YouVersion Logo
تلاش

مل جل کر: ایک ساتھ زندگی کی تلاش کرنانمونہ

Collective: Finding Life Together

7 دن 7 میں سے

آپ بالغ ہوتے ہوئے کیسا سوچتے ہیں کہ زندگی ایک ساتھ کیسے گزاری جائے۔

آپ اس بائبلی مطالعاتی منصوبہ کے کل کے مجموعہ کو پڑھ چکے ہیں، مگر آپ کے دل میں اس بارے میں اور بھی سوالات موجود ہیں۔ آیئے ان سوالات کے بارے میں جانیں۔ یہ اچھا ہے۔

آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ آپ بالغ ہو جائیں گے اور آپ نے یہ بھی نہیں سوچا تھا کہ آپ کے پاس سوالات کے جواب نہیں ہوں گے۔ خدا نے اس کو ایسے ہی تخلق کیا ہے۔ اگر آپ کے پاس سب جواب ہوں تو ہمیں خدا کی ضرورت کبھی پیش نہ آئے۔

زبور 119 : 105 ہمیں بتاتا ہےکہ تیرا کلام میرے قدموں کے لِئے چراغ اور میری راہ کے لِئے رَوشنی ہے۔ یہ ایک خوب صورت اظہار ہے۔ بنیادی طور پر یہ ہمیں بتاتا ہے کہ خدا نے جو معلومات ہمیں عطا کی ہے وہ اچھے کام کرنے کے لئے کافی ہے۔ مگر ہم اس کو کبھی مکمل طور پر نہیں دیکھتے۔ اور یہ حقیقت ہے، کیونکہ جب ہم نہیں جانتے کہ آگے کیا ہونے والا ہے تو یہ ہی وہ موقع ہے کہ ہم خدا پر یقین کریں۔

ہم خدا کو کہہ سکتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی کے لئے کیا چاہتے ہیں، مگر ہمارے لئے یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ خدا کا مقصد ہمارے بات، سوچ اور خیالات سے کہیں بڑا ہے۔

اپنی زندگی کو بنانے کے لئے اتنے پریشان نہ ہوں۔ اخلاق کا بہترین رتبہ یہ نہیں ہے کہ آپ کس قدر بڑے انسان ہیں، بلکہ یہ اس میں ہے کہ آپ اپنے ہمسایہ سے کس قدر پیار کرتے ہیں۔ خدا نے جو تحفہ آپ کے اندر تخلق کیا ہے اس کو استعمال کریں اور اس دنیا کو تبدیل کریں۔

اس بات کو اپنے پر غالب نہ آنے دیں کہ آپ کو کن باتوں کا پتا نہیں ۔ 1 کرنتھیوں 8 : 1 اب بُتوں کی قُربانِیوں کی بابت یہ ہے ۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم سب عِلم رکھتے ہیں ۔ عِلم غرُور پَیدا کرتا ہے لیکن مُحبّت ترقّی کا باعِث ہے۔ یسوع کی آخری دعا بھی خدا سے درخواست تھی کہ ہم اتحاد سے رہ سکیں۔ اس سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ پیار کس قدر ضروری ہے۔

بالغ ہو جانا کہیں چلے جانا نہیں۔ یہ خدا اور دوسروں پر بھروسہ رکھنے کی بات ہے۔ خدا کے کلام کے ساتھ منسلک رہیں۔ اچھے کام کریں جو اس نے آپ کو دئیے ہیں۔ اور لوگوں سے پیار کریں۔ آپ یہ کب کریں گے؟ یہ آپ کو تقویت دے گا، اور یہ چرچ کو بھی مضبوط کرے گا۔

سوچیں: آپ کس طرح سے خدا اور دوسروں پر بھروسہ کر سکتے ہیں؟

دعا کریں:

اے خدا میں شکرگزار ہوں کہ تیرے منصوبہ کے لئے جو تو نے میرے لئے بنایا ہے۔ میری مدد کر کہ اس منصوبہ کو پورے دل سے اور بھروسے سے قبول کروں یہ جانتے ہوئے کہ تیرا مقصد میری بات، سوچ اور خیالات سے بڑھ کر ہے۔ مجھے اچھے لوگوں سے ملا۔ میرے مدد کر کہ میں وہ کام کر سکوں جو تو مجھے عطا کرتا ہے۔ اور میری مدد کر کہ میں تجھے اور دوسروں کو ہر روز پیار کر سکوں۔ یسوع کے نام میں۔ آمین ۔

دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Collective: Finding Life Together

جب آپ 18 سال کے ہو جاتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ آپ کو اپنی زندگی کے بار میں جاننا چاہئے۔ مگر جب آپ ایسا نہ کریں گے تو کیا ہوگا؟ کیسا ہو کہ آپ جو اپنی زندگی کے بارے میں سوچتے ہیں، آپ کی زندگی اس سے مختلف ہو جائے؟ آپ اکیلے اس مسئلہ کے شکار نہیں ہیں۔ آئیں اپنی زندگی کے سب سے بڑے مسئلہ کے بارے میں اگلے 7 دن کے لئے جانئیں، مطالعاتی منصوبہ، مل جل کر، Life.Church کی طرف سے نوجوان بالغوں کے لئے ایک سبق۔

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ https://www.life.church/