YouVersion Logo
تلاش

آرام کی جگہنمونہ

Breathing Room

5 دن 5 میں سے

میں اس بات کا اقرار کرتی ہوں کے میں لوگوں کو خوش کرنے میں مصروف رہتی ہوں۔ (کیا آپ بھی؟) مجھ لگ رہا ہے کہ اس عنوان میں کچھ کمی ہے۔ لوگوں کو خوش کرنے والے کا مطلب ہے کہ وہ اکثر لوگوں کی حوصلہ شکنی بھی کرتا ہو گا۔ زیادہ دیر تک کام کرنا ہمیں کام دینے والے کو خوش کرے گا اور وہ دوست جو آپ کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ آپ ورزش کے لئے جا سکیں ان کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ جب آپ اپنے دوستوں کو خوش کرنے کے لئے کتابوں کی دکان میں وقت گزاریں گے تو آپ اپنے جیون ساتھی کو ناخوش کریں گے جب آپ وقت پر رات کے کھانے کے لئے نہ پہنچ سکے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہر ہاں کسی کو خوش کر رہا ہے اور یہ کسی اور کے لئے نہ ہے جو اس کو ناخوش کر رہی ہے۔

اگر آپ میری طرح ہیں تو آپ کو لوگوں کو خوش کرنے کا معاوضہ ادا کرنا پڑتا ہو گا جو کہ آپ کے آرام کا وقت گزر جانے سے ظاہر ہوگا اس دوران آپ تمام کام کر لینا چاہتے ہیں۔ آپ کہتے ہیں کہ میں رات کا کھانا گھر میں کھاؤں گا اور کتابوں کی دکان پر جانے میں بس تھؤری دیر ہو جائے گی۔

جب ہم اپنے اس مضمون کو ختم کر رہے ہیں جس میں ہم آرام کی جگہ کے بارے میں پڑھ رہے تھے، میں آپ کو پرانے عہدنامہ کی ایک کہانی سناتی ہوں – اس کی ایک آیت زیادہ اہمیت رکھتی ہے – اس نے میری زندگی کو تبدیل کر کے رکھ دیا۔ یسوع کے تجسم سے سینکڑوں سال پہلے، یروشلیم شہر فتح کیا گیا اور کافی برباد ہو گیا۔ شہر کی فصیل جسے جلد از جلد تعمیر کرنا نہایت ضروری تھی اور نحمیاہ اس منصوبہ کی قیادت کر رہا تھا۔ ایک دن اس کو ایک دعوت نامہ ملا اور جو اس نے جواب دیا وہ آیت میرے لئے مرکزی آیت بن گئی۔ نحمیاہ نہ کہا، "۔۔۔ میں بڑے کام میں لگا ہوں اور آ نہیں سکتا ۔ میرے اسے چھوڑ کر تمہارے پاس آنے سے یہ کام کیوں موقوف رہے؟۔

جب میں نے پہلی دفعہ یہ آیت سنی تو میرے تین بچے تھے اور مجھے اپنے بڑے بچے کو سکول لے کر جانا اور گھر لانا بھی ہوتا تھا اور میرا جیون ساتھی ایک چرچ شروع کر رہا تھا۔ ہمارے پاس آرام کا کوئی وقت نہیں تھا۔ پھر بھی میرے لئے بہت مشکل تھا کہ میں دعوت نامے اور ذمہ داریوں کو چھوڑ سکوں۔

مجھے نحمیاہ کی اس آیت سے پتہ چلا کہ ہم کس طرح اپنی زندگی میں ضروری لوگوں کو اہمیت دیتے ہیں۔ ماں بننا میرے لئے ایک برا کام تھا۔ جس دوران میں لوگوں کی شراکت میں شامل نہیں ہو سکتی تھی اور خواتین کی تقریب میں شامل ہو کر اپنی تقریر نہیں کر سکتی تھی۔ ان چیزوں کو ہاں کہہ کہ میں اپنے خاندان کے بڑے کام کو نہ نہیں کہہ سکتی تھی۔

عزیزو ہم اپنا آپ، وقت، پیسہ اور آرام تب ہی دے سکتے ہیں جب ان لوگوں کے لئے کچھ نہ بچے جن کو ہم پیار کرتے ہیں۔ اس کو چھوڑ کر ہمیں اپنے پیاروں کو آرام کا وقت عطا کر کے ان کو ان کاموں سے پہلے کچھ دیں۔ آپ دوسرے لوگوں کو یہ جواب دے سکتے ہیں کہ "آپ کچھ بڑا کام کر رہے ہیں اور آپ اسے چھوڑ کر نہیں آ سکتے۔"

اگر آپ کو یہ مطالعاتی منصوبہ پسند آیا تو آپ 4 حصوں پر مشتمل مطالعاتی video دیکھیں یہ آپ مندرج ذریعہ سے حاصل ہو جائے گی : free Breathing Room Devotional app.

دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Breathing Room

کیا آپ نے کبھی ایسا محسوس کیا کہ آپ کسی چیز سے لطف اندوز نہیں ہوتے کیونکہ کہ آپ سب کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ جب آپ اپنی زندگی میں ان لوگوں کے لئے جن سے آپ پیار کرتے ہیں بہت سے کام ایک ساتھ کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ آپ کمال کا کام کر رہے ہیں۔ مگر آپ تھک جاتے ہیں۔ آپ کو کچھ وقت آرام کرنے کے لئے جگہ چاہئے۔ اس میں آپ کو ایک سادہ سا دعوت نامہ چاہئے جو آپ کو حیران کر دے، خدا آپ کے کام کی رفتار کو جو آپ کو ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے کچھ بدلنا چاہتا ہے جس سے آپ کو آرام ملے گا۔ اس مطالعاتی منصوبہ سے آپ کو پتہ چلے گا کہ خدا کی کیا مرضی ہے۔

More

ہم North Point Ministries اور Sandra Stanley کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ مطالعاتی منصوبہ فراہم کیا۔ مزید معلومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں: http://breathingroom.org