YouVersion Logo
تلاش

یہاں آپ کا انتظار ہو رہا ہے، آمد کے موسم میں امید کا سفرنمونہ

Waiting Here for You, An Advent Journey of Hope

5 دن 7 میں سے

ساکن ہو جائیں

یہ ساکن ہونے کا وقت ہے جب ہم خدا پر امید رکھتے ہیں۔

روشنی ڈالیں

وہ حالات جن میں خاموشی ہو بہت نایاب ہوتے ہیں ان میں ساکن رہنا مشکل ہوتا ہے۔ مگر آپ آج کچھ وقت نکالیں جس میں آپ خدا کے ساتھ خاموشی میں وقت گزار سکیں۔ آپ کچھ نہیں پڑھیں اور سمجھیں اور دھیان کسی اور طرف نہ لگائیں – صرف ساکن رہیں اور یسوع کے کردار پر دھیان دیں اور ہر اس بات پر جو اس نے آپ کے لئے کی ہے۔ اس کی پیدائش پر دھیان دیں، اس کے بچپن پر، اور نور جو تاریکی اور کمزور دنیا پر ظاہر ہو رہا ہے۔ اس کی موت اور قربانی اور جو زندگی کا تحفہ جو اس نے آپ کو عطا کیا اس کے بارے میں سوچیں ۔ اس کے جی اٹھنے کے بارے میں سوچیں، تاریکی اور قبر پر اس کی قدرت کے بارے میں۔ اس کی موجودگی کو محسوس کریں اور ساکن رہتے ہوئے اس کے چہرے کو تلاش کریں۔ اس کی آمد کے بارے میں سوچیں جب آپ سامنے ہوں۔

دھیان دیں

کچھ وقت نکالیں اور خدا کی موجودگی میں خاموش رہیں۔ یسوع کے بارے میں سوچیں اور اس کے ذریعے حوصلہ رکھیں۔

دعا کریں

اے باپ، میں یہاں تیرا انتظار کر رہا ہوں۔ مجھے خاموشی میں مل۔ مجھے اس وقت مل۔ مجھے اپنی بیٹے اور اپنی روح کے ذریعے مل۔

دِن 4دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Waiting Here for You, An Advent Journey of Hope

آمد کا موسم انتظار اور تیاری کا وقت ہے۔ Pastor Louie Giglio جو مصنف بھی ہیں اس آمد کے موسم کے سفر پر ان کے ساتھ چلیں تاکہ آپ ان کے ساتھ اس انتظار کا احساس کر سکیں کہ یہ انتظار خداوند کے لئے ہے اور یہ وقت ظائع نہیں ہو رہا۔اس موقع کو جانے نہ دیں جس میں آپ اس بڑی امید پر سے پردہ اٹھایں گےجو اس آمد کے سفر کے ساتھ جوڑی ہے۔ اس سات دن کے مطالعاتی منصوبہ میں آپ کی روح کو امن اور حوصلہ افضائی ملے گی کہ آپ کی امید چشن میں بدل جائے گی!

More

ہم Louie Giglio, Waiting Here for You (Passion Publishing) کے مصنف کے شکر گزار ہیں، اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے لئے، مذید معالومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں:www.passionresources.com