مل جل کر: ایک ساتھ زندگی کی تلاش کرنانمونہ
دوستوں کو کیسے تلاش کیا جائے؟
ہم نے ظاہر کیا ہے کہ دوستوں کو تلاش کرنا زندگی کا راستہ تلاش کرنے کے لئے ضروری ہے۔ مگر بالغ ہو کر دوست تلاش کرنا عجیب لگتا ہے۔ پھر، آپ اپنے لئے دوست کیسے تلاش کریں؟
پہلے، یاد رکھیں کہ خدا دوست فراہم کرنے میں وفا دار ہے۔ 1 یوحنا 5 : 14 میں لکھا ہے، اور ہمیں جو اُس کے سامنے دِلیری ہے اُس کا سبب یہ ہے کہ اگر اُس کی مرضی کے مُوافِق کُچھ مانگتے ہیں تو وہ ہماری سُنتا ہے۔ زندگی میں ساتھ دینے کے لئے لوگوں بھی ہمارے لئے خدا کے مقصد کا حصہ ہے۔ آپ یقین رکھیں کہ جب آپ خدا سے دعا کریں گے کہ آپ کے لئے دوست لائے تو وہ آپ کو دوست عطا کرے گا۔
یسوع نے کہا کہ اچھے والدین اپنے بچوں کو بری چیزیں نہیں دیتے، اور جب ہم خدا سے کچھ مانگیں گے، تو وہ ہمیں اچھی چیز ہی دے گا۔ تو پھر دعا کریں کہ آپ کی زندگی میں ٹھیک وقت پر ٹھیک لوگ آئیں۔ اور جب آپ دعا کریں، سنیں کہ روح القدس آپ کو کس کام کے لئے زور دے رہا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی کام سے آئے اور آپ اس کو کھانے پر لے جائیں۔ کسی ایسے شخص کا بھی پتہ چل سکتا ہے جو چرچ میں آپ کے ساتھ خدمت کرتا ہو۔
مگر ایک بات ہے کہ دوستوں کو تلاش کرنے کے لئے آپ کو اپنی آرام دے زندگی سے باہر آنا ہو گا اور یاد رکھیں دوسری جانب سے اکثر درخوست کو مسترد کرنے کا عمل ہوتا ہے۔ جب آپ نے زندگی میں کچھ حاصل کرنا ہوتا ہے تو آپ کو قدم اٹھانا پڑتا ہے۔ آپ کو یہ سوچے بغیر آگے بڑھنا ہے کہ آپ کو کون قبول کرے گا اور کون مسترد۔ کیونکہ مسترد ہو جانے کے ڈر کا سامنہ کرنا ہی درستگی کا راستہ ہے۔
جب آپ کو لگے کہ کوئی ایسا شخص ہے جس کو آپ مل سکتے ہیں تو اس تک جائیں! آپ کو یہ پتہ ہی نہیں ہو گا کے آپ ان کی دعا کا جواب ہوں گے کیونکہ کہ وہ بھی ایک دوست تلاش کر رہے ہوں گے۔
سوچیں:وہ کون سے لوگ ہیں جن کو خدا آپ کی زندگی میں لاتا ہے؟ ان لوگوں سے دوستی کرنے کے لئے آپ کو کیسے اپنی آرام دے زندگی سے باہر آنا ہے؟
دعا کریں:
اے خدا، میں شکرگزار ہوں کہ تو اچھا باپ ہے جو میری زندگی کے ہر حصہ میں میرا خیال رکھتا ہے۔ آج، میں درخواست کرتا ہو کہ تو میری زندگی میں دوست لا کر۔ میری مدد کر تا کہ میں مسترد ہونے کے ڈر پر قابو پا سکوں اور حقیقی رابطہ تلاش کر سکوں۔ مجھے ہمت عطا کرکہ میں کسی کو اپنی زندگی میں اس ہفتہ دعوت دے سکوں۔ یسوع کے نام میں آمین۔مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
جب آپ 18 سال کے ہو جاتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ آپ کو اپنی زندگی کے بار میں جاننا چاہئے۔ مگر جب آپ ایسا نہ کریں گے تو کیا ہوگا؟ کیسا ہو کہ آپ جو اپنی زندگی کے بارے میں سوچتے ہیں، آپ کی زندگی اس سے مختلف ہو جائے؟ آپ اکیلے اس مسئلہ کے شکار نہیں ہیں۔ آئیں اپنی زندگی کے سب سے بڑے مسئلہ کے بارے میں اگلے 7 دن کے لئے جانئیں، مطالعاتی منصوبہ، مل جل کر، Life.Church کی طرف سے نوجوان بالغوں کے لئے ایک سبق۔
More