
جیسے اس نے محبت سے ہمیں سب عطا کیا مجھے بھی ان چھٹیاں میں دل کھول کرنا ہے ۔ جو میرے اردگرد ہیں انہیں محبت، حوصلہ افزائی، خاص یادیں اور خدمت کا تحفہ عطا کر کے یہ بتا سکوں کہ میں اس کا کس قدر شکرگزار ہوں۔
سوچیں کہ ان چھٹیوں میں آپ اپنے خاندان اور دوستوں کے لئے کیسے کچھ دے سکتے ہیں۔
یہ آپ کے دل کو روشن کرنے میں مدد کرے گا اور دوسرے لوگوں کے دل کو بھی روشن کرنے میں مدد دے گا۔
جب میں کرسمس کے حقیقی مقصد کے بارے میں سوچتا ہوں تو یہ میری رہنمائی کرتا ہے کہ مجھے کرسمس خدا کے دل کی بات سمجھنے میں گزارنا ہے، وہ خوشی مناتے ہوئے جو اس کے ذریعے ملتی ہے اور اس بہت زیادہ سمجھے رکھتے ہوئے کہ میں خدا کی محبت کس تک پہنچا سکوں۔
یہ میرے دل کے درد کو مکمل ختم نہیں کرے گا مگر یہ سب ایمان داروں کو حقیقی خوشی سے بھرے گا جیسے ہم نے خدا کی حیران کن قربانی کو سمجھا جو اس نے انسانوں کے لئے دی۔۔۔صرف ہمارے ساتھ خالص، محبت بھری اور سچی دوستی رکھنے کے لئے!
یہ سمجھ آئی کہ خالص خوشی مشکل ترین حالات میں بھی حاصل کی جا سکتی ہے، یہ ایسا تحفہ ہے جو خدا ہمارے دلوں میں پیدا کرتا ہے۔
آج خدا سے درخواست کریں کہ وہ آپ کو خوشی کے تحفہ کی برکت دے اور اسے کہیں کہ چھٹیوں کے دوران یہ حقیقی طور پر آپ کی زندگی میں عمل میں آئے۔
خدا سے کہیں کہ وہ آپ کو توفیق دے کہ آپ اس کی محبت اور حوصلہ افزائی کس اور تک لے جا سکیں۔
دعا:
"آسمانی باپ میں ہر چیز کے لئے شکرگزار ہوں جو تو نے ہماری زندگی میں اور ماضی، حال اور مستقبل میں ہمارے لئے کی اور میں شکرگزار ہوں کہ تو اسے ہمارے لئے جاری بھی رکھ رہا ہے!
مہربانی فرما کر ہمارے دل میں حیران کن خوشی بھرے! وہ ہماری مدد کرے کہ ہم اس خوشی کو حاصل کر سکیں جو ہمارے اردگرد ان چھٹیوں میں ہے۔ ہم پر اپنی موجودگی ظاہر کر، اپنی محبت، امید، حوصلہ افزائی اور آرام کے ساتھ! ہم تیری تعریف کرتے ہیں کیونکہ ہم خدا کی عطا کی ہوئی خوشی حاصل کر سکتے ہیں اس درد اور تکلیف کے دوران بھی! جب بھی ہم ان چھٹیوں کے دوران چھوڑے ہوئے یا بے حوصلہ محسوس کریں تو اپنے دل کو اس کی محبت اور موجودگی سے بھریں! وہ آپ کو امید اور تازگی سے بھرے!
ہم سب کی مدد کر کہ ہم ان کے لئے حوصلہ افزائی، امید، محبت، خوشی اور اطمینان کا نمونہ بنیں جنہیں بھی تو ہمارے پاس لاتا ہے۔
ہم تجھے محبت کرتے ہیں! یسوع کے نام میں آمین۔"
یہ عقیدت بھرا پیغام Kim Niles/Grief Bites © 2015 کی طرف سے ہے۔ تمام حقوق محفوظ ہیں۔ اجازت کے ساتھ استعمال ہو رہے ہیں۔
دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Grief Bites: Hope for the Holidays

بہت سے لوگوں کے لئے، چھٹیاں بہت خوشی کا وقت ہے ... لیکن کیا ہوتا ہے جب چھٹیاں اپنی چمک کھو دیتی ہیں اور گہرے غم یا نقصان کی وجہ سے مشکلات بن جاتی ہیں؟ یہ خصوصی مطالعاتی منصوبہ ان لوگوں کی مدد کرے گا جو غم سے گزر رہے ہیں تاکہ وہ چھٹیوں کے لئے آرام اور امید تلاش کرسکیں ، اور گہرے غم کے باوجود ایک بامعنی چھٹیوں کا موسم گزاریں۔

More

ہم Getting Your Breath Back After Life Knocks It Out of You کے مصنف Kim Niles کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے یہ مطالعاتی منصوبہ میں عطا کیا۔ مذید معالومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں: www.griefbites.com