YouVersion Logo
تلاش

مل جل کر: ایک ساتھ زندگی کی تلاش کرنانمونہ

Collective: Finding Life Together

4 دن 7 میں سے

کیا مجھے لوگ پسند کرتے ہیں؟ کیا میں اپنے آپ کو پسند کرتا ہوں؟

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس مقابلے کا ماحول پیدا کرتی ہیں۔ یہ ایک مقام ہے جہاں آپ اپنی آپ کو دوسروں سے بہتر بناتے ہیں اور یہ ختم نہیں ہوتا ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ ہماری تصویر کو دوسرے کی تصاویر کے مقابلے کس قدر زیادہ پسند کیا گیا۔ ہم دیکھتے ہیں کہ کہ ہمارے کچھ دوستوں نے مل کر تصویریں بنائیں، خوش ہوئے اور تصویروں کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لگایا مگر ہمیں نہیں بلایا؟ میں اکیلا کیوں محسوس کرتا ہوں؟

یہ ہیں کچھ باتیں جن کو ہمیں محسوس کرنا چاہئے: یہ ویب سائٹس اکثر دھوکا دیتی ہیں۔ ہم اپنی زندگی کا موازنہ کسی اور کی تصویر سے کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کو خوشی مناتا دیکھ کر ہم سوچتے ہیں کہ ہم کیوں ان کی طرح نہیں ہیں۔ حقیقت میں، باقی کے لوگ بھی جب ہمیں دیکھتے ہیں تو وہ ہمارے کام کاج سے پریشان ہوتے ہیں۔ ہم اس حصہ کو کبھی نہیں دیکھتے۔

ہمیں اپنا موازنہ دوسروں کے ساتھ چھوڑنا ہوگا۔ یسوع نہ ہمیں متی 9 : 36 میں اس کے بارے میں سیکھایا ہے۔ اس کہانی میں یسوع لوگوں کے ہجوم کو دیکھتا ہے اور اس کو ان پر ترس آتا ہے۔

آپ حقیقی بات جانیں۔ جب آپ لوگوں کے ہجوم کو دیکھتے ہیں، کیا آپ کو ان پر ترس آتا ہے یا آپ ان سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں؟

اگر ہم مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہم میں ترس نہیں اور ہم یسوع کے ساتھ رابطہ کھو چکے ہیں۔

مقابلہ کے نہ ختم ہونے والے چکر کو ختم کریں اور یسوع میں اپنی پہچان کو حاصل کریں۔ وہ کیسی لگتی ہے؟

آپ کی پہچان یہ نہیں کہ آپ کیا محسوس کرتے ہیں بلکہ روح القدس سے بھرپور ہونا ہے۔ جب آپ یسوع کی پیروی کرتے ہیں، وہی روح جس نے اسے مردوں میں سے زندہ کیا آپ میں رہتی ہے۔ مگر جب بھی آپ اپنے آپ کو کم تر سمجھتے ہیں تو آپ کی سوچ تبدیل ہو جاتی ہے مگر یاد رکھیں کہ خدا آج کل بلکہ ابد تک یکساں ہے۔ کیونکہ جو کچھ یسوع نے ہمارے لئے کیا اس کے بعد، خدا ہمارے گناہ نہیں دیکھتا، خدا ہم میں اپنے بیٹے کو دیکھتا ہے۔

آپ کو خدا کی شبیہ پر بنایا گیا۔ آپ میں روح القدس بسا ہوا ہے۔ آپ کے اچھے اور برے دنوں میں خدا آپ سے پیار کرتا ہے۔ وہ آپ کے لئے موجود ہے اور اس نے آپ کو چن لیا ہے۔ جب آپ کو یہ محسوس نہ ہو خدا کے کلام کو پڑھ کر دیکھیں۔ خدا کے کلام سے روز منسلک ہوں تاکہ آپ کو یاد رہے کہ خدا آپ کے بارے میں کیا کہتا ہے۔

جب آپ جان جائیں گے کہ آپ کون ہیں تو آپ دوسروں سے مقابلہ کرنا چھوڑ دیں گے، اس بات کا جشن منائیں گے کہ خدا نے ہم میں سے ہر ایک کو خاص بنایا ہے۔

سوچیں: آپ کیسے مقابلہ کرنا چھوڑ کر اپنی زندگی کا جشن منانا شروع کریں گے؟ کون سے قدم آپ اٹھا رہے ہیں تاکہ آپ کو یقین آئے کہ خدا آپ کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟

دعا کریں:

اے خدا میں یسوع کے لئے، تیرے فضل کے لئے اور تیرے پیار کے لئے تیرا شکرگزار ہوں۔ میری مدد فرما کہ میں جان سکوں اور یقین کروں کہ تو میرے بارے میں کیا کہتا ہے۔ میری مدد کر کہ میں دوسروں سے اپنا مقابلہ کرنا چھوڑ کر جشن منانا شروع کروں ان لوگوں کے حوالہ سے جو میرے ارد گرد ہیں۔ مجھے رحم عطا کر تاکہ میں خود پر اور دوسروں پر رحم کر سکوں۔ یسوع کے نام میں۔ آمین۔

دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Collective: Finding Life Together

جب آپ 18 سال کے ہو جاتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ آپ کو اپنی زندگی کے بار میں جاننا چاہئے۔ مگر جب آپ ایسا نہ کریں گے تو کیا ہوگا؟ کیسا ہو کہ آپ جو اپنی زندگی کے بارے میں سوچتے ہیں، آپ کی زندگی اس سے مختلف ہو جائے؟ آپ اکیلے اس مسئلہ کے شکار نہیں ہیں۔ آئیں اپنی زندگی کے سب سے بڑے مسئلہ کے بارے میں اگلے 7 دن کے لئے جانئیں، مطالعاتی منصوبہ، مل جل کر، Life.Church کی طرف سے نوجوان بالغوں کے لئے ایک سبق۔

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ https://www.life.church/