YouVersion Logo
تلاش

مل جل کر: ایک ساتھ زندگی کی تلاش کرنانمونہ

Collective: Finding Life Together

1 دن 7 میں سے

کیا آپ سوچ رہے ہیں کہ آپ کی زندگی ٹھیک راستہ پر جا رہی ہے؟

جب آپ 18 سال کے ہو جاتے ہیں، تو آپ کو لگتا ہے کہ آپ بالغ ہو گئے ہیں اور آپ کو اپنی زندگی کو ترقی دینی چایئے۔ مگر اس کا کیا حل ہے جب آپ کے پاس جواب سے زیادہ سوالات ہوں؟ جب آپ کو لگے کہ آپ اپنی اور لوگوں کی امیدوں پر پورے نہیں اتر رہے؟ جب ایسا ہو کہ آپ نے جو کچھ اپنے لئے سوچا ہو وہ اس سے مختلف ہو جو اب آپ کی حالت ہے اور آپ کو اس کا بھی پتہ نہ ہو کہ آپ کہاں جا رہے ہیں؟

کچھ وقت سانس لیں۔ کچھ ظاہر ہونے والا ہے – کوئی بھی ایسا نہیں جو اپنی زندگی کو پورا طور پر جان سکے، مگر یہ ہی حقیقی مقصد ہے۔ یہ ہی وہ وقت ہے جب ہم خدا پر توکل کرنا سیکھتے ہیں اور اپنے ارد گرد دوسرے لوگوں کو سمجھنا شروع کرتے ہیں اور اپنی زندگی میں ایک ایک قدم کر کے آگے بڑھتے ہیں۔ حقیقت میں یسوع نے کہا کہ مستقبل کے بارے میں فکر نہ کرو کیونکہ آج کے لئے آج کا دکھ ہی کافی ہے۔

یہ سچ ہے، ٹھیک؟ جب ہم اپنے اخراجات، مستقبل، کام کاج اور تعلقات کے بارے میں سوچتے ہیں تو وہ ہم پر چھا جاتے ہیں۔ مگر جب ہم اپنے موجودہ وقت کو مدنظر رکھتے ہیں، ہم اپنا سارا بوجھ اپنے سے اتار پھینکیں اور خدا کی طرف اپنی نظریں جمائیں۔

زندگی کی حقیقت ہے کہ اس کی مدت بہت تھوڑی ہے۔ یہ بات بہت پریشان کرتی ہے۔ مگر زبور 90 : 12 ہمیں بتاتا ہے کہ اپنے دن گننا حکمت ہے۔ عجیب لگ رہا ہے؟ مگر یہ ہے نہیں ۔ جب ہم کو یہ احساس ہوتا ہے کہ آنے والا دن ہمارے لئے نہیں تھا، تو اگلا ہر دن ہمیں خدا کی طرف سے تحفہ کی طرح لگتا ہے۔ تحفہ جو ایک نئے رحم سے بھرا ہے۔ نئے فضل سے اور اس میں تعلیم اور ترقی کے بہت سے مواقع ہیں ۔

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ آپ ٹھیک راستہ پر چل رہے ہیں تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ انسان ہوتے ہوئے، ہمیں میں صلاحیت ہے کہ ہم بہت سے جواب تلاش کر سکیں جب ہم خدا کے بارے میں زیادہ جاننا چاہتے ہیں۔

مگر یہ ٹھیک نہیں۔ جب یسوع کے دن تھے، لوگ بڑے بڑے سوال کرتے۔ کچھ اس سے پوچھتے تھے کہ سب سے بڑا حکم کیا ہے۔

جو یسوع نے کہا وہ بہت عام سی بات تھی مگر انتہائی مشکل بھی تھی۔ یسوع نے کہا کہ سب سے ضروری بات خدا کے ساتھ محبت اور لوگوں کے ساتھ محبت ہے۔ اس کے بعد، یسوع نے کہا کہ لوگوں میرے پیروکارو کو پہچان لیں گے جب ان کو دوسروں سے محبت کرتا دیکھے گے۔

پھر یہ کہنا ٹھیک ہوگا کہ جب آپ خدا سے پیار کرتے ہیں اور اپنے ادرگرد کے لوگوں سے پیار کرتے ہیں تو آپ یقیناً ٹھیک راستہ پر چل رہے ہیں۔

اگلے کچھ دن کے لئے، ہم بالغوں کے سوالات تلاش کریں گے جو وقت بوقت ہمیں ملتے ہیں اور دیکھیں گے کہ یسوع ہماری عام سی زندگی میں کس طرح حیران کن طریقہ سے کام کرتا ہے۔

سوچیں: وہ کون سے طریقے ہیں جن سے آپ خدا سے پیار کرتے ہیں اور اپنے ادرگرد کے لوگوں سے پیار کر سکتے ہیں۔

دعا کریں:

اے خدا، میں شکر گزار ہوں کہ تو قادر مطلق ہے اور میں مستقبل کی تمام پریشانیاں تجھ پر چھوڑ سکتا ہوں۔ میں تیرے فضل، رحم اور پیار کا شکر گزار ہوں۔ میری مدد کر تاکہ میں اپنے آپ کی بجائے، تجھ پر توکل رکھ سکوں۔ مجھے اپنے دن گننے سیکھا اور زمین پر میں اپنے کم وقت میں زیادہ اچھے کام کر سکوں۔ میری مدد کر کہ میں تجھے اور دوسروں کو ہر روز پیار کر سکوں۔ یسوع کے نام میں آمین۔

جوان بالغ کے حوالہ سے اور معلومات جاننا چاہتے ہیں؟ اس میں دی گئی 5 حصوں پر مشتمل تعلیمی وڈیو بھی دیکھیں، a href="https://www.life.church/media/lifegroups/collective-finding-life-together/">مل جل کر

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Collective: Finding Life Together

جب آپ 18 سال کے ہو جاتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ آپ کو اپنی زندگی کے بار میں جاننا چاہئے۔ مگر جب آپ ایسا نہ کریں گے تو کیا ہوگا؟ کیسا ہو کہ آپ جو اپنی زندگی کے بارے میں سوچتے ہیں، آپ کی زندگی اس سے مختلف ہو جائے؟ آپ اکیلے اس مسئلہ کے شکار نہیں ہیں۔ آئیں اپنی زندگی کے سب سے بڑے مسئلہ کے بارے میں اگلے 7 دن کے لئے جانئیں، مطالعاتی منصوبہ، مل جل کر، Life.Church کی طرف سے نوجوان بالغوں کے لئے ایک سبق۔

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ https://www.life.church/