YouVersion Logo
تلاش

کاٹتا ہوا دکھ: چھٹی کے دنوں میں امیدنمونہ

Grief Bites: Hope for the Holidays

2 دن 5 میں سے

ان حالات میں جب آپ چھٹیوں کے دوران کہیں امید تلاش نہ کر پائیں، پھر آپ امید کو کیسے تلاش اور محسوس کرتے ہیں۔
شکرگزاری کے دنوں میں جب مجھ اپنی بہن کی موت کا سامنا کرنا پڑا، کرسمس کی چھٹیوں میں اپنے دوست کی موت دیکھی، Valentine's Day پر دادی کو کھو دیا، اور کرسمس سے دو دن پہلے نانی دنیا سے چلی گئیں، پھر سالوں بعد دوسری بہن کے منگیتر کی موت جو Easter پر ہوئی مجھے احساس دلواتی ہیں کہ امید نہیں ہے۔ چھٹیاں جن کے دوران اموات ہوئی بہت تکلیف دہ تھیں۔ دلی تکلیف کی وجہ سے مجھے کوئی امید نظر نہیں آتی تھی۔
چاہے آپ کسی پیارے کی موت کی وجہ سے ناامید محسوس کر رہے ہوں، یا آپ زندگی کو پریشان کرنے والے نقصان سے گزر رہے ہو (جیسے طلاق ، خاندانی تنازع ، بیماری ، مالی مشکلات ، ملازمت کا نقصان ، یا دیگر دل دہلا دینے والا واقعہ)، براہ کرم جان لیں کہ خدا واقعی آپ سے محبت کرتا ہے اور آپ کی گہری پرواہ کرتا ہے۔
وہ حقیقی طور پر سمجھ سکتا ہے کہ ہم کس حال میں رہے ہیں اور آپ کو دعوت دیتا ہے کہ آپ کو شفا بخش ہاتھ سے چھوئے۔
خدا کی اولین خواہش ہے کہ وہ اپنی پھرپور اور سمجھ سے باہر امید آپ پر نچھاور کرے!
مگر آپ اس کی امید کیسے مکمل طور پر حاصل کریں گے اور اس کا تجربہ کریں گے؟
خدا سے درخواست کریں کہ وہ آپ کے دل کو شفا دے۔۔۔اس سے درخواست کریں کہ وہ اپنی امید آپ میں شامل کرے جو صرف اسی سے مل سکتی ہے۔۔۔اس سے درخواست کریں کہ وہ اپنی حیران کن محبت میں آپ کو شامل کرے!
خدا سے درخواست کریں کہ ان چھٹیوں میں خاص طور پر آپ کو آگے بڑھنے کی توفیق دے اور آپ کو تیار کرے!
اس کے کلام کو پڑھیں اور اس سے درخواست کریں کہ آپ کے دل سے قدرت کے ساتھ بات کرے جس سے وہ آپ کے دکھ اٹھاتے ہوئے دل اور روح کو آرام بخشے گا۔
اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کن حالات سے گزر رہے ہیں، وہ آپ کے دکھی دل کا گہرے طور پر خیال رکھتا ہے، ان چھٹیوں میں خدا کو تلاش کریں اور ہمیشہ پورے دل سے ایسا کریں!
جب آپ اس کی تلاش پورے دل سے کریں ۔ تو آپ کو خدا مل جائے گا- اور اس کی تازہ نئی امید بھی مل جائے گی۔
خدا کی امید ہر روز نہیں ہے تو آپ اس کی درخواست کریں!
وہ آپ کے لئے موجود ہے اور وہ آپ کی ان چھٹیوں میں مدد کرے گا!
دعا:
"پیارے یسوع، میں امید کے لئے تیرا شکرگزار ہوں! میں تجھ سے خاص درخواست کرتا ہوں کہ تو مجھے امید اس اچھا تحفہ عطا کر اور مجھے اسے تلاش کرنے کی توفیق عطا کر تا کہ میں بھرپور طور پر امید اور اطمینان حاصل کر سکوں۔
میں درخواست کرتا ہوں کہ تو میں دل کو برکت دے اور شفا بخش ہاتھ سے اسے چھوئے اور اپنی محبت کو مجھ پر نچاور کرے۔ اے باپ، مہربانی سے مرے دل کو شفا بخش اور مجھے ان چھٹیوں میں آگے کے چل؟ میں تجھ سے دعا کرتا ہوں کہ تو قدرت سے میرے روح سے بات کرے کہ میں تیرے دل اور رہنمائی کی تلاش کر سکوں جب میں تیرے کلام کو پڑھتا ہوں۔ مجھے اپنا قیمتی رحم پر صبح عطا کر اور مہربانی سے ہر روز میری روح کو آرام عطا کر۔ میں شکرگزار ہوں کہ تو میرا سچا دوست ہے! میں تیری دوستی کے خزانے کی تعریف کرتا ہوں! اے خداوند میں تجھ سے محبت کرتا ہوں!
تیرے قیمتی نام میں میں دعا کرتا ہوں آمین۔"
یہ عقیدت بھرا پیغام Kim Niles/Grief Bites © 2015 کی طرف سے ہے۔ تمام حقوق محفوظ ہیں۔ اجازت کے ساتھ استعمال ہو رہے ہیں۔
دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Grief Bites: Hope for the Holidays

بہت سے لوگوں کے لئے، چھٹیاں بہت خوشی کا وقت ہے ... لیکن کیا ہوتا ہے جب چھٹیاں اپنی چمک کھو دیتی ہیں اور گہرے غم یا نقصان کی وجہ سے مشکلات بن جاتی ہیں؟ یہ خصوصی مطالعاتی منصوبہ ان لوگوں کی مدد کرے گا جو غم سے گزر رہے ہیں تاکہ وہ چھٹیوں کے لئے آرام اور امید تلاش کرسکیں ، اور گہرے غم کے باوجود ایک بامعنی چھٹیوں کا موسم گزاریں۔

More

ہم Getting Your Breath Back After Life Knocks It Out of You کے مصنف Kim Niles کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے یہ مطالعاتی منصوبہ میں عطا کیا۔ مذید معالومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں: www.griefbites.com