YouVersion Logo
تلاش

یہاں آپ کا انتظار ہو رہا ہے، آمد کے موسم میں امید کا سفرنمونہ

Waiting Here for You, An Advent Journey of Hope

6 دن 7 میں سے

یسوع ہمارا جشن ہے

روشنی ڈالیں

یسوع صرف ہماری ضروریات پوری نہیں کرتا؛ بلکہ یسوع ہی ہماری ضرورت ہے۔ آپ کا دل اس نے بنایا ہے اور یہ اس کے لئے بنا ہے۔ آپ دنیوی چیزوں کو حاصل کرنے کے لئے لڑتے اور بھاگ دوڑ کرتے ہیں مگر یسوع کے ساتھ نہیں چلتے، آپ کبھی بھی مکمل طور پر اطمینان حاصل نہیں کر سکتے۔

اگر آپ کے دل کی گہرائی میں اداسی بڑھ رہی ہے- یہ ایسی بھوک ہے جس سے لوگوں، خوشیوں، دعوتوں، مادی چیزوں اور کامیابیوں سے آسودہ نہیں ہو سکتے – آج دل کھولنے کا دن ہے تاکہ آپ اس حقیقت کو جان سکیں کہ آپ یسوع کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔ مگر آپ کو "تھوڑے" کو چننا ہو گا اور یسوع سے "زیادہ" کے لئے درخواست کرنی ہوگی۔ یسوع آپ کے لئے کافی ہے اور وہ آپ کے پاس ہے۔

دھیان دینا

آؤ، آؤ، عمانوایل

آؤ، آؤ، عمانوایل
قیدی اسرائیل کی رہائی کی قیمت ادا کرنے۔
جو غلامی میں یہاں نوحہ کر رہے تھے،
اور پھر خدا کا بیٹا ظاہر ہوا۔

خوشی مناؤ! خوشی مناؤ!،
اے اسرائیل عمانوایل تیرے پاس آیا ہے۔

آؤ، یسی کے تنے سے ایک شاخ نکلی،
اپنے میں سے نجات آئی!،
دوزخ کی گہرائی سے تمہارے لوگوں کو بچانے،
قبر پر ان کو فتح دلوانے۔

خوشی مناؤ! خوشی مناؤ!،
اے اسرائیل عمانوایل تیرے پاس آیا ہے۔

Latin, c. 12th century
Psalteriolum Cantionum Catholicarum, Köln, 1710
Translated by John Mason Neale, 1818–1866, alt.
Stanzas 1 & 4

دعا

اے باپ تو ہی جانتا ہے کہ میں کیسے اس جہان کے لوگوں اور چیزوں میں اطمینان تلاش کرتا رہا ہوں۔ وہ بھی ٹوٹ چکے ہیں اور میں بھی، صرف تو ہی میرے بھوکے دل کو آسودہ کر سکتا ہے۔ صرف تیرے ہی پاس وہ محبت ہے جو کسی کے پاس نہیں۔ تو کبھی تبدیل نہیں ہوتا۔ آج میری آنکھوں کو کھول۔ مجھے اپنی دولت اور جلال دیکھا۔ میری مدد کر کہ میں تجھے زیادہ جان سکوں۔ میں اپنا وہ جشن دیکھا جو تو نے میرے لئے رکھا ہے، تا کہ میں صرف تجھ میں ہی خوشی حاصل کر سکوں۔ آمین۔

دِن 5دِن 7

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Waiting Here for You, An Advent Journey of Hope

آمد کا موسم انتظار اور تیاری کا وقت ہے۔ Pastor Louie Giglio جو مصنف بھی ہیں اس آمد کے موسم کے سفر پر ان کے ساتھ چلیں تاکہ آپ ان کے ساتھ اس انتظار کا احساس کر سکیں کہ یہ انتظار خداوند کے لئے ہے اور یہ وقت ظائع نہیں ہو رہا۔اس موقع کو جانے نہ دیں جس میں آپ اس بڑی امید پر سے پردہ اٹھایں گےجو اس آمد کے سفر کے ساتھ جوڑی ہے۔ اس سات دن کے مطالعاتی منصوبہ میں آپ کی روح کو امن اور حوصلہ افضائی ملے گی کہ آپ کی امید چشن میں بدل جائے گی!

More

ہم Louie Giglio, Waiting Here for You (Passion Publishing) کے مصنف کے شکر گزار ہیں، اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے لئے، مذید معالومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں:www.passionresources.com