YouVersion Logo
تلاش

اطمینان کی تلاشنمونہ

Finding Peace

9 دن 17 میں سے

ڈر پر غالب آنا

بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ امید، حوصلہ اور طاقت ڈر کے متضاد ہیں۔ مگر ڈر کا حقیقی متضاد ایمان ہے۔ جب ڈر مفلوج کرتا ہے، یہ صرف امن کو برباد نہیں کرتا بلکہ یہ امن کی بنیاد – جیسے ہم ایمان کہتے ہیں اس پر حملہ کرتا ہے۔ ڈر کی موجودگی میں امن ختم ہو جاتا ہے۔

ڈر کے بڑے حصے کی بنیاد شک ہے کہ کیا خدا موجود ہے، کیا وہ انصاف یا مدد فراہم کرے گا یا کیا وہ اس مسئلہ کے حال کرنے کے قابل ہے جس کا سامنہ ہم کر رہے ہیں۔ ایمان کہتا ہے کہ "جی خدا یہاں موجود ہے اور خدا آپ کی ضروریات کے مطابق فراہم کرے گا۔ حقیقت میں خدا سب کام کرنے کی قابلیت رکھتا ہے!"

اکثر ڈر خطرے میں چھپا ہوتا ہے – کئی دفعہ خطرناک الفاظ میں یا خطرناک حرکات میں۔ ایمان کہتا ہے، "میں خطرہ سے اثرانداز نہیں ہوں گا۔ میں عقل مندی سے کام کروں گا نہ کہ ڈر سے۔ یہ مانتا ہے کہ خدا ہمارے ارد گرد کے ہر قسم کے خطرہ سے ہمیں بچاتا ہے۔ اگر جس کا خطرہ تھا، وہ رونما ہو جائے، تو یہ مانتا ہے کہ خدا مدد کرے گا کہ اس مسئلہ میں کیا کرنا ہے۔"

جب اسرائیل کے بادشاہ ساؤل کو احساس ہوا کہ خدا نے اس پر سے مسح اور برکت کا ہاتھ اٹھا لیا ہے (کیونکہ اس میں تکبر اور نافرمانی بڑھ گئی تھی) اور خدا نے مسح اور برکت ایک جوان شخص داؤد کو دی ہے تو وہ بہت غصہ میں آیا۔ اس نے داؤد کو تلاش کرنا شروع کیا تاکہ اسے قتل کر سکے – وہ اس پریشانی کو، جو داؤد کی وجہ اس اس کی زندگی میں آئی، ختم کرنا چاہتا تھا۔ (1 سموئیل 19)۔ دوسری طرف داؤد ساؤل کی فوج سے ڈر رہا تھا اور اس کو ڈر تھا کہ اس کی جان نہ چلی جائے۔ مگر کلام ہمیں بتاتا ہے کہ داؤد کو خدا کے وعدہ سے تقویت ملی کہ وہ اس کی حفاظت کرے گا اور ایک دن اسے اسرائیل کا بادشاہ بنائے گا۔

ہماری موجود دنیا میں ہم ایسے لوگوں کے بارے میں پڑھتے ہیں جو کسی بیماری، حادثہ یا خطرے سے متاثر ہوئے ہیں، وہ ان نتائج کی وجہ سے بھی پریشان ہیں جو رونما ہو رہے ہیں – یعنی مسترد ہونا، شکستہ کھانا اور کسی کی کامیابی سے بھی۔Arctic explorers, Olympic athletes, missionaries, venture capitalists, اور philanthropistsہمارے ذہن میں آتے ہیں۔ خطرات ہمیں ترقی سے روکتے نہیں یا ہمیں مفلوج نہیں بناتے۔

ان مشکلات میں ہمارا دھیان اس بات پر نہیں ہونا چاہئے، کہ کون سا خطرہ ہے جو حقیقت بننے کے قابل ہے، اس پر دھیان دیں جو حقیقی میں آپ کو اس خطرہ سے نکانے کے قابل ہے۔

بہت سے لوگ گہرے بادل کے نیچے آج کل زندگی بسر کر رہے ہیں۔ کچھ کو بیماری کا ڈر ہے، دوسرے اپنے بچوں کی نقصان پہنچنے کے ڈر میں ہیں اور کچھ لوگ ملازمت ختم ہونے کے ڈر میں ہیں۔

اس قسم کے خطرات کا ایک ہی جواب ہے ایمان کہ ہم جانتے ہیں کہ جو ہم خدا کے بارے ایمان رکھتے ہیں وہ سچ ہے اور اس کے پیار کے بارے میں کہ وہ ہمارا خیال رکھتا ہے اور جس چیز کی ہمیں ضرورت ہے وہ میں مہیا کرتا ہے – جیسے امن، جو ہمیں سب کچھ کرنے میں مدد کرتا ہے۔

دِن 8دِن 10

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Finding Peace

کیا آپ اپنی زندگی میں زیادہ اطمینان چاہتے ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو آپ کی خواہش سے زیادہ سکون ملے؟ آپ سچا اطمینان حاصل کرسکتے ہیں مگر صرف ایک ذریعہ سے – وہ ہے خدا۔ Dr. Charles Stanley کے ساتھ شامل ہوں جب وہ زندگی کو تبدیل کرنے والے اطمینان کا راستہ بتا رہے ہیں، آپ کو طریقہ بتا رہے ہیں کہ آپ اپنے ماضی کی شرمندگیوں، حال کی پریشانیوں اور مستبل میں آنے والے خدشات میں آرام فراہم کرتا ہے۔

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کی فراہمی کے لئے In Touch Ministries کے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، ملاحظہ فرمائیں: https://intouch.cc/peace-yv

متعلقہ پلان