یہاں آپ کا انتظار ہو رہا ہے، آمد کے موسم میں امید کا سفرنمونہ
جب ہم انتظار میں ہوتے ہیں خدا کام کر رہا ہوتا ہے
روشنی ڈالیں
سچ بولیں تو ہم سب کو انتظار کرنا برا لگتا ہے۔ حقیقت میں ہم اکثر یہ بات کرتے ہیں کہ، "مجھے سمجھ نہیں لگ رہی ہے کہ اتنی دیر کیوں لگ رہی ہے؛ اس میں ایسا وقت ضائع ہو رہا ہے جو میرے پاس نہیں!" کیونکہ ہم میں سے زیادہ تر لوگ انتظار کو وقت ضائع کرنا سمجھتے ہیں۔ مگر خدا ایسا نہیں سوچتا۔
جب ہم انتظار میں ہوتے ہیں خدا کام کر رہا ہوتا ہے۔ اگرچہ ہم نہیں سمجھ سکتے کہ وہ کیا کر رہا ہے، خدا آسمان اور زمین کے معاملات ہمیشہ چلاتا رہتا ہے، وہ آپ کی زندگی کے مقاصد کو بھی پورا کرتا رہتا ہے۔ اس کے ختم نہ ہونے والے پیار پر اعتبار کریں- جس پیار نے اسے نجات دہندہ کو آسمان سے بحالی کے لئے بھیجا اور ہمیں بچایا۔ خدا کا منصوبہ ہماری زندگی کے لئے آپ کو کسی کام سے نہیں روکے گا۔ صبر سے آرام کریں، یہ جانتے ہوئے کہ جب آپ خدا کا انتظارکرتے ہیں تو یہ کبھی وقت ضائع کرنا نہیں ہے ۔
دھیان دینا
آؤ جو کافی دیر سے یسوع کے انتظار میں ہو
آؤ جو کافی دیر سے یسوع کے انتظار میں ہو
جو اپنے لوگوں کو رہائی دینے پیدا ہوا؛
ہمارے ڈر اور ہمارے گناہوں سے ہمیں رہائی دینے،
آئیں اس میں اپنا آرام تلاش کریں،
اسرائیل کی قوت اور مشاورت،
جو تمام زمین کی امید ہے:
پیار بھری ہر قوم کی امید ہے:
ہر منتظر دل کی جو خوشی ہے۔
جو اپنے لوگوں کی بحالی کے لئے پیدا ہوا
جو پیدا تو بچہ ہوا مگر وہ بادشاہ ہے،
وہ ہم میں ابدالاباد سلطنت کرنے کو پیدا ہوا،
اب تیری پرفضل بادشاہت شروع ہوئی،
اس کی اپنی ابدی روح سے،
وہ اکیلا ہمارے دلوں پر راج کرتا ہے:
اس کی اہلیت جو مناسب ہے:
ہمیں اپنے پر فضل تخت تک بلند کرے۔
Charles Wesley, 1707–1788
دعا
اے باپ میں تیرے انتظار میں ہوں۔ میرا دل اور میرے ہاتھ کھلے ہیں اس مقصد اور منصوبہ کو حاصل کرنے کے لئے جو تو نے میری زندگی کے لئے رکھا ہے۔ مجھ وہ صبر عطا کر جو ہمیں شدت سے چاہیئے، میرے انتظار میں میری راہنمائی کر۔ اگرچہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی، میں تجھ پر ایمان رکھتا ہوں کہ تو میرے لئے ہر وقت آگے بڑھ رہا ہے، میری حفاظت میں، دفاع میں، تیاری میں اور فراہمی میں۔ مجھ فضل عطا کر تاکہ میں تجھ پر بھروسہ رکھ سکوں، جب بھی مشکلات کی آندھی کا سامنا ہو تو میں اپنا دل تیری طرف لگا سکوں۔ آمین۔
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
آمد کا موسم انتظار اور تیاری کا وقت ہے۔ Pastor Louie Giglio جو مصنف بھی ہیں اس آمد کے موسم کے سفر پر ان کے ساتھ چلیں تاکہ آپ ان کے ساتھ اس انتظار کا احساس کر سکیں کہ یہ انتظار خداوند کے لئے ہے اور یہ وقت ظائع نہیں ہو رہا۔اس موقع کو جانے نہ دیں جس میں آپ اس بڑی امید پر سے پردہ اٹھایں گےجو اس آمد کے سفر کے ساتھ جوڑی ہے۔ اس سات دن کے مطالعاتی منصوبہ میں آپ کی روح کو امن اور حوصلہ افضائی ملے گی کہ آپ کی امید چشن میں بدل جائے گی!
More