YouVersion Logo
تلاش

آرام کی جگہنمونہ

Breathing Room

3 دن 5 میں سے

آپ نشان دہی کر چکے ہیں کہ آپ کی سالگرہ کب ہے، آپ نے کب آخری امتحان پاس کیا تھا، کب شادی کی تھی، کب آپ کو اولاد ملی یا کب عید میلاد المسیح منانا ہے، تب آپ نے یہ تمام دن گن لئے ہیں۔ شاید آپ کو یہ بھی پتہ ہے کہ کتنے دن آپ نے خریداری کرنی ہے، پڑھائی کرنی ہے یا کتنے دن کسی بڑی تقریب میں رہ گئے ہیں۔

آج کی آیت زبور 90 میں سے لی گئی ہے، اس میں موسیٰ خدا سے درخواست کرتا ہے کہ ہر روز ہمیں اس کی مدد کی ضرورت ہے ہر قسم کی مدد کی جب کہ وقت کم ہے ۔ "ہمیں اپنے دن گننے سیکھا۔" جب عیدمیلادالمسیح میں صرف 3 دن باقی ہوں اور آپ کو تحفے خریدنے ہوں، آپ آرام سے لیٹ کر فلم نہیں دیکھیں گے۔ آپ اس کام کو زیادہ اہمیت دیں گے۔ جب آپ کو پتہ چل جاتا ہے کہ آپ کے پاس وقت کم ہے تو آپ غیر ضرور کاموں کو رد کر کے ضروری کاموں کی طرف دھیان دیتے ہیں۔

ہمیشہ تقریبات موجود ہوتی ہیں جہاں ہم نے جانا ہوتا ہے، منصوبے ہوتے ہیں جن پر کام کرنا ہوتا ہے، تنظیمیں ہیں جن سے شراکت رکھنی ہوتی ہے، سفر کرنا ہوتا ہے اور کچھ لین دین کے معاملات ہوتے ہیں۔ اس میں ڈر رہتا ہے کہ ہم یہ سب کر سکیں گے یا کچھ رہ جائے گا۔ اپنے دن گننا اس طرح ہے کہ ان تمام ضروریات میں اس کا انتخاب کرنا کہ کیا پہلے ہونا چاہئے۔ یہ ایک طریقہ ہے جس سے ہم ان لوگوں اور کاموں کو اہمیت دیتے ہیں جو زیادہ ضروری ہیں۔

ایسی تنظیم جس میں شامل ہو کر آپ کو شرمندگی ہو گی؟ یہ ایک اچھا انتخاب نہیں ہے۔ کام کے سلسلہ میں ایسا سفر جو آپ کو آپ کے بچوں سے سارا ہفتہ دور رکھے گا؟ ابھی اس کی ضرورت نہیں ۔

جب ہم اپنے وقت کو دیکھنا شروع کرتے ہیں ہم عقل مندی سے انتخاب کرتے ہیں کہ ہماری زندگی میں کیا ضروری ہے جو ایک تھوڑے سے وقت میں ہونا ہے۔ موسیٰ کہتا ہے کہ "ہمیں حکمت کا دل ملے گا۔" اگر آپ کے پاس بہت سا کام ہے، اور آپ اس کام کے ساتھ وفا دار ہیں، یا آپ پر وہ کام چھایا ہوا ہے، اپنے دن گننے سیکھیں۔ ایک بات کو سمجھیں (اگرچہ آپ بہت سے سالوں تک زندہ رہنا چاہتے ہیں) آپ کے پاس کم وقت ہے، اس لئے آپ کو حد میں رہ کر اپنے وقت کو استعمال کرنا ہوگا۔ میرا وعدہ ہے کہ جب آپ غیر ضروری چیزوں کو رد کریں گے تو آپ کے پس آرام کے لئے وقت ہو گا۔

کل ہم غیر ضروری چیزوں کو رد کرنا سیکھیں گے جن کے ذریعہ سے آپ کو اپنے روپے پیسے کو سنبھالنا آئے گا۔ اس دوران اپنے آپ سے سوال کریں: وہ کون سا کام ہے جس میں آپ اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے؟

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Breathing Room

کیا آپ نے کبھی ایسا محسوس کیا کہ آپ کسی چیز سے لطف اندوز نہیں ہوتے کیونکہ کہ آپ سب کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ جب آپ اپنی زندگی میں ان لوگوں کے لئے جن سے آپ پیار کرتے ہیں بہت سے کام ایک ساتھ کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ آپ کمال کا کام کر رہے ہیں۔ مگر آپ تھک جاتے ہیں۔ آپ کو کچھ وقت آرام کرنے کے لئے جگہ چاہئے۔ اس میں آپ کو ایک سادہ سا دعوت نامہ چاہئے جو آپ کو حیران کر دے، خدا آپ کے کام کی رفتار کو جو آپ کو ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے کچھ بدلنا چاہتا ہے جس سے آپ کو آرام ملے گا۔ اس مطالعاتی منصوبہ سے آپ کو پتہ چلے گا کہ خدا کی کیا مرضی ہے۔

More

ہم North Point Ministries اور Sandra Stanley کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ مطالعاتی منصوبہ فراہم کیا۔ مزید معلومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں: http://breathingroom.org