YouVersion Logo
تلاش

اطمینان کی تلاشنمونہ

Finding Peace

8 دن 17 میں سے

دوسروں کے ساتھ سکون سے رہنا

اس مشکل کا سامنہ ہمیں اکثر ہوتا ہے: ہم دوسروں کے ساتھ سکون سے کیسے رہیں اور ایک تنازع کھڑا کر کے کیسے امن بحال ہوگا؟

یہ سچائی ہے کہ خدا چاہتا ہے کہ ہم دوسروں کے ساتھ سکون سے رہیں۔ وہ یہ بھی جانتا ہے کہ ہم ہر وقت ایک دوسرے کے ساتھ سکون سے نہیں رہ سکتے۔ اکثر تنازع جلدی ختم ہو جاتا ہے۔ حقیقت میں کچھ ایسے واقعات بھی ہوتے ہیں جن میں تنازع ختم نہیں ہوتا۔ پھر بھی، خدا چاہتے ہے کہ ہم ہر کسی کے ساتھ امن کے ساتھ رہیں۔

مسیح کے پیروکار ہوتے ہوئے ہم جانتے ہیں کہ اگر ہمیں لگتا ہے کہ سب کچھ خدا کے قابو میں نہیں ہے تو ہم ایک غیر ایمان دار شخص کی طرح پیش آ رہے ہیں۔ ہماری نجات خود سے ہمیں حسد، نفرت اور غصہ سے دور نہیں رکھ سکتی۔ یہ ایسے ہی ہے کہ ہم روح القدس کو کہیں کہ ہمیں اپنے کام میں استعمال کرے اور ہمارے ذریعے کام کرے، صرف ہم اپنی فطرت دیکھنا چاہتے ہیں اس کی فطرت کے ذریعے، ہم زمین پر اس کے نمائندے بننا چاہتے ہیں ہر تعلق میں ہم اس تعلق کو ظاہر کرنا چاہتے ہیں جو غرور کو دور کرے اور سکون کو بحال کرے۔

تو ہم کیسے جب تنازع ظاہر ہو تو اس کو امن سے حل کریں؟

پہلے اس تعلق کی قدر کو جانیں۔ اگر آپ دوسرے شخص کے ساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں یہ آپ کا فیصلہ ہو گا، "کیا کہ تعلق اتنا قیمتی ہے کہ مجھے اسے بچانا ضروری ہے؟ کیا اس رشتہ کو قائم رکھنے کئے لئے میں قربانیاں دے سکتا ہوں؟" میرا گہرا ایمان ہے کہ جو فضل سے نجات یافتہ ہیں اور روح القدس ان میں بسا ہوا ہے وہ حقیقت میں اپنے تعلق میں امن بھی لائیں گے اور اس تعلق کو قیمتی جانتے ہوئے اسے بحال رکھیں گے۔
دوسری بات یہ ہے کہ بات کریں ۔۔۔ اور بات کرتے جائیں۔ جب دو لوگ بات کر رہے ہوں اور ایک دوسرے سے بات کرنے اور ایک دوسرے کی سننیں میں رضامند ہوں، تو یقیناً وہ اپنے تنازع کو جلدی حل کر سکتے ہیں اور وہ ایک دوسرے کے سات امن سے رہ سکتے ہیں۔
تیسری بات وہ ایک دوسرے سے کوئی بات چھپاتے نہیں۔ آپ کا کوئی ایسا کام نہیں جو چھپا ہوا ہو اور آپ کے زہن میں کوئی خرابی کا منصوبہ نہ ہو اور آپ اپنے تعلق میں ایمان داری چاہتے ہیں۔ آپ کو صاف اور ایمان دار بننا ہیں دوسروں کے ساتھ جب تنازع ہو تو اگر اپنی پرامن حل کر لیں تو یہ آپ کا تعلق ہے۔
آخر میں اپنی تنازع کی تہ تک جائیں۔ جب آپ دوسروں سے زیادہ بات کرتے ہیں، ایمان داری سے بات کرنا آپ کو تنازع کی تہ تک لے جاتا ہے، آپ اس طرح مشکل کا حل بھی نکال لیں گے اور امن بھی قائم کر لیں گے۔

جب آپ امن سے دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، کام کی سچائی کے مطابق، یہ جان لیں کہ خدا آپ کے ساتھ ہے۔ وہ ہر تنازع اور تکلیف جو آپ کو درپیش ہے اسے آپ کے ابدی مفاد میں بدل سکتا ہے۔وہ روحانی ترقی عطا کرے گا، ایمان کی تقویت عطا کرے گا اور اس کی طاقت آپ کے ذریعے زیادہ ہو گی۔

دِن 7دِن 9

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Finding Peace

کیا آپ اپنی زندگی میں زیادہ اطمینان چاہتے ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو آپ کی خواہش سے زیادہ سکون ملے؟ آپ سچا اطمینان حاصل کرسکتے ہیں مگر صرف ایک ذریعہ سے – وہ ہے خدا۔ Dr. Charles Stanley کے ساتھ شامل ہوں جب وہ زندگی کو تبدیل کرنے والے اطمینان کا راستہ بتا رہے ہیں، آپ کو طریقہ بتا رہے ہیں کہ آپ اپنے ماضی کی شرمندگیوں، حال کی پریشانیوں اور مستبل میں آنے والے خدشات میں آرام فراہم کرتا ہے۔

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کی فراہمی کے لئے In Touch Ministries کے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، ملاحظہ فرمائیں: https://intouch.cc/peace-yv

متعلقہ پلان