اطمینان کی تلاشنمونہ
زندگی میں خوش رہنا سیکھنا
اگر آپ اندرونی خوشی حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اپنی زندگی کا مکمل دھیان خداوند یسوع مسیح پر لگانا ہو گا۔
میری زندگی میں بہت کم وقت کے لئے مجھے کوئی خاص مشکل پیش آئی یا ایسے حالات پیدا ہوئے جن کی وجہ سے میری راتیں بے چینی اور پریشانی سے بھری تھیں، ہر گززتے گھنٹے کے بعد میں سو نہیں سکتا تھا۔ جو بہترین کام مجھ اس وقت کرنے کو ملا، جب وہ مسئلہ، بات چیت اور ملامت میرے ذہن سے جا ہی نہیں رہی تھی، وہ حل تھا کہ بستر سے اٹھ جاؤں اور گھٹنوں پر بیٹھ کر خدا کے آگے اپنا مسئلہ رکھوں: "مہربانی فرما کر میری مدد کریں اس مسئلہ سے نکلنے میں۔ میں صرف آپ پر دھیان دینا چاہتا ہوں۔"
مجھے نیند آ گئی جب میرا دھیان خداوند پر لگا اور اس نے مجھے سمجھایا کہ کس قسم کے جذبات ہمیں ظاہر کرنے چاہئیں اپنی مشکلات میں۔ نیند ممکن نہیں لگ رہی تھی جب میرا دھیان دوسروں کی باتوں، میرے ارد گرد ہونے والے واقعات یا مشکل مقابلہ پر تھا جس کا مجھے سامنا تھا۔ انتخاب بہت آسان تھا – سوچیں خداوند کے بارے میں اور اس کی عطا کی ہوئی نعمتوں، تحفوظ اور پیار کے بارے میں اور سوچیں ان لوگوں کے بارے میں جو آپ کو روک رہے ہیں ان نعمتوں کو حاصل کرنے سے اور جو آپ کی زندگی کو برباد کر رہے ہیں یا آپ کے دل میں دوسروں کے لئے نفرت ڈال رہے ہیں۔
سوچیں کہ خداوند آپ کے اطمینان کی وجہ ہے، اس لئے کسی اور چیز کے بارے میں سوچنا، ڈر یا گہرئی پریشانی کا باعث ہے۔
جب آپ یسوع پر دھیان دیتے ہیں تو ضروری ہے کہ آپ اسے اپنے حالات میں اور اس لمحہ میں اپنے ساتھ دیکھیں۔بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ خدا بہت دور ہے۔ ان کو یہ نہیں لگتا کہ خدا سے ان کا رابطہ ممکن ہے یا ان کی زندگی میں خدا ان سے محبت کرتا ہے۔ سچائی یہ ہے، وہ ہر دن کے ہر لمحہ میں وہ ہمارے ساتھ ہے۔
مجھے آج بھی یاد ہے کہ سب سے پر امن جگہ جہاں میں گیا ہوں وہ – گلیل کی جھیل ہے۔ سالوں پہلے، میں اس جھیل پر گیا تھا، اسی سے مجھے اطمینان اور سکون کا مطلب معلوم ہوا۔ پھر بھی آج کل، بہت سے لوگ سوچھتے ہیں یہ درست نہیں، کیونکہ یہ شام اور لبنان سے کچھ ہی فاصلہ پر ہے۔ لوگ یہ بھی سوچتے ہیں کہ اسرائیل دنیا میں سب سے خطرناک جگہ ہے، ایسی جگہ جہاں امن نہیں۔
لیکن مجھے وہاں پر بہت سکون ملا۔ کیوں؟ کیونکہ میں نے وہاں خدا کی موجودگی کو محسوس کیا۔ مجھے اس کی موجودگی کا احساس ہوا۔
میرے لیے یہ بہت آسان ہے کہ میں گلیل کے کنارے چلتے ہوئے سوچوں کہ خدا میرے ساتھ ہے۔ یہ میرے لئے بہت آسان اور فائدہ مند ہے کہ میں یہ تصور کروں کہ خدا میرے ساتھ چل رہا ہے بہت سے خوب صورت قدرتی نظاروں میں جن کا تجربہ ہمیں دنیا میں ہوتا ہے۔
سکون کی وجہ ماحول نہیں ہے۔ یہ خدا کے بارے میں معلومات ہے کہ میں اپنے دل میں محسوس کرتا ہے کہ میں ایسے ماحول میں ہوں جو پر امن ہے۔ یہ احساس ہے کہ "خدا میرے ساتھ ہے" یہ ضروری ہے کہ ہم اسے دوبارہ سوچیں، اپنی روحانی آنکھوں سے دیکھیں، جب برے وقت ہماری زندگی سے ٹکراتا ہے۔
عزیرو آپ جہاں بھی ہیں یسوع آپ کی خوشی کا سرچشمہ ہے۔ خداوند کو اپنے ساتھ پرسکوں ماحول میں چلتے ہوئے محسوس کریں۔ اس کی موجودگی کو محسوس کریں۔ اس کی حیران کن طاقت اور اختیار کو جو آپ کی زندگی میں ہے محسوس کریں۔ جب ایمان رکھ کر آپ یسوع کے ساتھ رشتہ جوڑتے ہیں، اس کی موجودگی اور اپنی ضروریات کو پورا کرنے والے کے طور پر اس کا یقین رکھ کر زندگی گزارتے ہیں اور میں وعدہ کرتا ہے کہ آپ حقیقی امن کا تجربہ کریں گے ۔
اگر آپ پریشان ہوں اس غیر مناسب دنیا میں ، تو here پر جائیں اور سیکھیں کہ آپ اپنی زندگی میں امن کی تلاش کیسے کریں۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
کیا آپ اپنی زندگی میں زیادہ اطمینان چاہتے ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو آپ کی خواہش سے زیادہ سکون ملے؟ آپ سچا اطمینان حاصل کرسکتے ہیں مگر صرف ایک ذریعہ سے – وہ ہے خدا۔ Dr. Charles Stanley کے ساتھ شامل ہوں جب وہ زندگی کو تبدیل کرنے والے اطمینان کا راستہ بتا رہے ہیں، آپ کو طریقہ بتا رہے ہیں کہ آپ اپنے ماضی کی شرمندگیوں، حال کی پریشانیوں اور مستبل میں آنے والے خدشات میں آرام فراہم کرتا ہے۔
More