آرام کی جگہنمونہ
آپ کو سبت (آرام کا دن) کے بارے میں جاننے کے لئے یا اس پر عمل کرنے کے لئے مذہبی ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم سب کو ہفتہ کا آخر آہستہ گزارنے میں مزہ آتا ہے، شاید ہم اس میں سو رہے ہوتے ہیں، کام کی بھاگ دوڑ میں ایک وقفہ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ مگر سبت اگر آپ کے لئے ایک خاموشی بھر اتوار ہے تو آپ اس کے بہترین حصہ سے فائدہ نہیں اٹھا رہے – بہترین حصہ جو آپ کو آرام کی جگہ عطا کرے گا۔
آئیں اس کہانی سے پہلے کا منظر دیکھیں جو آج کی تلاوت میں دی گئی ہے جو خروج کی کتاب سے ہے جس میں خدا سبت کے بارے میں بتاتا ہے۔ بنی اسرائیل 400 سال تک مصر میں غلام رہے ، وہ ہر روز، سارا دن کام کرتے تھے۔ پھر انہیں آزاد کروایا گیا اور اس تمام قوم نے اگلے 40 سال صحرا میں پیدل سفر کیا۔ خدا نے ان کو سبت پر عمل کرنے کا حکم دیا - کہ وہ ہفتہ میں ایک دن آرام کریں۔
لوگوں کا گروہ جو سینکڑوں سالوں سے صبح شام کام کر رہا ہے اور صحرا کی سختیوں کے درمیان ہزاروں لوگوں کے کھانے کے لئے بڑی مقدار میں کھانا تلاش کر رہا ہے، اس کو خدا بتاتا ہے کہ اسے ایک دن آرام کرنا چاہئے۔ یہ ضرور عجیب بات لگی ہو گی! کیونکہ اگر وہ اس روز کام نہیں کریں گے تو وہ بھوکے رہیں گے۔
خدا کچھ کرنے والا تھا۔ خروج 31 : 13 میں وہ بیان کرتا ہے کہ جب بنی اسرائیل سبت پر عمل کریں گے یہ ان کے لئے نشان ہو گا کہ :میں خداوند ہوں۔۔۔" یہ خدا ان کو (اور ہمیں) کہہ رہا ہے، میں یہ بات ثابت کروں گا کہ آپ مجھ پر اعتبار کر سکتے ہیں۔ مجھے پتہ ہے کہ آپ کو ڈر ہے کہ آپ بھوکے رہیں گے۔ مگر میں ثابت کروں گا کہ ہر ہفتہ آپ میرا اعتبار کر سکتے ہیں۔
یقیناً آپ باقی کی کہانی جانتے ہوں گے۔ جواب میں خدا نے من اور بٹیریں عطا کیں تا کہ ان کی بھوک کے ڈر پر قابو پایا جائے اور اس طرح خدا نے وفاداری سے ان کو روزمرہ کی روٹی عطا کی، جب خدا نے ان سے کہا کہ کام نہ کریں اور آرام کریں اس دن بھی ان کا سب کچھ ملا۔
خدا کا آرام کے بارے حکم یقیناً ایک وجہ ہے کہ ہم اس پر اعتبار کریں۔ ہمیں ڈر ہے کہ اگر ہم دوستوں دعوت کو قبول نہ کریں گے تو ہمارے دوست کو برا لگے گا مگر ہم اس بات پر اعتبار کر سکتے ہیں کہ خدا ہماری دوستی کی حفاظت کرے گا۔ جب ہمیں ان باتوں کا ڈر ہوتا ہے کہ ہمارا گھر بہت چھوٹا ہے، ہماری گاڑی بہت پرانی ہے، یا ہمارے کپڑے بہت سادہ ہیں، ہمیں خدا پر اعتبار کرنا ہے کہ ہماری اہمیت ان ظاہری چیزوں سے منسلک نہیں۔ دانت پیسنے اور اپنی حدود کو چھوڑ دینے سے ہم خدا پر اعتبار کرتے ہیں اور دائمی آرام کی جگہ حاصل کرتےہیں۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
کیا آپ نے کبھی ایسا محسوس کیا کہ آپ کسی چیز سے لطف اندوز نہیں ہوتے کیونکہ کہ آپ سب کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ جب آپ اپنی زندگی میں ان لوگوں کے لئے جن سے آپ پیار کرتے ہیں بہت سے کام ایک ساتھ کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ آپ کمال کا کام کر رہے ہیں۔ مگر آپ تھک جاتے ہیں۔ آپ کو کچھ وقت آرام کرنے کے لئے جگہ چاہئے۔ اس میں آپ کو ایک سادہ سا دعوت نامہ چاہئے جو آپ کو حیران کر دے، خدا آپ کے کام کی رفتار کو جو آپ کو ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے کچھ بدلنا چاہتا ہے جس سے آپ کو آرام ملے گا۔ اس مطالعاتی منصوبہ سے آپ کو پتہ چلے گا کہ خدا کی کیا مرضی ہے۔
More