YouVersion Logo
تلاش

مل جل کر: ایک ساتھ زندگی کی تلاش کرنانمونہ

Collective: Finding Life Together

2 دن 7 میں سے

کیا ہر کوئی اسی طرح اکیلا ہے جیسے میں ہوں؟

آج کل 24 گھنٹے اور ساتوں دن ہماری رسائی معلومات تک رہی ہے۔ آپ کسی بھی بات کے بارے میں کبھی بھی کہیں بھی google پر دیکھ سکتے ہیں۔ آپ آسانی سے YouTubeکی وڈیو حاصل کرسکتے ہیں کہ کیسے ٹائر بدلتے ہیں، کیسے اپنے اخراجات کو ترتیب دیتے ہیں یا کیسے کھانا بناتے ہیں۔ جہاں معلومات ہماری بہتری کے لئے ہے، وہیں یہ ہمیں باقی کی دنیا سے الگ کرتی جاتی ہے – جس کے لئے ہم بالکل نہیں بنے۔

خدا نے ہمیں مل جل کر رہنے کے لئے بنایا ہے۔ یہ ہی وہ لفظ ہے جسے ہم چرچ کہتے ہیں اور ہم اس کو ایک اچھا دوست کہتے ہیں ۔ کیوں؟ جب ہم سب سے الگ رہتے ہوئے معلومات حاصل کرتے ہیں تو یہ ہم میں تبدیلی لے آتی ہے۔ ہمیں فہم کی ضرورت ہے اور فہم مل جل کر رہنے میں ہی بڑھتا ہے۔

آیئے ہم اسے ابتدا سے سیکھیں۔ وہ پہلی کیا چیز تھی جس کے بارے میں خدا نے کہا تھا کہ "اچھا نہیں"، وہ تھا کہ آدمی کا اکیلا رہنا اچھا نہیں۔ ہمیں اس لئے بنایا گیا کہ ہمیں دوسرے لوگوں کی ضرورت پڑتی رہے۔ یسوع نے بھی اپنی زندگی اور خدمت کے ذریعے، ہمارے سامنے اس کا نمونہ پیش کیا ۔

اس نے 12 لوگوں کو چنا اپنے ساتھ زندگی گزارنے کے لئے جو کامل نہیں تھے۔ وہ ساتھ ساتھ کھاتے، دعا کرتے اور خدمت کرتے تھے۔ اس نے ایسا کیوں کیا؟ یسوع کو لوگوں کی ضرورت نہیں تھی۔ کیونکہ وہ تو یسوع ہے۔ یقیناً یہ ہمیں نمونہ عطاکرنے کے لئے تھا کہ ہم لوگوں سے پیار کریں جو کامل نہیں ہوں تا کہ اس کے کامل مقصد کو پورا کر سکیں۔

یسوع نے ہمیں دیکھایا کہ کیسا لگتا ہے جب آپ کے پاس اچھے دوست ہوں۔ اسے یہ بھی پتہ تھا کہ اس کو ان کی قیمت دینی پڑے گی۔ اس کو پتہ تھا کہ یہودہ اس کو پکڑوائے گا۔ اور ایمان داری سے پطرس میں کچھ خاص بات ہے۔ اسے یہ بھی پتا تھا کہ پطرس اس کا انکار کرے گا اور اسے چھوڑ جائے گا مگر یسوع ان سب سے برابر پیار کرتا ہے۔

اس قسم کے پیار سے ہم سبق حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم اکثر کامل دوست کو حاصل کرنے کے جنون میں اس عام سے دوست کو کھو دیتے ہیں جو ہمارے لئے کامل دوست سے بڑھ کر کام کر سکتا ہے۔ جب ہمیں اپنے لوگ ملتے ہیں ہمیں ان کی کمی اور کمزوری کے باوجود ان سے محبت کرنی چاہئے – جیسے یسوع ہم سے پیار کرتا ہے۔

مل جل کر رہنے میں ایک اور فائدہ یہ ہے یسوع نے نہ صرف مل جل کر رہنے کا نمونہ پیش کیا بلکہ وعدہ بھی کیا کہ جہان لوگ مل جل کر رہیں گے میں ان کے درمیان موجود ہوں گا۔ یسوع نے کہا کہ جہاں دو یا تین میرے نام سے جمع ہوں گے میں ان کے درمیان موجود ہوں گا۔ یہ ہی وہ وجہ ہے جو ہمیں دوسرے لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہنے کی ہدایت کرتی ہے۔

اگر آپ اپنے زندگی کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس میں کوئی آپ کے ساتھ نہ ہو تو یہ اس طرح کامیاب نہیں ہونے والا جیسے آپ سوچ رہے ہیں۔ ہمیں اپنے منصوبہ کو کامیاب بنانے کے لئے لوگوں کی ضرورت ہے۔ ہمیں لوگوں کی ضرورت ہے تاکہ ہم جان سکیں کہ ہم کون ہیں۔ ہمیں لوگوں کی ضرورت ہے تاکہ وہ ہماری حوصلہ افزائی کر سکیں، تقویت دے سکیں، ہمارے ساتھ دعا کر سکیں، مقابلہ کر سکیں اور جب ہم گر جائیں یا ناکام ہو جائیں تو ہماری مدد کر سکیں۔

یہ بہت مشکل ہو جائے گا۔ اور یہ سمجھ سے بھی باہر ہے۔ مگر جب آپ یسوع جیسے بننا چاہتے ہیں اور یسوع کی طرح پیار کرنا چاہتے ہیں – تو آپ کو احساس ہو گا کہ آپ بہتر راستہ پر جا رہے ہیں جیسے ہم نے دن نمبر 1 میں سیکھا تھا۔

سوچیں:آپ کس دوست کو کھو دینے لگیں ہیں جو آپ کے بہت کام آ سکتا ہے اور اس کی جگہ کسی کامل دوست کو دے رہے ہیں؟

دعا کریں:

یسوع، میں شکر گزار ہیں کہ تو نے ہمیں سکھایا کہ مل جل کر رہنا کیسا ہے اور ہم سے وعدہ کیا کہ جب ہم مل جل کے رہیں گے تو تو ہمارے ساتھ ہو گا۔ میری مدد کر تا کہ میں تجھ پر زیادہ توکل کر سکوں اور ان پر جو تو میری زندگی میں عطا کرے گا۔ میری مدد کر تاکہ میں تیری طرح پیار کر سکوں۔ تیرے ہی نام میں آمین۔

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Collective: Finding Life Together

جب آپ 18 سال کے ہو جاتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ آپ کو اپنی زندگی کے بار میں جاننا چاہئے۔ مگر جب آپ ایسا نہ کریں گے تو کیا ہوگا؟ کیسا ہو کہ آپ جو اپنی زندگی کے بارے میں سوچتے ہیں، آپ کی زندگی اس سے مختلف ہو جائے؟ آپ اکیلے اس مسئلہ کے شکار نہیں ہیں۔ آئیں اپنی زندگی کے سب سے بڑے مسئلہ کے بارے میں اگلے 7 دن کے لئے جانئیں، مطالعاتی منصوبہ، مل جل کر، Life.Church کی طرف سے نوجوان بالغوں کے لئے ایک سبق۔

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ https://www.life.church/