یہاں آپ کا انتظار ہو رہا ہے، آمد کے موسم میں امید کا سفرنمونہ
عالم بالا ہر جلال۔
روشنی ڈالیں
خدا کے برابر کوئی نہیں، دشمن کوئی نہیں، کمی کوئی نہیں، ضروریات کوئی نہیں۔ اس سے پہلے کوئی نہیں تھا اور آخر میں صرف وہ ہی رہ جائے گا۔ یہ دنیا جھوٹے خداوں سے بھری ہے، مگر ہمارا خدا ہی آسمان اور زمین کا خالق ہے۔ کوئی اس جیسا نہیں اور کوئی اس کے قریب تر بھی نہیں ۔
جب بھی آج آپ خدا کی رفاقت میں جائیں تو اس کی تعریف کریں۔ اگرچہ آپ کے حالات خراب ہوں مگر اس کا تخت سب کچھ ٹھیک کر دے گا! جب آپ انتظار کر رہے ہیں تو اس کی تریف کریں۔ اپنے خیالات میں اس کو سربلند کریں۔ اس سے زیادہ چیزوں کی درخواست نہ کریں بس اس کے نام کو سب ناموں سے اعلیٰ تصور کریں۔ اس نام کو اپنے دل میں بسنے دیں جسے آپ کی روح آرام حاصل کرے۔ جب آپ تعریف کریں تو جو چیزیں آپ کے وفاداری اور محبت کو دباتی ہیں ان کو ترک کریں۔ جب آپ یہ کریں تو آپ کا گیت اپنے خیالات میں خدا کو سربلند کریں۔
دھیان دیں
عالم بالا ہر جلال
تو ابتدا سے ہے
تو پہلے سے ہے
تو ہمیشہ تک رہے گا
تو ہی انتہا ہے
تیرا نام ہر دیکھنے والے کے لئے روشنی ہے
فرشتوں کی جماعت نے تیرا جلال ظاہر کیا
عالم بالا ہر جلال
عالم بالا ہر جلال
عالم بالا ہر جلال
تیرے سوا کوئی خدا نہیں
دنیا کے نور
صبح کے روشن ستارے
جب تیرا نام جگ مگائے گا تو سب دیکھیں گے
واحد تو ہی ہے
تیرا ہی ہر جلال ہے
کبھی بھی کوئی تجھ سا نہیں ہو سکتا
تیرے ہی لئے اے خدا
ساری زمین کا یہ علان ہے۔۔۔
عالم بالا ہر جلال ۔۔۔تجھے اے خدا
ساری زمین تیری تعریف کا گیت گائے گی
چاند اور ستارے، سورج اور بارش
ہر قوم بیان کرے گی
کہ تو خدا ہے اور تیری بادشاہی ہمیشہ تک رہے گی۔
جلال، جلال ہلیلویاہ
جلال، جلال تیرا ہے جلال خداوند
جلال، جلال ہلیلویاہ
ہلیلویاہ
Chris Tomlin, Matt Redman, Jesse Reeves, Daniel Carson, Ed Cash
دعا
اے باپ میں کیا کہوں؟ تیرے کوئی برابر نہیں تیرا کوئی دشمن نہیں ۔ تیرے جلال کے مقابلہ میں میرے الفاظ اور خیالات بہت چھوٹے ہیں۔ میں نے ستاروں بھری رات دیکھی ہے اور میرے پاس اس کے برابر ایک موم بتی بھی نہیں۔ میرے ایمان کو بڑھا، مجھے الفاظ عطا کر تاکہ میں تیری تعریف کا ترانہ لکھ سکوں۔
آج اور ہمیشہ تک تمام تعریف تیری ہی ہے، میں اس سچائی میں چلوں گا، میں اس پر ایمان رکھوں گا، اس پر عمل کروں گا، اور اس کے مطابق دعا کروں گا، اور اسے پسند کروں گا، ایسے تعریف کروں گا کہ تجھ سا کوئی نہیں۔ آمین۔
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
آمد کا موسم انتظار اور تیاری کا وقت ہے۔ Pastor Louie Giglio جو مصنف بھی ہیں اس آمد کے موسم کے سفر پر ان کے ساتھ چلیں تاکہ آپ ان کے ساتھ اس انتظار کا احساس کر سکیں کہ یہ انتظار خداوند کے لئے ہے اور یہ وقت ظائع نہیں ہو رہا۔اس موقع کو جانے نہ دیں جس میں آپ اس بڑی امید پر سے پردہ اٹھایں گےجو اس آمد کے سفر کے ساتھ جوڑی ہے۔ اس سات دن کے مطالعاتی منصوبہ میں آپ کی روح کو امن اور حوصلہ افضائی ملے گی کہ آپ کی امید چشن میں بدل جائے گی!
More