YouVersion Logo
تلاش

یہاں آپ کا انتظار ہو رہا ہے، آمد کے موسم میں امید کا سفرنمونہ

Waiting Here for You, An Advent Journey of Hope

7 دن 7 میں سے

فروتنی ہر ایک کے لئے اچھی ہے۔

روشنی ڈالیں

یسوع بادشاہوں کا بادشاہ ہے، پھر بھی وہ ایک حلیم خادم کے طرح آیا۔ فروتنی کا مطلب اپنے آپ کو کم تر سمجھنا نہیں، فروتنی یہ بات کو نہ بھولنا ہے کہ یسوع نے ہی آپ کو عظیم بنایا۔ تو آپ یسوع جیسے کیسے بن سکتے ہیں؟ آپ فروتنی کی روح کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

فروتنی یسوع کے ساتھ رہنے کا ایک عنصر ہے۔ ہر کوئی جو اس کی قربت میں چلتا ہے وہ اپنے آپ کو اپنی حقیقت سے بڑا آدمی نہیں سمجھتا۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ یسوع ہمیں پیار کرے اور ہمیں اپنے تعلق میں بلائے تو ہمیں اپنی حقیقت جاننی ہو گی، اور اس کی حلیمی اور فضل کو سمجھنا ہو گا۔

حیلم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کمزور ہیں۔ خدا نے آپ کو ہر چیز عطا کی کہ آپ اس کے اپنے ہوتے ہوئے ہمت سے رہ سکیں۔ مغرور لوگ خدا کے نام کی پرستش حقیقی طور پر نہیں کر سکتے۔ وہ حلیم آدمی کو نئی بلندی تک لے جاتا ہے۔

دھیان دیں اور دعا کریں

فروتنی کے لئے ذاتی دعا

تعریف کی خواہش سے مجھے رہائی بخش، یسوع
رتبہ کی خواہش سے مجھے رہائی بخش، یسوع۔

اس خواہش سے کہ مجھے ترجیع دی جائےمجھے رہائی بخش، یسوع
اس خواہش سے کہ میری رائے لی جائے مجھے رہائی بخش، یسوع
اس خواہش سے کہ مجھے ہر بات کی منظوری دی جائے مجھے رہائی بخش، یسوع ۔

اس خواہش سے کہ میری زندگی آرام اور آسانی بھری ہو مجھے رہائی بخش، یسوع
فروتن ہونے کے ڈر سے مجھے رہائی بخش، یسوع
تنقید کے ڈر سے مجھے رہائی بخش، یسوع ۔
لوگ مجھے بھول جائیں گے اس ڈر سے مجھے رہائی بخش، یسوع۔
اکیلے پن کے ڈر سے مجھے رہائی بخش، یسوع ۔

نقصان اٹھانے کے ڈر سے مجھے رہائی بخش، یسوع
تکلیف کے ڈر سے مجھے رہائی بخش، یسوع۔

اگرچہ دوسروں کو میرے سے زیادہ پیار ملے
اے یسوع مجھے فضل بخش دے کے میری یہ خواہش بن جائے۔
اگرچہ دوسروں کو چن لیا جائے اور مجھے چھوڑ دیا جائے
اے یسوع مجھے فضل بخش دے کے میری یہ خواہش بن جائے۔
اگرچہ دوسروں کی تعریف ہو اور مجھے پر دھیان نہ دیا جائے
اے یسوع مجھے فضل بخش دے کے میری یہ خواہش بن جائے۔

اے یسوع جیسے تیرا حلیم اور فرتن دل ہے، میرا دل بھی اپنے جیسا بنادے۔
اے یسوع جیسے تیرا حلیم اور فرتن دل ہے، مجھے اپنی روح سے تقویت دے۔
اے یسوع جیسے تیرا حلیم اور فرتن دل ہے، مجھے اپنا راہ سمجھا۔

اے یسوع جیسے تیرا حلیم اور فرتن دل ہے
میری مدد کر کہ میں اپنے فائدہ کو رد کروں
میں دوسروں کی ساتھ مل کر کام کر سکوں
اس طرح میں (ابا) خداوند کے گھر میں اس کی موجودگی میں سکونت کر سکوں گا۔ آمین۔

Adapted from a prayer by Rafael,
Cardinal Merry Del Val, 1865–1930

دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Waiting Here for You, An Advent Journey of Hope

آمد کا موسم انتظار اور تیاری کا وقت ہے۔ Pastor Louie Giglio جو مصنف بھی ہیں اس آمد کے موسم کے سفر پر ان کے ساتھ چلیں تاکہ آپ ان کے ساتھ اس انتظار کا احساس کر سکیں کہ یہ انتظار خداوند کے لئے ہے اور یہ وقت ظائع نہیں ہو رہا۔اس موقع کو جانے نہ دیں جس میں آپ اس بڑی امید پر سے پردہ اٹھایں گےجو اس آمد کے سفر کے ساتھ جوڑی ہے۔ اس سات دن کے مطالعاتی منصوبہ میں آپ کی روح کو امن اور حوصلہ افضائی ملے گی کہ آپ کی امید چشن میں بدل جائے گی!

More

ہم Louie Giglio, Waiting Here for You (Passion Publishing) کے مصنف کے شکر گزار ہیں، اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے لئے، مذید معالومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں:www.passionresources.com