YouVersion Logo
تلاش

اطمینان کی تلاشنمونہ

Finding Peace

1 دن 17 میں سے

تمام اطمینان کی ببیاد

تقریر کرنے والے واقعہ سے بہت پہلے میں اور عملہ کا ایک شخص مغربی ساحل پر کھانے سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ جب کھانے کے دوران یہ نوجوان waitress ہماری میز پر خدمت کے لئے آئی، میں نے اس سے پوچھا: "اگر آپ اپنی زندگی میں خدا سے کچھ مانگ سکتی تو آپ اس سے کیا منگتی ؟"

بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ، اس نے جواب دیا: "میں اطمینان منگتی۔"

اس نے ہمیں بتایا کہ کچھ دن پہلے اس کی پیاری دادی کی موت ہوئی، یہ بات کرتے ہوئے اس کے چہرے پر ایک آنسو آ گیا۔

جیسا کہ اس نے اپنی کہانی ہمیں سنائی،مجھے احساس ہوا کہ اس کے گھر میں سے کوئی بھی خدا پر ایمان نہیں رکھتا تھا – اور نہ ہی وہ رکھتی تھی۔ بس اس کو یہ معلوم تھا کہ اندر کہیں ایک گہری بے چینی ہے۔ اسے کچھ علم نہیں تھا کہ اس اندرونی بےچینی کا کیا حل ہے، یہ اس کی بنیادی وجہ کیا ہے۔ بہت سارے لوگوں کی طرح ، وہ بھی روزانہ زندگی بسر کر رہی تھی ، اپنی زندگی میں اس کا کوئی مقصد یا معنی نہیں تھی۔

یہ نوجوان عورت آج کل کے ہمارے معاشرے کے بہت سی لوگوں کی عکاسی کرتی ہے – جو متحرک رہتے ہیں ، چاہتے ہیں کہ ان کی جو چاہئے آخر وہ مل جائے، ایسی جگہ راہ تلاش کر رہے ہیں جہاں کوئی امید نہیں، اس سب میں سمجھدار بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اکثر انسان کی اس بے بسی کا کئی مناسب جواب نظر نہیں آتا – خاص کر اس سوال کہ کہ ہم اتنے تنہا کیوں ہیں اور دور کیوں ہیں اور اطمینان کیوں نہیں حاصل کرتے۔ پھر ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ ہماری بہترین کوشیشیں بے جا ہے اور کیونکہ ہمیں پھر بی زندگی کی تلخیوں سے دکھ اٹھانا ہے

یہ نوجوان waitress جو ہماری خدمت کر رہی تھی اس نے اپنی پریشانی کی وضاحت کی، "مجھے اطمینان کی ضرورت ہے۔" دوسرے کہیں گے ، "میں بہت تنہا ہوں۔" کچھ کہتے ، "اگر میرا شریک حیات مجھ سے صرف پیار کرے جیسے اسے کرنا چاہئے ، تو میں خوش ہو سکتی تھی۔" مختلف حالتیں لیکن ایک ہی بنیاد: "کچھ غلط ہے ... میں خوش نہیں ہوں۔ مجھے اطمینا حاصل نہیں ہے۔ میرے ساتھ کیا غلط ہے؟"

ہمارے معاشرے کےلوگ خدا سے دور ہونے کے اثر میں ہونے کی وجہ سے، خدا کو اپنی پریشانیاں نہیں بتاتے۔ ہمیں معاشرے کے اس رویہ کی وجہ سے نقصان پہنچاتا ہے، جب معاشرہ کہتا ہے: "اگر تم پتلے ہو جاؤ، اگر دوسری طرح کا لباس پہن لو، Jaguar گاڑی چلا لو، کوئی بہترے علاقہ میں رہو، زیادہ پیسہ کماؤ۔۔۔۔ یہ فہرست بڑھتی رہے گی۔ مگر اوپر دیئے گئے کسی بھی مہنگے کام کا ہمارے مسئل کے حال سے تعلق نہیں یا سینکڑوں قسم کی چیزیں ہمیں مکمل اور دیرپا حل نہیں دے سکتی جس سے ہماری مشکلات ختم ہو سکیں۔

نوجوان waitress ٹھیک تھی: ہم میں سے بیشتر کو شدت سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہمیں کچھ زیادہ چاہئے- اور موثر لفظ کو اس کچھ زیادہ کی ترجمانی کرتا ہے وہ ہے اطمینان

اور چھ دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک ایک پادری کی حیثیت سے ، میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ جب تک آپ خدا کے ساتھ صلح نہیں کریں گے ، آپ کو کبھی بھی اس زندگی میں حقیقی اطمینان کا تجربہ نہیں ہوگا۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Finding Peace

کیا آپ اپنی زندگی میں زیادہ اطمینان چاہتے ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو آپ کی خواہش سے زیادہ سکون ملے؟ آپ سچا اطمینان حاصل کرسکتے ہیں مگر صرف ایک ذریعہ سے – وہ ہے خدا۔ Dr. Charles Stanley کے ساتھ شامل ہوں جب وہ زندگی کو تبدیل کرنے والے اطمینان کا راستہ بتا رہے ہیں، آپ کو طریقہ بتا رہے ہیں کہ آپ اپنے ماضی کی شرمندگیوں، حال کی پریشانیوں اور مستبل میں آنے والے خدشات میں آرام فراہم کرتا ہے۔

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کی فراہمی کے لئے In Touch Ministries کے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، ملاحظہ فرمائیں: https://intouch.cc/peace-yv

متعلقہ پلان