آرام کی جگہنمونہ
خدا کے لئے پیسے صرف وسیلہ نہیں۔ یہ روپے اور پیسے اور قرض اور خرچ سے بڑھ کر ہے۔ خدا کے لئے پیسے ایک آلہ ہے جو آپ کے دل کی آرزو کے بارے میں بتاتا ہے۔ آپ اس کو کیسے خرچ کرتے ہیں اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ کس قدر خدا کی پیروی کرتے ہیں (ہم دیکھ سکیں گے کہ آج آپ کس قدر خرچ کرسکیں گے)۔ اس وجہ سے ہمارے پاس ایک حد ہونی چاہئے جو کہ آرام کی جگہ ہے یہ ایسی جگہ ہے جہاں پر آپ اپنا ماہانہ کام کاج ترتیب دے سکتے ہیں اور بہترین طریقہ سے اپنے پیسے کا انتظام چلا سکتے ہیں۔
اس کا کیا مطلب ہے کہ اپنے پیسے کی حدود مقرر کر کے اس کا استعمال کرنا؟ اس کا مطلب ہے کہ جو بھی پیسہ آپ کماتے ہیں آپ اس کو مکمل طور پر خرچ نہ کریں۔ آپ کچھ آرام کی جگہ بنائیں گے کمائے گئے پیسے اور خرچ کئے گئے پیسے کے درمیان۔ آج کی آیت جو لوقا میں سے لی گئی ہے ہمیں بتاتی ہے کہ کہ کیوں پیسے کے استعمال کو عقل مندی سے چلانا خدا کے لئے اہمیت رکھتا ہے۔ اس لمبی تمثیل کے آخر میں، یسوع اس بات کا یقین دلواتا ہے کہ اس کے سننے والے سمجھ گئے کہ وہ ان کو کیا سمجھانا چاہتا ہے اور وہ کہتا ہے، "آپ دو مالکوں کی خدمت نہیں کر سکتے۔۔۔آپ خدا اور پیسے دونوں کی خدمت نہیں کر سکتے۔" دو ہزار سال پہلے یسوع کی بات سننے والوں میں ایسے لوگ تھے جو حقیقت میں قرضہ کے غلام تھے۔ آج آپ کا Credit Card یا اقساط پر زمین دینے والے آپ کے مالک ہو سکتے ہیں۔ مگر اس کا نتیجہ وہی ہے، کوئی دوسرا ہی ہے جس کو آپ کی زندگی میں فیصلہ کرنا پڑے گا۔
خدا ہو سکتا ہے کہ چاہتا ہو کہ آپ کسی دوسرے شہر میں چلے جائیں مگر جب آپ نے اقساط پر گھر لیا ہوا ہے اور آپ گھر کو فروخت نہیں کر سکتے تو آپ آزادی سے خدا کی بات کو نہیں مان سکتے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کو اپنے پاس آنے کے لئے بلا رہا ہو مگر جب آپ جو کچھ آپ کے پاس ہے سب خرچ کر چکے ہیں اور آپ کچھ اور خرچ نہیں کر سکتے تو آپ اس کی ہدایت پر عمل نہیں کر سکتے۔ یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنی نوکری چھوڑنی پڑے مگر آپ کے خاندان کے اخراجات آپ کو اجازت نہ دیں کیونکہ ہر پیسہ جو آ رہا ہے اس سے ہی گھر چل رہا ہے۔
آپ اپنے پیسے کو خدا کے لئے کس طرح استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ آپ کا بنک اکاؤنٹ بالکل کم ہو جاتا ہے تب ہی آپ خدا کو ہاں میں جواب دیتے ہیں جب وہ آپ کو اپنے پاس آنے دعوت دیتا ہے۔
اسی لئے آپ کو اپنے اخراجات کے لئے آرام کی جگہ چاہئے۔ حدود مقرر کر کے اپنے پیسے کو استعمال کریں(قرض نہ لیں، جو کچھ آپ خرچ کر سکیں اس پر گزارا کریں، اپنے طرز زندگی کو محدود کریں) اس سے آپ کے پاس کچھ ہو گا کہ آپ دوسروں کو دے سکیں، آپ کہہ سکیں گے ہاں جب خدا آپ کو اپنے ساتھ چلنے کے لئے پوچھے گا۔ یہ آپ کو آزادی دے گا کہ خدا کے ساتھ چل سکیں جب وہ آپ کو زندگی کے بہترین طریقہ میں لا رہا ہے۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
کیا آپ نے کبھی ایسا محسوس کیا کہ آپ کسی چیز سے لطف اندوز نہیں ہوتے کیونکہ کہ آپ سب کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ جب آپ اپنی زندگی میں ان لوگوں کے لئے جن سے آپ پیار کرتے ہیں بہت سے کام ایک ساتھ کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ آپ کمال کا کام کر رہے ہیں۔ مگر آپ تھک جاتے ہیں۔ آپ کو کچھ وقت آرام کرنے کے لئے جگہ چاہئے۔ اس میں آپ کو ایک سادہ سا دعوت نامہ چاہئے جو آپ کو حیران کر دے، خدا آپ کے کام کی رفتار کو جو آپ کو ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے کچھ بدلنا چاہتا ہے جس سے آپ کو آرام ملے گا۔ اس مطالعاتی منصوبہ سے آپ کو پتہ چلے گا کہ خدا کی کیا مرضی ہے۔
More