YouVersion Logo
تلاش

اطمینان کی تلاشنمونہ

Finding Peace

3 دن 17 میں سے

ہم اپنا اطمینان کیوں کھو دیتے ہیں

ایک ہی طریقہ ہے جس سے آپ قائم رہنے والا اطمینان حاصل کر سکتے ہیں – اور وہ ہے ایمان۔ خدا کے اطمینان میں رکھنے کی بنیاد ایمان ہے – ہر وقت رہنے والا اور پختہ یقین کہ وہ موجود ہے اور آپ کو قائم رکھنے اور اطمینان عطا کرنے میں قادر ہے، اس کے برعکس کہ آپ کو کس قسم کے حالات کا سامنا ہے۔ کچھ ایسے مسائل ہیں جو ہمارے ایمان کو کمزور کرتے ہیں، اسی وجہ سے ہمارے اطمینان کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ آئیں ان میں سے کچھ پر نظر ڈالتے ہیں۔

1۔ اچانک خوف طاری ہونا - کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے زندگی کے ہر اتار چڑھاو میں خوف زدہ ہو جاتے ہیں، اور بہت پریشان ہو جاتے ہیں، وہ سوچتے نہیں ہیں کہ ان حالات میں مسئلہ کو حال کیا جا سکتا ہے۔ وہ ہر قسم کی تبدیلی سے اس قدر خوف زدہ ہوتے ہیں کہ وہ کبھی بھی جذبات پر قابو نہیں پا سکتے۔
2۔ دشمن شیطان جو کہ ہمارا دشمن ہے، ہم اس سے کبھی بھی مقابلہ میں شامل ہو سکتے ہیں، وہ بہت سے حالات ہماری زندگی میں لاتا ہے جن سے ہم شک میں پڑ جاتے ہیں اور خدا پر اپنے ایمان کو کھو بیٹھتے ہیں۔ مگر ہمیں اپنے دشمن کا سامنہ کرنا ہے۔ خدا کا کلام کہتا ہے شیطان کا مقابلہ کرو، اور اگر ہم ایسا کریں گے، وہ ہمارے پاس سے بھاگ جائے گا۔ یعقوب 4 :7۔
3۔ گناہ - اطمینان اور اس کے مخالف کبھی ایک جگہ نہیں رہ سکتے۔ اس کا ایک ہی حل ہے کہ ہم خدا کے آگے اپنے گناہوں کو اقرار کریں، اسے اپنا آپ سونپ دیں۔ اس کی مدد مانگیں تمام آزماشوں سے بچنے اور ان کی مخالفت کے لئے۔ پھر خدا کا اطمینان دوبارہ آپ پر آئے گا۔
4۔ اطمینان کو خود ترک کر دینا - مشکلات کے دوران ہم اطمینان کو خود ترک کر دیتے ہیں، یاد رکھیں کہ کوئی ہم سے ہمارا اطمینان نہیں چھین سکتا، ہم خود اس کو ترک کر دیتے ہیں، اسی وجہ سے ہم خود ہی اپنی تباہی کا باعث بنتے ہیں۔
5۔ دھیان کھو دینا - روز مرہ جب ہم بری خبریں سنتے یا پڑھتے ہیں تو ہم دھیان بھی کھو بیٹھے ہیں۔ خدا پر اپنا دھیان لگائیں، اس کی موجودگی اور اس کے اطمینان پر یقین کرنے کی بجائے، ہم اپنے خیالات میں منفی خبر کو، ان حالات کو جو ہم دیکھتے ہیں سنتے ہیں اپنے دماغ پر سوار کرتے ہیں۔

اس لئے کہ خدا ہمارے ساتھ ہے، ہمیں ہمت نہیں ہارنی، ان مشکلات سے ہار نہ مانیں۔ ان مشکلات کا ہم سامنہ بھی کر سکتے ہیں، لڑ بھی سکتے ہیں، مقابلہ بھی کرسکتے ہیں اور ان پر غالب بھی آ سکتے ہیں بس ہمیں صلیب کی طاقت کی ضرورت ہے۔ یسوع نے اپنے پروکاروں کو سیکھایا کہ یہ مشکلات بس دم بھر کی ہیں۔۔۔ اس لئے تمہارا دل نہ گھبرائے۔یوحنا 14 : 27۔ اس لئے اطمینان پر قائم رہیں جو خدا آپ کو دیتا ہے، یقین کریں کہ وہ دیکھ رہا ہے۔ وہ ان سب معاملات کو ٹھیک کر دے گا اور ان سب کا دھیان رکھتا ہے جو اس پر ایمان رکھتے ہیں۔

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Finding Peace

کیا آپ اپنی زندگی میں زیادہ اطمینان چاہتے ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو آپ کی خواہش سے زیادہ سکون ملے؟ آپ سچا اطمینان حاصل کرسکتے ہیں مگر صرف ایک ذریعہ سے – وہ ہے خدا۔ Dr. Charles Stanley کے ساتھ شامل ہوں جب وہ زندگی کو تبدیل کرنے والے اطمینان کا راستہ بتا رہے ہیں، آپ کو طریقہ بتا رہے ہیں کہ آپ اپنے ماضی کی شرمندگیوں، حال کی پریشانیوں اور مستبل میں آنے والے خدشات میں آرام فراہم کرتا ہے۔

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کی فراہمی کے لئے In Touch Ministries کے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، ملاحظہ فرمائیں: https://intouch.cc/peace-yv

متعلقہ پلان