اطمینان کی تلاشنمونہ
دل کے اطمینان کے لئے 5 ضروری باتوں پر ایمان
اگر آپ مسیحی ہیں تو آپ کی زندگی خدا کی امان میں ہے۔ وہ آپ کا محافظ ہے۔ اور ابتدا سے، اس کی مخلوقات، اس کے اختیار سے کبھی ایک لمحے کے لئے بھی باہر نہیں ہوئیں۔ اس کی قدرت میں زرا سی کمی بھی نہیں آئی۔ وہ قادر مطلق، سب کچھ جاننے والا، ہر جگہ موجود ہے اور مکمل محبت کرنے والا ہے جب سے بنی نو انسان ہیں۔
اگرچہ ہم اس کے مقصد کو سمجھ نہیں سکتے اور اس کے راستہ کو جان نہیں سکتے تو بھی خدا ہمیں فہم عطا کرتاہے کہ ہم سمجھ سکیں کہ جو کچھ بھی وہ کر رہا ہے اس کے بچوں کی بھلائی کے لئے ہے۔ بہت سے سال گزر جانے کے بعد مجھے سمجھ آئی کہ دل کے اطمینان کے لئے 5 ضروری باتوں پر ایمان رکھنا چاہئے۔ میں چاہتا ہوں آپ دھیان دیں کہ آپ خدا کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ آپ کے دلی اطمینان کو اس سے جانا جا سکتا ہے کہ ان میں سے کتنی باتیں آپ میں روحانی طور پر بسی ہوئی ہیں۔
ایمان # 1: خدا قادر مطلق ہے۔
آپ اس بات کو سمجھیں اور قبول کریں کہ خدا سب چیزوں پر قادر مطلق ہے، اور اس پر ایمان لانا اور دل سے سمجھنا، آپ کے لئے کس قدر ضروری ہے۔ آپ یہ سمجھیں کہ خدا کی آنکھیں سب چیزوں پر ہیں اور وہ ان سب کا خیال رکھتا ہے۔ کلسیوں 1 :17
ایمان # 2: خدا آپ کو مہیا کرنے والا ہے۔
بائبل کے ہر صفحہ سے ظاہر ہے کہ خدا ہی ہماری ہر ضرورت کو پورا کرنے والا ہے۔ کوئی بھی مسائل سے بھری یا شدید ضرورت نہیں جو یسوع پورا نہیں کر سکے۔ بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ، "خداوند کے طالب کسی نعمت کے محتاج نہ ہوں گے۔" (زبور 34 : 10)۔
ایمان # 3: خدا راستہ تیار کرتا ہے تا کہ جس مقصد کے لئے آپ بنے ہیں اس پر آپ چل سکیں۔
آپ کی زندگی میں بہت سی ایسی باتیں ہیں جن پر آپ کا کوئی اختیار نہیں۔ انہیں ایسے ہی قبول کریں جیسے خدا نے آپ کو بنایا ہے۔ آپ کی نسل، معاشرہ، زبان، قومیت، جنس اور آپ کی وہ تمام جسمانی خدوخال جو خدا کی "مرضی" سے ہیں۔اس نے آپ کو جو توڑے، قابلیت، ذہانت، کردار اور روحانی تحفے دیئے ہیں ان تمام باتوں کی وجہ سے آپ اس زمین پر ایک منفرد انسان ہیں، یہ برکات اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لئے خدا نے آپ کو دی ہیں۔(زبور 139 : 13 – 16)
ایمان # 4: خدا کے پاس وہ جگہ ہے جہاں آپ کو ہونا چاہئے۔
خدا نے آپ کو اس لئے بنایا کہ آپ خدا اور دوسروں کے ساتھ رفاقت رکھ سکیں۔ اس پر اعتبار کریں کہ آپ اس کے ہیں اور وہ آپ کو "خاندان" عطا کرے جس میں آپ کے ساتھی ایمان دار بنیں رہیں۔ جب آپ خدا کے ساتھ تعلق میں ترقی کرتے ہیں تو آپ دوسروں سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔( 1 پطرس 2 :9)۔
ایمان # 5: خدا کے پاس آپ کی کاملیت کا منصوبہ ہے۔
حقیقی اندرونی اطمینان کےلئے، آپ کو یہ جاننا ہے کہ آپ اس کے لائق، قابل، اہل اور ماہرہیں۔ ہمیں بہت اطمینان حاصل ہوتا ہے جب ہم جان جاتے ہیں کہ ہم کوئی کام اچھے طریقہ سے کرنے کے اہل ہیں۔ (افسیوں 2:10)
جب آپ ایمان کے ان 5 اجزاء کو دل قبول کر لین گے کہ خدا آپ کے لئے اور آپ کے ساتھ کام کر رہا ہے تو حقیقی اندرونی اطمینان ملے گا۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
کیا آپ اپنی زندگی میں زیادہ اطمینان چاہتے ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو آپ کی خواہش سے زیادہ سکون ملے؟ آپ سچا اطمینان حاصل کرسکتے ہیں مگر صرف ایک ذریعہ سے – وہ ہے خدا۔ Dr. Charles Stanley کے ساتھ شامل ہوں جب وہ زندگی کو تبدیل کرنے والے اطمینان کا راستہ بتا رہے ہیں، آپ کو طریقہ بتا رہے ہیں کہ آپ اپنے ماضی کی شرمندگیوں، حال کی پریشانیوں اور مستبل میں آنے والے خدشات میں آرام فراہم کرتا ہے۔
More